White House releases US President Trump's statement over telephone conversation with PM Khan

sawan1

Senator (1k+ posts)
OK
Wah beautiful. What a time that was, Kuffar were afraid of Muslims and the sound of takbeer made them weak in their knees.

Just one small thing bro. Please use Razi Allah tala anhu after writing Sahaba (RA). They deserve our outmost love and respect.
OK THANKS BRO
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
راجہ جی ! زلزلے کے دوران آپ نے جو نیک کام کیا الله آپکو اجر دے اور انشاءاللہ ضرور دیگا . رضاے الہی کے لئے کیے گئے کام کا صلہ وہ خود دے گا . آپ نے جو کیا اچھا کیا ، بلکہ بہت اچھا کیا . انسانیت اسی چیز کا نام ہے . الله آپکو انسانیت کی بھلائی کے لیے کام کرنے کا اور زیادہ جذبہ دے . آمین

آپکی دونوں پوسٹس پڑھ کر مجھے آپکو اندر سے دیکھنے کا موقع ملا اور مجھے اطمینان ہوا کہ ہمارے بچے اپنی ہر طرح کی ذمہ داریوں سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہیں بلکہ انہیں احسن طریقے سے نبھانا جانتے بھی ہیں اور اسکے لیے تیار بھی

یہی وه نقطہ ہے جس کی جانب میں ہمیشہ اشارہ کرتا رہا ہوں یہ کہہ کر " او راجے تو بندہ بن جا " میں نے اگرچہ کشمیر کا براہ راست ذکر تو نہیں کیا تھا لیکن ایک بڑے بھائی ہونے کے ناطے آپکو بتانے کی جسارت کی تھی کہ آپ کوئی بیوقوف نونی پٹواری نہیں ہیں . آپ ایک پڑھے لکھے جہاندیدہ انسان ہیں اور آپکا کام کراؤڈ کو لیڈ اور دلوں کی کدورتیں کم کروا کر انکو جوڑنا ہے . آپ میرا اس فورم پر ٹریک ریکارڈ چیک کر لیں میں ہمیشہ انصافی نوجوانوں کو بھی میانہ روی کی تلقین کرتا ہوں اور بہت سوں کو پی ایم کر کے کھری کھری سناتا بھی ہوں اور انسان بننے کا بھاشن بھی دے دیتا ہوں . آپ خود گواہ ہیں کہ لوگ کس بدتمیزی کا مظاہره کرتے ہیں آپکے ساتھ ایم حفیظ اور زیدی قاسم کے ساتھ لیکن میرا آپ سب بچوں کے ساتھ بہترین احترام کا رشتہ ہے . مطلب کہنے کا یہ ہے ہم پڑھے لکھے تجربہ کار لوگ ہیں اسلئے ہماری ذمہ داری زیادہ ہے . مجھے بتائیں کہ ٢٢ کروڑ کی آبادی میں کتنے فیصد لوگ انجینیر یا ڈاکٹر ہیں ؟ بَمشکل اعشاریہ سفر پانچ فیصد ؟ آخر کیوں الله نے مجھے اور آپکو منتخب کیا کہ ہم ان مرتبوں پر پہنچیں ؟ کوئی تو آخر وجہ ہو گی رب کے یہ کام کرنے کی ؟ آخر ہمیں ہی کیوں یہ مراتب قدرت نے دئیے ؟؟ طفیل تھیلا ، نجیب اُسترا اور شکور گرنیڈ بھی تو ہماری طرح کے ہی انسان ہیں الله نے انھیں کیوں منتخب نہ کیا ؟؟

تو بھائی میرے جتنا بڑا مرتبہ اتنی بڑی ذمے داری . ہم نے تو گزار لی اپنی، اب ملک کے مالک آپ ہیں ملک آپ کے حوالے ہے . جو غلطیاں ہم نے کیں ہمیں انکا اقرار، اور کیے پر ندامت ہے، لیکن ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ اپنے بچوں کو اُن غلطیوں سے بچائیں جو ہماری نسل نے کیں . اور بچوں پر بھی یہ لازم ہے کہ وہ اپنے سے پہلوں کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور آگے چلیں . حکومت اور مُلک دو الگ الگ چیزیں ہیں، ان میں زمین آسمان کا فرق ہے . حکومتیں آنے جانے والی چیز ہے لیکن ملک سدا قائم رہنے والی چیز ہے . حکومت اے کی ہے بی کی ہے یا سی کی ہے بھلے ہوتی رہے لیکن ایک پروفیشنل ہونے کے ناطے آپکا کام ملک کی حفاظت اور اسکی خدمت کرنا ہے . ملک کی ترقی کے ساتھ بائی پروڈکٹ میں الله آپکو اور آپکی آل اولاد کو ترقیاں اور اجر دیگا
جو کسی طرح بھی گھاٹے کا سودا نہیں
ڈاکٹر صاحب زلزلے کی کہانی سناتے کا میرا مقصد پاکستانیوں کا کشمیر کے لئے جذبہ پر روشنی ڈالنا تھا - اصل جنتی تو وہ بندہ تھا جس نے اپنا کوئی پتا نہیں بتایا - نام اس کا شاید عثمان تھا -مجھے یاد نہیں - ھمیں تو الله نے اس کے اجر کے پہاڑ سے جھونگا لینے کا موقع دیا - اس جیسے بے شمار لوگ تھے جن کے دل موم ہو چکے تھے - اور انہوں نے اپنی اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کیا - مجھے اڈمنٹن کینیڈا کے ایک ڈاکٹر عمر فاروق بھی یاد ہیں - جو اپنے پاکستانی ڈاکٹر دوستوں کے ساتھ آے تھے اور بیشمار زخمیوں کے لئے مسسیحہ بنے تھے - ہم نے تو پانچ دن کام کیا - وہ بندہ تین ہفتے اپنے چھوٹے سے ٹینٹ میں رہا - دن میں چار پانچ گھنٹے سے زیادہ نہیں سویا - میرے بعد انے والی ہمارے کلب کی ٹیم نے اس کے لئے دوایوں اور باقی سامان لا کر دیا جس کی لسٹ انہوں نے مجھے دی - اور مزے کی بات بتاؤں - وہ سب ادویات ذلیل کمینے نیفے پوڈری نے مفت ارینج کر کے دی تھیں - واپس جاتے ہوے ڈاکٹر عمر فاروق صاحب ہم سے مل کر گئے - بہت عظیم شخصیت کے مالک تھے - یہ ہے پاکستانی قوم --- پھر ہم نے بعد میں آنے والی لوٹ مار پارٹیاں بھی دیکھیں وہ بھی پاکستانی قوم تھی - غریبوں کے گھروں سے انھیں زیادہ تو نہیں ملا پر انہوں نے بھی اپنی پاکستانیت دکھائی تھی
لیکن آپ نے کشمیر کے ھل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا - شاید آپ پاک فوج کے لئے بات نہیں کرنا چاہتے - حالانکہ میں نے اس کی کشمیر پالیسی کی حمایت کی تھی - بحر حال جنرل باجوہ کی ایکسٹنشن کی مبارک ہو - مجھے بھی اچھا لگا یہ فیصلہ - باجوہ صاحب کافی سمجھدار جنرل ہیں - جذباتی انسان نہیں - اور اس وقت کمانڈ میں تبدیلی صحیح نہیں ہوتی
 
Dr Adam

Good, we end this discussion on a healthy and a +ve note.
Long Live Islam & Long Live Pakistan.