Where is Justice? for HAZARAS

muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)
D3-e-KAW4AElZw8.jpg


D4BwjePXkAEzzvW.jpg




D4IdVrcX4AAy17x.jpg
 
Last edited:

SaRashid

Minister (2k+ posts)
سدرن کمانڈ کے جرنیل صاحب سے ان کی نااہلی پر استعفیٰ لیجیے۔ اگر نااہل جرنیلوں کو اسی طرح رعایت ملتی رہی تو اس ملک میں کبھی بھی امن نہیں آنے والا۔
 

muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)
سدرن کمانڈ کے جرنیل صاحب سے ان کی نااہلی پر استعفیٰ لیجیے۔ اگر نااہل جرنیلوں کو اسی طرح رعایت ملتی رہی تو اس ملک میں کبھی بھی امن نہیں آنے والا۔


These things are above positions, people and institutions. Every Pakistani must take revenge from people that do these things to our people.

Shame on the people responsible for taking that revenge in our govt. that don’t take blood for blood from the terrorists.

OUR JUSTICE SYSTEM HAS FAILED
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
افسوس سے کہنا پر رہا ہے کے ان لوگوں نے امریکی جنگ کو گود لیا. اس جنگ نے جہاں ملک بھر میں ہزاروں افراد کو بلا تفریق نشانہ بنایا چاہے وہ امریکی جنگ کو اپنی جنگ سمجھتے تھے یا نہیں. یہ لوگ بھی نشانہ بنے
mehwish_ali
khan_sultan
انصاف جزوی نہیں کلی ہوتا ہے. ملک کی اکثریت مسلمان آبادی کو انصاف نہیں ملے گا تو کسی غیر مسلم کو کیسے ملے گا. فقہ حنفی کی تقلید کرنے والے کو نہیں ملے گا تو فقہہ جعفریہ پر عمل پیرا بھی محروم رہیں گے

انصاف کو مذہب اور مسلک میں نا باٹیں، بٹوارا کریں گے تو کسی کو کچھ نہیں ملے گا
 

Dilwaly

MPA (400+ posts)
Pakistan should take revenge for terrorist attack from Indian Talibans in Quetta and do a surgical strike with atomic bombs showering on Mumbai
 

JAMALNASIR

Councller (250+ posts)
اب پاکستانی کیا کریں؟
وسعت اللہ خان

_106446481_quettagi.jpg


بلوچستان کے وزیرِ داخلہ اور سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کی اس بات میں دم ہے کہ جو لوگ دہشت گردی کا شکار ہوتے ہیں انھیں شیعہ، سنی، ہزارہ، بلوچ، پشتون کے بجائے پاکستانی کہا جائے۔ مگر پھر انھیں کیا کہا جائے جو دہشت گرد ہیں؟

چلیے مان لیا کہ کوئٹہ میں 20 پاکستانی شہید اور 48 زخمی ہوئے اور اب تک جو پچاس، ساٹھ، ستر ہزار پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بنے ان کی بھلے کوئی بھی قومیت، نسل، عقیدہ، رنگ یا علاقہ ہو مگر وہ سب پاکستانی ہیں۔

پر یہ کیسے ثابت ہو گا کہ وہ کچھ اور نہیں صرف پاکستانی تھے؟
ان کے جنازوں، دھرنوں، احتجاجی ریلیوں میں کتنے اراکینِ پارلیمان و صوبائی اسمبلی، کتنے وفاقی و صوبائی عہدیدار، کتنی قومی جماعتوں کی قیادت، سول سوسائٹی کے کون کون سے نمائندے اب یا اب سے پہلے شریک ہوئے۔

کتنوں نے ان کی عبادت گاہوں، رہائشی علاقوں اور کاروبار اور آمد و رفت کے تحفظ کے لئے اپنی پاکستانیت ثابت کرنے کی خاطر کوئی علامتی انسانی زنجیر بنائی، پہرہ دیا، بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اور پلے کارڈز اٹھائے کہ ’قاتلو جواب دو خون کا حساب دو۔‘

کتنی بار پورے پاکستان میں نہ سہی پارلیمنٹ میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی یا اجتماعی دعا کروائی گئی۔ کتنوں نے گھر جا کر تعزیت کی، کتنوں نے قاتلوں کا نام لے کر مذمت کی اور قاتلوں سے علل اعلان لاتعلقی کا اظہار کیا؟ تاکہ یہ ثابت ہو کہ مرنے والے بھی پاکستانی ہیں اور ان کے شانہ بشانہ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے۔

