What will the year 2021-2022 bring for Pakistan economically?

socrates khan

Councller (250+ posts)
یہ معصوم دھرتی ہمیشہ سے جگاڑیوں کیلئے گولڈن انڈے دینے والی کُکڑی بنی رہی ہے۔۔ یہاں پر مسیحائی کے دعوے کرنے والے درجنوں ایکڑ پر پھیلے ہوئے محلات میں رہ کر اپنی اکانومی کا انڈیکس بلند کرتے رہتے ہیں۔۔ غریب کیلئے ہر آنے والے سال ابتری و تنگی کا سندیسہ لئے تنگیِ داماں کو آنسوؤں سے تر کئے رکھتا ہے۔۔ اور ان حکومتی و کشومتی کاریگروں کیلئے ہر ماہ و سال میں کئی کئی گنا ترقی کا ساماں میسر رہتا ہے۔۔ اس جہاں کی بس اتنی سی کہانی ہے۔
چُوٹھے لوک تے چُوٹھے خواب۔۔ بنی گالہ دے شہزادے تے جاتی اُمرہ دے نواب۔