شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
يہ غلط تاثر کہ امريکی حکومت يا تو کشمير ميں جاری تشدد کی لہر سے بالکل بے خبر ہے يا اس کو اہميت دينے کو تيار نہيں ہے، بعض راۓ دہندگان اور تجزيہ نگاروں کی اس سوچ کی بنياد پر ہے کہ امريکہ کو پاکستان اور بھارت کے کشمير پر موجودہ موقف کے ضمن ميں کسی ايک کا انتخاب کر کے اس کا ساتھ دينا چاہيے۔
امريکی حکومت نا صرف يہ کہ خطے ميں موجود بے چينی سے پوری طرح آگاہ ہے بلکہ ہم اپنے دونوں اتحاديوں کو مسلسل يہ باور کرواتے رہتے ہيں کہ تشدد کی لہر کے خاتمے کے ليے باہمی بات چيت کے عمل کو تيز اور فعال کرنے کی ضرورت ہے کيونکہ موجودہ صورت حال کسی بھی فريق کے ليے سود مند نہيں ہے۔
امريکہ جموں و کشمير کی صورتحال پر نگاہ رکھتے ہوۓ بيان بازی اور رويوں ميں تحمل اور پرسکون رہنے کی اپيل کرتا ہے۔
ہميں جموں اور کشمير ميں صورتحال کے نتيجے ميں دوررس نتائج کا ادراک ہے اور خطے ميں عدم استحکام ميں ممکنہ اضافے کے حوالے سے بھی آگہی ہے۔
ہميں خطے کے مکينوں پر مسلسل قدغنوں اور نظربندی کی رپورٹس کے حوالے سے بدستور تشويش ہے۔ ہم متاثرين کو بات چيت کے عمل ميں شامل کرنے، انسانی حقوق کے احترام اور قانونی ضابطوں کو ملحوظ رکھنے کی تلقين کرتے ہيں۔ ہم وزيراعظم مودی کے اس بيان کا خيرمقدم کرتے ہيں کہ جموں اور کشمير جلد معمول کے سياسی درجے پر بحال ہو جائيں گے۔
ہم تمام فريقین سے اپيل کرتے ہيں کہ وہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ امن اور استحکام کو برقرار رکھيں اور سرحد کے آر پار دہشت گردی کو روکيں۔ ہم بددستور پاکستان اور ہندوستان کے مابين کشمير اور ديگر معاملات کے ضمن ميں بات چيت کے عمل کی حمايت کرتے ہيں۔
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