Turkey’s Lira falls after Erdogan calls interest rates ‘mother of all evil’ that must go down

Geek

Chief Minister (5k+ posts)

https://twitter.com/x/status/1214164941709758465
http%3A%2F%2Fcom.ft.imagepublish.upp-prod-us.s3.amazonaws.com%2F4e47da1a-551d-11e8-b24e-cad6aa67e23e

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رجب طیب اردگان نے مرکزی بینک پر زور دیا کہ وہ اقتصادی ترقی کے لیے شرح سود میں کٹوتی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک فورسز جلد شامی شہر عفرین کا محاصرہ کرلیں گی، رجب طیب اردگان

دوسری جانب ماہر اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ اقتصادی معاملات میں سخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے کیونکہ گزشتہ 3 ماہ میں ملکی کرنسی کی قدر میں 12 فیصد کمی آچکی ہے اور افراطِ زر کی شرح 10.58 فیصد کی نفسیاتی حد تک پہنچ چکی ہے۔

رجب طیب اردگان نے انقرہ میں سرکاری ٹی وی پر خطاب کے دوران کہا کہ ‘شرح سود تمام شیطانی کاموں کی جڑ ہے اور اسی کی وجہ سے مہنگائی کا گراف بڑھ رہا ہے’۔

طیب اردگان نے امریکا، یوروزون اور جاپان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ممالک میں شرح سود انتہائی کم ہے اور ہمیں بھی ایسے کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔


انہوں نے وعدہ کیا کہ 24 جون کے انتخابات میں ‘وہ شرح سود سے مقابلے کی جنگ میں کامیاب ہوں گے’۔

خیال رہے کہ ترک کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث طیب اردگان کو اقتصادی ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ملکی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

مذکورہ ہنگامی اجلاس کے بعد ترکی کی کرنسی ’لیرا’ کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا لیکن سرح سود سے متعلق طیب اردگان کے بیان کے بعد پھر تنزلی دیکھنے میں آئی۔

لیرا کی ٹریڈنگ ڈالر کے مقابلے میں 4.3 پر تھی تاہم بیان کے بعد ایک ہی دن میں 1.8 فیصد قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔


طیب اردگان نے اعتراف کیا کہ مارکیٹ ‘غیریقینی’ صورتحال سے دوچار ہے لیکن یہ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم مارکیٹ میں منفی رحجانات کو جنم دینے والے محرکات کی نفی کرتے ہیں’۔

https://www.dawnnews.tv/news/1078516/
 
Last edited by a moderator: