moazzamniaz
Reaction score
10,676

Advertisement

Profile posts Latest activity Postings About

  • مرشد!! کہاں غائب ہیں اور کیوں غائب ہیں؟؟
    اللہ تعالیٰ آپکو آسانیاں عطا فرمائے، جلد اپنی خیریت اور موجودگی کا احساس دلا کر مشکور فرمائیں۔
    L
    ڈاکٹر صاحب، آپ اور آپکے سبھی عزیز و احباب و مریضوں کو سالِ نو بہت مبارک ہو۔
    اللہ آپکی ہسپتالی مصروفیات میں اتنی گنجائش پیدا کرے کہ آپ یہاں پہلے کیطرح دوبارہ بولتے، لکھتے نطر آئیں۔

    :)
    ڈاکٹر صاحب!۔
    میری اِن عرائض کو اگر ستائشِ باہمی نہ سمجھا جائے تو گُزارش ہے کہ
    آپ کا خود کو ادنیٰ پرستار کہنا کسرِ نفسی کا جائز اِستعمال ہے ورنہ ہمارے ہاں عجز و اِنکسار کا اکثر اِظہار بھی تکبر میں لِتھڑا ہوتا ہے۔ کِسی کے تعریفی جُملوں کے جواب میں جھوٹ موٹ کی اِنکساری سے خود کو دوسرے کے تہہِ پا بتانے کا مقصد بھی مزید تعریفی جُملے سمیٹنا ہوتا ہے۔
    بہت سے دوسرے دوستوں کے مانند میں بھی آپ کے کومنٹس بہت دِلچسپی سے پڑھتا ہوں جو جاندار ہونے کیساتھ ساتھ دلیل سے آراستہ بھی ہوتے ہیں۔
    ہر شخص کا اپنا پیرائیہِ اِظہار ہوتا ہے اور بسا اوقات وہ اِسقدر ’’کاری‘‘ ہوتا ہے کہ ’’قاری‘‘ فنا اور فِدا ہوئے بغیر آگے پڑھ سکتا ہے نہ بڑھ سکتا ہے مگر دوبارہ کبھی مُختلف کیفیت اور ماحول میں وہی سب پڑھتا ہے تو حیرت ہوتی ہے کہ کیا لِکھا، کیا پڑھا اور کیوں ’’مُتاثر‘‘ ہوتا رہا۔
    عرضِ مُکرر ہے کہ یہ باتیں کرنے کا مقصد باہمی ستائش ہر گِز نہیں، گویا
    آ عندلیب مِل کے کریں آہ و زاریاں
    تو ہائے گُل پُکار میں پُکاروں ہائے دِل
    والا معاملہ نہ سمجھا جائے۔ شُکریہ
    تنگدستی نے شُرفاء کی آنکھیں بند اور دروازے کھول دیئے ہیں، جِسم فروشی عورتوں سے نِکل کر مردانہ حدود میں داخل ہو چُکی ہے۔
    ایک تو اِن ''غریبوں'' پر اللہ رحم فرمائے انپڑھ ہوں تو مولوی اور پیر کے قابو آ جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ چار جماعتیں پڑھ جائیں تو نصابی بے راہ روی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ چار سے زیادہ جماعتیں پڑھ کر کالج یونیورسٹی کا گیٹ پار کر لیں تو جماعتی شکاریوں کے جال میں آ جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ایسا ایسا مداری بیٹھا ہے بندہ گھر سے آلو لینے نِکلتا ہے اور مردانہ کمزوری کی دوائی خرید کر لوٹتا ہے۔
    آپکی بات بجا ہے کہ کبھی خیالات کے جلال سے ایسا ایسا فِقرہ نِکل جاتا ہے اور لفظ کی کونپل سے کیسے انوکھے معنی چٹخ جاتے ہیں کہ لُغت لِکھنے والے بھی حیرت سے دیدے پھاڑے تکتے رہ جائیں۔
    زیادہ کُچھ یاد نہیں تھا لیکن گوگل کی مدد سے تو یہ چند جُملے ڈھوُنڈ پایا ہوں، آپ بھی کاپی پیسٹ کر کے شائد باقیماندہ ڈھونڈ نِکالیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    محدود کریکٹرز کی گنجائش کیوجہ سے ٹُکڑیوں میں لکھنا پڑا۔
    میں باغی ہو ں !!! میں باغی ہوں !!!۔
    جو چاہے مجھ پہ ظلم کرو
    اس دور کے رسم رواجوں سے
    ان تختوں سے ان تاجوں سے
    جو ظلم کی کوکھ سے جنتے ہیں
    انسانی خون سے پلتے ہیں
    جو نفرت کی بنیادیں ہیں
    اور خونی کھیت کی کھادیں ہیں
    میں باغی ہو ں میں باغی ہوں
    جو چاہے مجھ پہ ظلم کرو
    مذہب کے جو بیوپاری ہیں
    وہ سب سے بڑی بیماری ہیں
    وہ جن کے سوا سب کافر ہیں
    جو دین کا حرفِ آخر ہیں
    ان جھوٹے اور مکاروں سے
    مذہب کے ٹھیکیداروں سے
    میں باغی ہو ں میں باغی ہوں
    جو چاہے مجھ پہ ظلم کرو
    جو عورت کو نچواتے ہیں
    بازار کی جنس بناتے ہیں
    پھر اس کی عصمت کے غم میں
    تحریکیں بھی چلواتے ہیں
    ان ظالم اور بدکاروں سے
    بازار کے ان معماروں سے