آپ یہی کہتے ہیں نا کہ جتنی دہشت گردی ہم نے بھگتی یا بھگت رہے ہیں ہم سے زیادہ کسی نے نہیں بھگتی۔ اگر یہ درست ہے تو پھر آپ نے تدارک کے لئے سوائے عسکری آپریشنز کے اور کیا کیا کیا؟ کمر توڑنے پر ہی زور رہا یا ذہن کھولنے کے لئے بھی کچھ کیا؟

دہشت گرد بننے یا نہ بننے کا فیصلہ پہلے دماغ کرتا ہے یا ہاتھ؟
اسلحہ اٹھانے والوں کے خلاف تو بہت کچھ ہوا مگر دماغ ہائی جیک کرنے والوں کا کیا کیا؟ کچے ذہنوں کو زہریلے ببول بنانے والی نرسریوں کا کیا ہوا؟

ٹھیک ہے ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانیوں کی طرح ہی سوچنا چاہئے۔ مگر پاکستان کوئی نارمل ریاست ہے یا روبوٹ تیار کرنے والی فیکٹری؟

_106446485_quettagi1.jpg


اگر یہ انسانوں کی ریاست ہے تو پھر ہر ریاست کی طرح یہاں بھی پاکستانیت کے بڑے دائرے میں خاندان، ذات، عقیدے، علاقے، رنگ، نسل کے چھوٹے دائرے تو ہوں گے۔ انھیں تسلیم کرنے اور ان کا احترام کرنے اور احترام سکھانے میں کیا مسئلہ ہے؟ کسے خطرہ ہے؟

کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ بطور حکومت، ادارہ اور رہنما اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کرنے میں کسی بھی مجبوری یا نااہلی کے سبب ناکام ہیں اور اس ناکامی سے ہماری توجہ بٹانے کے لئے طے شدہ موضوعات کے غبارے تہتر برس سے بار بار فضا میں چھوڑ رہے ہیں؟

ہاں ہم سب پاکستانی ہیں۔ مگر بنگالی بھی تو پاکستانی تھے؟ غائب ہونے والے شہری بھی تو پاکستانی ہیں؟ آپ سے مختلف سوچنے والے بھی تو پاکستانی ہیں؟ آپ کے اچھے کاموں کی تعریف اور خراب کاموں پر انگلی اٹھانے والے بھی تو پاکستانی ہیں؟ اور مسائل بھی تو پاکستانی ہیں۔ یہ بتائیں کہ اب کرنا کیا ہے؟

https://www.bbc.com/urdu/pakistan-47927734


 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اسلحہ اٹھانے والوں کے خلاف تو بہت کچھ ہوا مگر دماغ ہائی جیک کرنے والوں کا کیا کیا؟ کچے ذہنوں کو زہریلے ببول بنانے والی نرسریوں کا کیا ہوا؟
وسعت الله جان کا دماغ اتنا کچا تھا کے ایک امریکی فیصلے نے ہائی جیک کر لیا. اتنا کچا دماغ کس نرسری میں بنا تھا

جن صحافیوں نے پہلے امریکی کامیابیوں کی کہانیاں اور مار دو، مار دیا کے نعرے لگا کر پیسے کمائے اب وہی صحافی دوحہ مذاکرات کی کامیابیوں کی داستانیں سناتے ہیں. پوچھنا تھا سترہ سال پہلے کیا غلطی ہوئی جو سترہ سال بعد درست ہو گئی
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اب پاکستانی کیا کریں؟

امریکی جنگ کو جواز بنا کر جن پاکستانیوں کو بلا ثبوت امریکا کے حوالے کر دیا گیا وہ بھی پاکستانی تھے

جنہیں سرکاری اور غیر سرکاری فوج نے گھروں، مسجدوں اور مدرسوں میں نشانہ بنایا وہ بھی پاکستانی تھے

ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والے بچے، خواتین اور بزرگ بھی پاکستانی تھے

جن کے خلاف سترہ سال زہر اگلا گیا اور اب کہا جا رہے ہے وہی صحیح ہیں وہ بھی پاکستانی ہیں

امریکی جنگ گود لینے والے صف اول کے صحافی، بلاگر، دانشور، عوام، سیاستدان فوجی سبھی پاکستانی ہیں
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
چابہار میں ببس بنا کر مشن بلوچستان پر کام کرنے والا "ایک" کلبھوشن گرفتار ہوا ہے
نہ جانے اور کتنے باقی ہیں .... کبھی ہزارہ برادری اور اہل تشیع ایران یاترا کے درمیان
ایران سے بھی سوال پوچھنے کی ہمّت دکھائیں .... حکومت و افواج پاکستان اپنی بساط
سے بڑھ کر تین اطراف سے حملہ آور کتوں سے بخوبی مقابلہ کر رہے ہیں
 

Deen2

MPA (400+ posts)
Hazaras or not people killed, .means Pakistani killed, there should be Justice for catching or confront those who carried out attack by the Govt of Pakistan