اس تھریڈ میں شرکاء اپنی اپنی ریڈ لائن بتائیں گے۔ یعنی ایسی کیا بات یا واقعہ ہوا، یا ہو سکتا ہے کہ جس کہ بعد آپ موجودہ حکومت کی حمایت ترک کر دیں گے۔
کچھ لوگ مہنگائی کی وجہ سے حکومت سے ناراض ہیں۔
کچھ ڈالر ریٹ چڑھنے کی وجہ سے حکومت سے نالاں ہیں۔
کچھ نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ سے حکومت کی حمایت چھوڑی۔
کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ حکومت نے ان کے ساتھ جھوٹ بولا ہے۔
کچھ لوگوں کو یہ پریشانی ہے کہ حکومت پچھلے حکمرانوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں نکلوا سکے۔
کچھ لوگوں نے ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے ہمت ہار دی۔
کچھ کشمیر کے معاملے پر حکومتی طرز عمل سے مایوس ہیں۔
اب آپ نے بتانا ہے کہ ایسا کیا ہوا کہ آپ نے حکومت کی حمایت چھوڑ دی، یا ایسا کیا ہو سکتا ہے کہ جس کے بعد آپ موجودہ حکومت کی مزید حمایت نہیں کریں گے۔
اگر میں اپنی بات کروں تو میں نے حکومت کو سات خون معاف کر رکھے تھے۔ چنانچہ ڈالر ہزار پر چلا جائے، یا پٹرول پانچ سو روپے لٹر ہو جائے، ہر چیز کو پچھلی حکومتوں کے کھاتے میں ڈال کر حکومت کو ڈیفنڈ کیا جا سکتا ہے۔ مگر میری ریڈ لائن ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم تھی۔اور میرا اعلان تھا کہ یہ ہائی ٹینشن تاریں ہیں، بس انہیں نہیں چھیڑنا۔ مگر شومئی قسمت حکومت نے شروعات ہی عاطف میاں قادیانی کو مشیر بنا کر قادیانیت نوازی سے کی۔ اور آسیہ بی بی کو رہا کر کے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی۔جس کے بعد موجودہ حکومت کو سپورٹ کرنا میرے لئے ممکن نہیں تھا۔مگر کیوں کہ عاطف میاں کی نامزدگی واپس لے لی گئی، اور آسیہ بی بی کے کیس میں بھی دو چار پرسنٹ شک تھا کہ شاید یہ فیصلہ صحیح ہی ہوا ہو، لہذا حمایت سے تو ہاتھ کھینچ لیا، مگر مخالفت شروع نہیں کی۔یا یہ کہہ لیا جائے کہ متنفر تو ہو گیا، مگر ایکٹو مخالفت شروع نہیں کی۔
انتباہ:۔ جیسا کہ اب تک واضح ہو گیا ہو گا کہ یہ تھریڈ "پٹواریوں" کے لئے نہیں ہے۔ نون لیگیوں کا تو اس میں حصہ لینے کا کوئی جوازہی نہیں، کہ یہ ان سابقہ یا موجودہ لوگوں کے لئے ہے جو تحریک انصاف کے سپورٹر یا ووٹر رہ چکے ہیں۔ البتہ انصافی پٹواری بھی اس سے دور رہیں۔ کیوں کہ پٹواری کہتے ہی اسے ہیں جس نے ہر حال میں ڈیفنڈ کرنا ہے،لہذا ان کی ریڈ لائن کبھی نہیں آتی۔