    میں باغی ہو ں میں باغی ہوں
    جو چاہے مجھ پہ ظلم کرو
    جو قوم کے غم میں روتے ہیں
    اور قوم کی دولت ڈھوتے ہیں
    وہ محلوں میں جو رہتے ہیں
    اور بات غریب کی کہتے ہیں
    ان دھوکے باز لٹیروں سے
    سرداروں اور وڈیروں سے
    میں باغی ہو ں میں باغی ہوں
    جو چاہے مجھ پہ ظلم کرو
    جہاں سانسوں پر تعزیریں ہیں

    جہاں بگڑی ہوئی تقدیریں ہیں
    ذاتوں کے گورکھ دھندے ہیں
    جہاں نفرت کے یہ پھندے ہیں
    سوچوں کی ایسی پستی سے
    اس ظلم کی گندی بستی سے
    میں باغی ہو ں میں باغی ہوں
    جو چاہے مجھ پہ ظلم کرو
    وہ جن کے ہونٹ کی جنبش سے
    وہ جن کی آنکھ کی لرزش سے
    قانون بدلتے رہتے ہیں
    اور مجرم پلتے رہتے ہیں
    ان چوروں کے سرداروں سے
    انصاف کے پہرے داروں سے
    میں باغی ہو ں میں باغی ہوں
    جو چاہے مجھ پہ ظلم کرو
    میرے ہاتھ میں حق کا جھنڈا ہے
    میرے سر پر ظلم کا پھندا ہے
    میں مرنے سے کب ڈرتا ہوں
    میں موت کی خاطر زندہ ہوں
    میرے خون کا سورج چمکے گا
    تو بچہ بچہ بولے گا
    میں باغی ہو ں میں باغی ہوں
    جو چاہے مجھ پہ ظلم کرو

    نا قابلِ فروخت شاعر، حبیب جالب

    اِس نطم کا آخری بند بینظر بھٹو بکثرت اپنی تقریروں کے آخر میں پڑھتی تھیں اور تبھی زیادہ زبان زدِ عام بھی رہا۔
    Hi. moazzamniaz.
    This is ASQR1. i am receiving lots of hate massages from tarex, please take a look and ban him, he is insulting Islam
  • Loading…
  • Loading…
  • Loading…