What is Democracy, When In Its Pure Form? - Siasat.pk Exclusive

Xain

Moderator
??????? ??? ?? ??? ???? ???? ???? ???? ??? ?? ???? ???? ???


This video explains what is Democracy, when in its Pure Theoretical Form. The purpose of the video is to educate Pakistanis about what exactly the democracy means.

Siasat.pk is working on this series of educational videos, enlightening the masses about the Constitution of Pakistan and other laws that they need to know. Let us know how do you like it and feel free to give us your suggestions & ideas for betterment and constructive criticism is also welcome.



10373501_342578202568031_6553397594073138804_n.jpg





 
Last edited:

Mechanical Monster

Senator (1k+ posts)
ویڈیو کے آخر میں پندرہ سیکنڈ کے ٹائم کا زیا ختم کر دیں کیوں کہ جب ان ویڈیوز کی پلےلسٹ بنائی جائے گی تو آخری پندرہ سیکنڈ دیکھنے والے کو نا گوار گزر سکتے ہیں. یہ سب کچھ ٣ یا ٥ سیکنڈز میں ختم کرنے کی کوشش کریں.
 

Mechanical Monster

Senator (1k+ posts)
پاکستانی جمہوریت ابی اپنے ابتدایی مراحل میں ہے، اسے وقت دیجئے عمران خان سے گزارش ہے بار بار فوج کو آواز نہ دے

حکومت نہ ہوئی کوئی کھیل ہو گیا کہ آؤ عوام پر ہاتھ سیدھا کر لو!
بھائی حاکم کے لئے نیک نیت ہونے کے ساتھ ساتھ عقلمند ہونا بھی ضروری ہے پھر یہ حکمران تو بیوقوف اور بد نیت بھی ہیں. پھر کیوں نہ فوج ان کو ڈنڈے مارے؟ اصل میں یہ لوگ جمہوریت کا دھکو سلا دے کر اپنی لوٹ مار کر رہے ہیں اور کچھ نہیں.
 

Mughal Badshah

MPA (400+ posts)
پاکستانی جمہوریت ابی اپنے ابتدایی مراحل میں ہے، اسے وقت دیجئے عمران خان سے گزارش ہے بار بار فوج کو آواز نہ دے
tum logon k zameer mar chuky hain tumahra koi qusoor nai..... Jahil Jahil e hota ha chahy wo naam k sath Shareef laga le..... chor k bachy... ALLAH kary tum logon k ghar k ander ghuss k tumhare sath aesi Ku_te wali karain k tum ko b pata chaly k kin qatilon ko suport kar rhy hain jo sirf kursi ko bachany k liye pooray mulk ko dao pe lagaya hua ha
 
Last edited by a moderator:

monh zorr

Minister (2k+ posts)
جمہوریت کیا ہے


جمہوریت کیا ہے؟
اگر بحث برآئے بحث نہ کی جائے اور ٹھنڈے دل سے غور کیا جائے تو جمہوریت کے بارے میں ایک سوال اٹھتا ہے، کہ اگر یہ طریقہ حکمرانی اسی قدر اچھا ہے تو جمہوریت کی ماں برطانیہ میں پارلیمنٹ کے سر پر ملکہ یعنی شہنشاہیت کیوں سوار ہے؟

ہم جب دنیا کے دیگر ممالک پر نظرڈالتے ہیں تو یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں کہ جن ممالک میں حکومتوں کے سر پر کسی قسم کی ملوکیت سوار ہے،وہاں کے عوام،تعلیم و ترقی،معاشی اور معاشرتی سکون کے بمقابلہ نام نہاد جمہوری ملکوں ،زیادہ سکون کے حامل ہیں،شہنشاہیت کےتحت،جاپان،برطانیہ،آسٹریلیا،کینیڈا،سعودی عرب،قطر،متحدہ عرب امارات،تھائی لینڈ،برونائی،،اور ملوکیت کے تحت چائینا وغیرہ،،اپنے پڑوسی جمہوری ممالک کے مقابلہ میں کس جگہ ہیں، سب جانتے ہیں


مزید غور فرمائے کہ


روس ایک پارٹی کے تحت مستحکم ملک تھا، وہاں جمہوریت لائی گئی،اور آج جو حال ہے ،سامنے ہے
اسی طرح ،ایران ،عراق،افغانستان،لیبیا،شام،وغیرہ میں بادشاہتیں ختم کرکے جمہوریت کے ذریعہ جو تباہی مچائی گئے سب دیکھ رہے ہیں،،اور اسی جمہوریت کے نام پر پاکستان دو لخت ہوا،،،اور اب اسی جمہوریت کے تحت سمجھ نہیں آتا کہ ملک کو کس طرح یکجا رکھا جائے
جمہوریت جیسا کہ کتابوں میں بتایا جاتا ہے اگر ویسی ہو تو بہت اچھی بات ہے، مگر،کیا ایسا ہے؟اگر آپ آنکھ میچ کر تقلید کرنے والے ہجوم سے ذرا ہٹ کر ہیں ، اور اگر آپ بے لاگ غور کرنے پر قادر ہیں تو آپ جسقدر بھی سوچیں گے ، جتنا بھی غور کریں گے ، آپ کو معلوم ہوتا جائے گا، کہ موجودہ جمہوریت دراصل سرمایہ داری کا پھیلایا ہوا جال ہے ،جس میں وہ نہایت چالاکی اور چابکدستی سے انسانو ں کی اکثریت کو انہیں کے ہاتھوں یرغمال بنا کر، سرمایہ دار کے مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے،یہ انسانوں کو چرندوں کی طرح مختلف ڈھڑوں میں بانٹ کر انکے سر پر ایک چالاک چرواہا ضرور منڈ دیتی ہے، جو علاقہ کے سرمایہ داروں کے گروہ سے تعلق رکھتا ہے ،اور اپنے مشترکہ مقاصد کیلئے اپنے زیرتحت لوگوں کو بہلا پھسلا کر، جھوٹ مکر فریب ،دھاندلی اور بعض اوقات دھونس کے ذریعہ سر نہیں اٹھانے دیتا،مگر انکی بہبود کیلئے کہیں اور کبھی کام کرتا نظرنہیں آتاآپ پاکستان جیسے تشخص کیلے تڑپتے ملک سے لیکر، جمہوریت کی ماں برطانیہ تک چلے جائیں یا اسکی ناجائز اولاد، امریکہ کے اصل نظام حکمرانی پر غور کریں ،آپ اسی نتیجہ پر پہونچیں گے ،ملکوں کا با سلیقہ انتظام چلانے کیلئے،انتہائی اوپری لیول پر کسی انسان یا گروہ کے پاس ،،اگر وہ اسلام کے پاکیزہ نظام سے دور ہے، تو شاہی اختیارات کا ہونا،لازمی ہے، ہمیں یہ بھی صاف نظر آتا ہے کہ نوع انسانی کیلئے جمہوریت اس وقت کا ، بلکہ جب سے انسان نے ہوش سنبھالا ہے سب سے بڑا فراڈ ہے

پاکستان پر غور کرلیجے،آج پاکستانی قوم کا ایک حصہ اپنے سر بلند کرکے کہتا ہے شکر ہےکہ ملک میں جمہوریت نے پانچ سال پورے کر لئے ہیں،مگر اکثریت سوچتی ہے کہ کیا جمہوریت ایسی ہوتی ہے جو،زرداری پارٹی کی شکل میں ابھی ہم کو رگڑ کر گئی ہے،یا موجودہ حکومت کے تحت تہس نہس کرے ڈال رہی ہے ،،یہ ہوتی ہے جمہوریت
عوام کے نمائندوں پر بھی ایک نظر ڈال لیں اور انکے کارناموں پر بھی، اگر آپ نے ان میں سے کسی کو بھی ووٹ دیا تھا، تو یقیناؐ اپکا سر شرم سے جھک جاتا ہوگا، یہ سوچ کر کہ جن لوگوں کو ملک اور قوم کی خدمت کیلئے چنا تھا وہ تو اس قوم کے بد ترین بلکہ موجودہ دنیا کے اسفل ترین انسان نکلے،دنیا نے اپنی قوم سے بے وفائی کرنے والے بدقماشوں کے پرے کے پرے ایسے،، یکجا،،شائد ہی کبھی دیکھے ہوں

