To control price hike, tonnes of tomatoes from Iran reach Pakistan

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
ایران سے منگوائے گئے 4500 ٹن ٹماٹر پاکستان پہنچ گئے

Opera-Snapshot-2019-11-16-112559-www-samaa-tv.png

منگوائے گئے ٹماٹروں کو ملک کے مختلف حصوں میں بھیجا جائے گا۔ ایران سے منگوائے گئے ٹماٹروں کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے پرمٹ جاری کیا گیا تھا۔ ٹماٹر آج پاکستان کی مارکیٹوں میں پہنچ جائیں گے۔

فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے ایران سے ٹماٹر امپورٹ کے پرمٹ کوئٹہ کی 7 کمپنیوں کو جاری کئے ہیں۔ ایرانی ٹماٹر آج سے بازار میں آنا شروع ہوجائے گا۔ درآمد کنندگان کا کہنا ہے ٹماٹر کی سپلائی بہتر ہونے سے قیمت کم ہوگی۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوات میں 500ہزار ایکٹر زمین پر ٹماٹر کی فصل اُگائی جاتی ہے۔ ہر سال سوات میں51 ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر کی پیداوار ہوتی ہے

سوات میں ٹماٹر کے زیادہ تر باغات بریکوٹ اور شموزئی کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے واقع ہیں۔ آج کل یہاں کے ٹماٹر کراچی ، پنڈی ، لاہور سمیت ملک کے مختلف منڈیوں میں سپلائی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 4500ٹن ایرانی ٹماٹر 13 ٹریلر میں پاکستان پہنچے ہیں۔ دوسری جانب سوات میں بھی ٹماٹر کی فصل تیار ہوگئی ہے، جس سے مارکیٹ میں موجود قلت میں کمی پر قابو پایا جاسکے گا۔ حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر 180 سے 300 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل علاقائی پیداوار بند ہونے سے ٹماٹر افغانستان اور خیبرپختونخوا سے منگوائے جا رہے تھے۔ لال ٹماٹر افغانستان اور سبز کے پی سے آ رہا تھا۔

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

میرا کمنٹ ان لوگوں پر ہلکی سی چوٹ تھا جو ایران سے گیس خریدنےکے مخالف تھے کہ ایران شیعہ ملک ہے

سیاست پی کے کی انتظامیہ تو انتہائی نا اہل اور نکمی قسم کی ہے جس نے کمنٹ ڈیلیٹ کر دیا لیکن آپ سے یہ امید نہیں تھی

Please don't do this. I respect you as a responsible person.
Kindly delete this.
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

میرا کمنٹ ان لوگوں پر ہلکی سی چوٹ تھا جو ایران سے گیس خریدنےکے مخالف تھے کہ ایران شیعہ ملک ہے

سیاست پی کے کی انتظامیہ تو انتہائی نا اہل اور نکمی قسم کی ہے جس نے کمنٹ ڈیلیٹ کر دیا لیکن آپ سے یہ امید نہیں تھی

حضور آپ کو بخوبی علم ہے کہ اس فورم پر میں شاید واحد ممبر ہوں جو اسلام کا سنی عقیدہ رکھتے ہوۓ بھی شیعہ عقائد رکھنے والوں کے ساتھ بھی احترام کا رشتہ رکھتا ہے اور اسی لیے دونوں طرف کے غیر ذمےدار، نا سمجھ افراد کو مذہبی بنیادوں پر دشنام طرازی سے روکتا ہوں. میرا پی ایم باکس اپنے سنی دوستوں کے شکوؤں سے بھرا پڑا ہے کہ ڈاکٹر صاحب آپ سنی ہیں اور ہمارے بڑے ہیں لیکن آپ پھر بھی ہمیں روکتے ہیں لیکن شیعہ حضرات کو نہیں . میرا ان کو ہمیشہ یہی جواب ہوتا ہے کہ بیٹا اگر آپ مجھے واقعی بڑا مانتے ہیں تو پھر میری بات مانئیے اور یہیں رک جائیں ، اور انہیں بتا دیتا ہوں کہ میں دوسری طرف کے بچوں کو بھی یہی تلقین کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اور ان میں سے بیشتر میری بات سنتے ہیں اور رک جاتے ہیں . مقصد، اپنی آنے والی نسلوں کو تفریق کی بجاۓ جوڑ کے رکھنا ہے
ٹھیک ہے اگر آپ نہیں چاہتے تو میں آج کے بعد سے کنارہ کشی اختیار کیے لیتا ہوں . آپ لوگوں کی مسلکی بنیادوں پر لڑائیاں آپ لوگوں کو مبارک ، آپ لوگ جانیں اور آپ لوگوں کی لڑائیاں جانیں . ہلکی چوٹیں ماریں یا بھاری
ہم باز آئے
اس ضمن میں ماضی میں کہا سنا معاف کیجئیے گا
الله حافظ
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

قطع تعلقی مسائل کا حل نہیں ہے بلکے مسائل کو اور بڑھانے کا سبب ہے
.
خیر آئندہ کوشش کروں گا کہ ایسے کمنٹ نہ کروں ، اس کمنٹ کے لئے بھی معذرت
. . . . . . . .
فلحال پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لئے تو سب کا اتفاق ہے تو اسی میدان میں اپنی توانائیاں صرف کرنے کی کوشش کرتے ہیں

Fair enough!

And one more thing you must be aware of, I had requested you to delete your comment yourself, and the request was not for the admin. I have that much leverage with admin..... if I request them to delete anybody's comment they immediately take care of it. Additionally, if I had brought to admins attention to keep an eye on someone's comments and his threads they know it what I'm requesting them for and that person is effectively taken off from the forum for x number of days.