Theresa May formally resigns as Conservative leader to pave way for official leadership contest

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
2371905280776789007_4680296.jpg

لندن(نیٹ نیوز)برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنی اعلان کردہ تاریخ کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھریسا مے نئے سربراہ کے انتخاب تک وزیراعظم رہیں گی جو کہ جولائی کے اواخر میں منتخب ہوگا لیکن وہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے معاملے پر فیصلے کا اختیار نہیں رکھتیں

۔بریگزٹ کے لیے 31 اکتوبر کی تاریخ طے کی گئی ہے لیکن یورپی یونین سے علیحدگی سے متعلق کیا گیا معاہدہ برطانوی پارلیمنٹ میں تاحال التوا کا شکار ہے ۔خیال رہے کہ 24 مئی کو تھریسامے نے انتہائی جذباتی انداز میں اعلان کیا تھا کہ وہ 7 جون کو وزیراعظم اور حکمراں جماعت کنزرویٹو اور یونینسٹ پارٹی کی رہنما کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی۔کنزرویٹو جماعت کے 11 اراکین پارلیمنٹ پارٹی قیادت کے انتخاب کی دوڑ میں شامل ہیں ، جن میں سابق وزیر خارجہ بورس جانسن بھی شامل ہیں جنہیں ایک مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے ۔