اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟

imranshhai.jpg

سوشل میڈیا پروائرل ایک رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی مقبولیت عوامی سطح کو چھونے لگی جبکہ حکمران اتحاد کی مقبولیت میں کمی سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتحادی حکومت آنے کے بعد 35ضمنی انتخابات میں سے پی ٹی آئی نے 27 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے 18 لاکھ 59 ہزار 322 ووٹ حاصل کئے جبکہ حکومتی اتحادیوں نے 15 لاکھ 98 ہزار 391 ووٹ حاصل کئے۔حکومتی اتحادیوں میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جےیوآئی ف، اے این پی اور دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

لیگ ن نےاقتدار میں آنے کے بعد 5 صوبائی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف نے 18 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ن لیگ قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہ جیت سکی، پیپلزپارٹی نے 2 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 11 میں سے نو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔

ایم کیوایم نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی لیکن اسکی وجہ اس سیٹ پر تحریک انصاف کا بائیکاٹ تھا۔

فوادچوہدری کا اس پر کہنا تھا کہ تمام تر ریاستی طاقت اور دھاندلی کے بعد بھی امپورٹڈ گورنمنٹ بری طرح ناکام ہوئ، اب عوام میں جانے کا خوف ان کی راتوں کی نیند حرام کر رہا ہے، اب بھی وقت ہے عوام کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کریں
https://twitter.com/x/status/1597884462003638272
سوشل میڈیا پر وائرل اس رپورٹ کو الیکشن کمیشن سے منسوب کیا جارہا ہے لیکن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ یا ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایسی کوئی پریس ریلیز نہیں جبکہ اس رپورٹ کے حقائق درست ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سے الیکشن لڑا اور 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کوکسی سیٹ پر کامیابی نہ مل سکی جبکہ پیپلزپارٹی ملتان اور کراچی کی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ڈبو بھائی! وہ پہلے ہی انتخابات کے نام سے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں او سرکار انہیں فیکٹس اینڈ فگرز بتا کے مزید ڈرا رہے ہیں . اگر کبھی انتخابات ہونے بھی ہیں تو نہ ہوں
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)

ڈبو بھائی! وہ پہلے ہی انتخابات کے نام سے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں او سرکار انہیں فیکٹس اینڈ فگرز بتا کے مزید ڈرا رہے ہیں . اگر کبھی انتخابات ہونے بھی ہیں تو نہ ہوں
پپو پرچوں سے بھاگ رہا ہے