Weekly Report on Pakistan Stock Exchange's Performance

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
pic_1564490179.jpg

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1444 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے تک کی کمی دیکھی گئی

کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، مارکیٹ 1444 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے پانچ روز میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 10 لاکھ 57 ہزار ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے، ایک ہفتے میں حصص کی مالیت میں 285 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ،، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 10 پیسے پر فروخت ہوا

معاشی ماہرین کے مطابق موڈیز کی جانب سے ملکی معیشت اور بینکوں کے آوٹ لُک کو منفی سے مستحکم کیے جانے، امریکہ، بلوم برگ، روسی اور جرمن میڈیا کی پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رپورٹس ، ایشین ڈویلپمنٹ بنک کا بجٹ سپورٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا قرض ، کرکٹ اکاؤنٹ کے خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے باعث مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اسٹاک مارکیٹ میں بڑھ رہی ہے۔


 

Landmark

Minister (2k+ posts)
Govt burn state funds and institution to gain political milage in the market.

Otherwise economic indicators are negative since handsome came in power under empire ki umgali