جہاں تک، جمہوریت کا موازنہ اسلامی نظام حکومت سے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، تو بصد ادب عرض ہے کہ یا تو ایسے لوگ جمہوریت کی اصل سے واقف نہیں ہیں یا انہیں اسلام کے نظام حکومت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے،


اسلام، اللہ جل شانہ کی فرمانبرداری اسکے بھیجے ہوئے رسول ﷺکے بتائے ہوطریقہ سے،،،، اور معاشرے میں عدل کے قیام کا نام ہے،
دنیاوی،اور انسانی روز مرہ کی ضروریات کے حل اور طریقہ وضح کرنے کیلئے،مجلس مشاورت قائم کی جاسکتی ہے،تاکہ باہمی صلاح مشورے سے، کوئی راہ عمل متعین کی جاسکتی ہے، اورمشترکہ فیصلہ کے بعد سب مسلمانوں کا اس پر عمل کرنا بھی لازم ہے،


لیکن اس مجلس مشاورت کیلئے،ممبروں کا امین، صادق، یعنی نیک ہونا ضروری ہے،ہر کس و ناکس، مسلمانوں کیلئے اجتماعی فیصلہ کرنے کے اہل نہیں ہیں، تا وقتیکہ انکی اپنی ذاتی زندگی صاف شفاف نہ ہو، امیر ،غریب، خاندان، اور اثرو رسوخ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، انسان کو پاکباز ہونا چاہئے،آپ لوگوں سے علمی تبصرے کی امید ہے
منہ زور
2014-09-02

 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
Re: جمہوریت کیا ہے

جمہوریت میں سر تن سے جدا کیا جاتا ہے پھر دھڑ کا وزن کرکے سر سے زیادہ قیمت میں بیچا جاتا ہے ،گوشت بمقابلہ سری پائے
 

Amir Dilawar

Senator (1k+ posts)
Re: جمہوریت کیا ہے

jhomoriyat ke bat karna wala siasat danu ka Daman kitna ganda hai yeh sub janta hai
Jhamoriyat in siasat danu ko isleye nazar arhe hai sub mill bath kar khaye jaye or jo nahe khaye usko Ghaddar or Jhamoriyat ka Dushman bandata hai yeh siasat dan
 

lurker

Chief Minister (5k+ posts)
tum logon k zameer mar chuky hain tumahra koi qusoor nai..... Jahil Jahil e hota ha chahy wo naam k sath Shareef laga le..... chor k bachy... ALLAH kary tum logon k ghar k ander ghuss k tumhare sath aesi Ku_te wali karain k tum ko b pata chaly k kin qatilon ko suport kar rhy hain jo sirf kursi ko bachany k liye pooray mulk ko dao pe lagaya hua ha
Kiya farak hai? Shareef ne apni kursi bachanay keh liye pooray mulk ko dao pe lagaya howa hai. Imran ne apna nazariya bachanay ke liye logon ko dao pe lagaya howa hai. Shareef ki Kursi hamaray kisi kaam ki nahi. Imran ka nazariya kisi kaam ka nahi.
 

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Re: جمہوریت کیا ہے

منہ زور بھائی
زبردست
ماشاءللہ

کسی تبصرے کی کوئی گنجائش نہیں
سمندر کو کوزے میں بند کردیا ہے

جزاک اللہ

جمہوریت کا تماشا تو آج ہم نے دیکھا ہے
ایک دن کیلئے اپنی دکانیں بچانے کیلئے جمع ہوے ہیں
اب یہ جا وہ جا....ڈھونڈھنے سے بھی نہیں ملینگے
اپنا مال بنانے میں پھر سے مصروف
 

Res1Pect

Minister (2k+ posts)
پاکستانی جمہوریت ابی اپنے ابتدایی مراحل میں ہے، اسے وقت دیجئے عمران خان سے گزارش ہے بار بار فوج کو آواز نہ دے

فوج کے پاؤں بار بار کون چاٹ رہا ہے ؟؟؟ کون فوج کے بوٹ چاٹ کر اپنی حکومت بچانے کی التجائیں کر رہا ہے ؟؟؟ یہ سارا پاکستان جانتا ہے سواے اندھے، بہرے اور دماغی معذور درباریوں کے .

 

P4kistani

Minister (2k+ posts)
Re: جمہوریت کیا ہے

کتنے بندے تھے َ.....سولہ صاحب!کیمرے کتنے تھے...آٹھ!چلو فیر کیمروں کے حق میں قرارداد منظور کرو..بندے تو مرتے ہی رہتے ہیں :(
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
Re: جمہوریت کیا ہے



پاکستانی قوم ابھی جس (ارتقائی) مقام و درجہ سے گزر رہی ہے ، اس سطح پر نظام نامی بحث بے معنی ہے ،
قحط الرجال ہو تو ، اسی پر محنت ہونی چاہیے ، پاکباز ، دیانت دار قیادت یہی مطلوب ہے ، اور قیادت ہمیشہ عوام الناس کے چلن مطابق ہی ہوتی ہے
نظام جیسا بھی ہو ، ہمارا قومی رویہ اور سیاسی شعور ایسا ہی رہے گا ، خلافت ہو یا جمہوریت ہم نے وہی چننا ہے ، جیسا ہمارا مزاج
خلافت سے یزید برآمد ہو سکتا ہے ، جمہوریت سے بھی بہت کچھ نکل سکتا ہے ، فرق ؟ ہمارا ذوق اور حسن انتخاب ، اس پر محنت کی اشد ضرورت ہے

:)اچھی تحریر ہے ، ان موضوعات پر بات ہوتی رہنی چاہیے
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
Re: جمہوریت کیا ہے

جمہوریت بچہ جمہورا(عوام)کو نچانے کا آسان طریقہ هے
 

Insan3

MPA (400+ posts)
Re: Democracy and Dictatorship explained in a nut shell

is that Mariyam Nawaz sharif/ Mariyam Safdar at the end.. by the way she's as confused as her father still undecided on what name she wants to keep.. a true princess with many choices about pretty much everything including her own name....
 

saeenji

Minister (2k+ posts)
Re: جمہوریت کیا ہے



پاکستانی قوم ابھی جس (ارتقائی) مقام و درجہ سے گزر رہی ہے ، اس سطح پر نظام نامی بحث بے معنی ہے ،
قحط الرجال ہو تو ، اسی پر محنت ہونی چاہیے ، پاکباز ، دیانت دار قیادت یہی مطلوب ہے ، اور قیادت ہمیشہ عوام الناس کے چلن مطابق ہی ہوتی ہے
نظام جیسا بھی ہو ، ہمارا قومی رویہ اور سیاسی شعور ایسا ہی رہے گا ، خلافت ہو یا جمہوریت ہم نے وہی چننا ہے ، جیسا ہمارا مزاج
خلافت سے یزید برآمد ہو سکتا ہے ، جمہوریت سے بھی بہت کچھ نکل سکتا ہے ، فرق ؟ ہمارا ذوق اور حسن انتخاب ، اس پر محنت کی اشد ضرورت ہے

:)اچھی تحریر ہے ، ان موضوعات پر بات ہوتی رہنی چاہیے

آپ کی بہت سی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، مگر ذاتی طور پر خلافت کو حقیقی جمہوریت سے بالاتر سمجھتا ہوں. جو نظام رب نے اپنی مخلوق کے لئے چنا ہو اس سے بہتر اور کوئی نظام ہو ہی نہیں سکتا
:)

 
Last edited: