Sher Dil

Councller (250+ posts)
سورۃ الر حمان


بسم اللھ الرحمان الرحیم- عزیز بھا ئیو ں اسلا م و علیکم، اس مبارک مہینے میں سورۃ الر حمان کی یہ خوبصورت تلا وت اردو ترجمہ کے سا تھ ضرور سنیۓ گا

http://youtu.be/oGDuiXlKNpA
 

famamdani

Minister (2k+ posts)
سُوْرَةُ النَّبَا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عَمَّ يَتَسَآءَلُوْنَ۠ۚ۰۰۱عَنِ النَّبَاِ الْعَظِيْمِۙ۰۰۲الَّذِيْ هُمْ فِيْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ۰۰۳كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَۙ۰۰۴ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَ۰۰۵اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ۰۰۶وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ۰۰۷وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ۰۰۸وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ۰۰۹وَّ جَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًاۙ۰۰۱۰وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪۰۰۱۱وَّ بَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ۰۰۱۲وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ۰۰۱۳وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ۰۰۱۴لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ۰۰۱۵وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ۰۰۱۶اِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيْقَاتًاۙ۰۰۱۷يَّوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ۰۰۱۸وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ۰۰۱۹وَّ سُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ۰۰۲۰اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ۰۰۲۱لِّلطَّاغِيْنَ مَاٰبًاۙ۰۰۲۲لّٰبِثِيْنَ فِيْهَاۤ اَحْقَابًاۚ۰۰۲۳لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ۰۰۲۴اِلَّا حَمِيْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ۰۰۲۵جَزَآءً وِّفَاقًاؕ۰۰۲۶اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا يَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ۰۰۲۷وَّ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًاؕ۰۰۲۸وَ كُلَّ شَيْءٍ اَحْصَيْنٰهُ كِتٰبًاۙ۰۰۲۹فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًاؒ۰۰۳۰

اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے۔
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ رہے ہیں؟ کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں[SUP]1[/SUP]؟ ہر گز نہیں[SUP]2[/SUP]، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا۔ ہاں، ہر گز نہیں، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا[SUP]3[/SUP]۔
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا
[SUP]4[/SUP]، اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ[SUP]5[/SUP] دیا، اور تمہیں﴿ مَردوں اور عورتوں کے﴾ جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا[SUP]6[/SUP] ، اور تمہاری نیند کو باعثِ سکون بنایا[SUP]7[/SUP]، اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا[SUP]8[/SUP]، اور تمہارے اوپر سات مضبُوط آسمان قائم کیے[SUP]9[/SUP]، اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا[SUP]10[/SUP]، اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی تاکہ اس کے ذریعہ سے غلّہ اور سبزی اور گھنے باغ اُگائیں[SUP]11[/SUP]؟
بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے ، جس روز صور میں پھُونک ما ر دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آوٴ گے
[SUP]12[/SUP]۔ اور آسمان کھول دیا جائے گا حتٰی کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا، اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے[SUP]13[/SUP]۔
در حقیقت جہنّم ایک گھات ہے
[SUP]14[/SUP]، سرکشوں کا ٹھکانا ، جس میں وہ مُدّتوں پڑے رہیں[SUP]15[/SUP] گے۔ اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے، کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون[SUP]16[/SUP]، ﴿اُن کے کرتُوتوں﴾ کا بھر پُور بدلہ۔ وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھُٹلا دیا تھا[SUP]17[/SUP]، اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گِن گِن کر لکھ رکھی تھی[SUP]18[/SUP]
۔ اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہر گز اضافہ نہ کریں گے۔ ؏١
 

famamdani

Minister (2k+ posts)
سُوْرَةُ عَبَس

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤىۙ۰۰۱اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىؕ۰۰۲وَ مَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰۤىۙ۰۰۳اَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىؕ۰۰۴اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰىۙ۰۰۵فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ۰۰۶وَ مَا عَلَيْكَ اَلَّا يَزَّكّٰىؕ۰۰۷وَ اَمَّا مَنْ جَآءَكَ يَسْعٰىۙ۰۰۸وَ هُوَ يَخْشٰىۙ۰۰۹فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰىۚ۰۰۱۰كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌۚ۰۰۱۱فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ۰۰۱۲فِيْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ۰۰۱۳مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭۙ۰۰۱۴بِاَيْدِيْ سَفَرَةٍۙ۰۰۱۵كِرَامٍۭ بَرَرَةٍؕ۰۰۱۶قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ۰۰۱۷مِنْ اَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهٗؕ۰۰۱۸مِنْ نُّطْفَةٍ١ؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ۰۰۱۹ثُمَّ السَّبِيْلَ يَسَّرَهٗۙ۰۰۲۰ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ۰۰۲۱ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗؕ۰۰۲۲كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ۰۰۲۳فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ۰۰۲۴اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّاۙ۰۰۲۵ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّاۙ۰۰۲۶فَاَنْۢبَتْنَا فِيْهَا حَبًّاۙ۰۰۲۷وَّ عِنَبًا وَّ قَضْبًاۙ۰۰۲۸وَّ زَيْتُوْنًا وَّ نَخْلًاۙ۰۰۲۹وَّ حَدَآىِٕقَ غُلْبًاۙ۰۰۳۰وَّ فَاكِهَةً وَّ اَبًّاۙ۰۰۳۱مَّتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ۰۰۳۲فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُٞ۰۰۳۳يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِيْهِۙ۰۰۳۴وَ اُمِّهٖ وَ اَبِيْهِۙ۰۰۳۵وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِيْهِؕ۰۰۳۶لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَىِٕذٍ شَاْنٌ يُّغْنِيْهِؕ۰۰۳۷وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ مُّسْفِرَةٌۙ۰۰۳۸ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌۚ۰۰۳۹وَ وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌۙ۰۰۴۰تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌؕ۰۰۴۱اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُؒ۰۰۴۲

اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے۔
تُرش رُو ہوا اور بے رُخی برتی اِس با ت پر کہ وہ اندھا اُس کے پاس آگیا[SUP]1[/SUP]۔ تمہیں کیا خبر، شاید وہ سُدھر جائے یا نصیحت پر دھیان دے اور نصیحت کرنا اس کے لیے نافع ہو؟ جو شخص بے پروائی برتتا ہے اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو، حالانکہ اگر وہ نہ سُدھرے تو تم پر اُس کی کیا ذمّہ داری ہے؟ اور جو خود تمہارے پاس دوڑا آتا ہے اور وہ ڈر رہا ہوتا ہے ، اس سے تم بے رُخی برتتے ہو[SUP]2[/SUP]۔ ہر گز نہیں[SUP]3[/SUP]، یہ تو ایک نصیحت ہے[SUP]4[/SUP]، جس کا جی چاہے اِسے قبول کر ے۔ یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو مکرَّم ہیں، بلند مرتبہ ہیں، پاکیزہ ہیں[SUP]5[/SUP]، معزّز اور نیک کاتبوں[SUP]6[/SUP] کے ہاتھوں میں رہتے ہیں[SUP]7[/SUP]۔
لعنت
[SUP]8[/SUP] ہو انسان پر[SUP]9[/SUP] ، کیسا سخت مُنکرِ حق ہے[SUP]10[/SUP]یہ۔ کس چیز سے اللہ نے اِسے پیدا کیا ہے؟ نُطفہ کی ایک بُوند سے[SUP]11[/SUP]۔ اللہ نے اِسے پیدا کیا، پھر اِس کی تقدیر مقرر کی[SUP]12[/SUP]، پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی[SUP]13[/SUP]، پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا[SUP]14[/SUP]۔ پھر جب چاہے وہ اِسے دوبارہ اُٹھا کھڑا کرے[SUP]15[/SUP]۔ ہر گز نہیں، اِس نے وہ فرض ادا نہیں کیا جس کا اللہ نے اِسے حکم دیا تھا[SUP]16[/SUP]۔ پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھے[SUP]17[/SUP]۔ ہم نے خُوب پانی لُنڈھایا[SUP]18[/SUP]، پھر زمین کو عجیب طرح پھاڑا[SUP]19[/SUP]، پھر اُس کے اندر اُگائے غلّے اور انگور اور ترکاریاں اور زیتون اور کھجوریں اور گھنے باغ اور طرح طرح کے پھل اور چارے تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامانِ زیست کے طور پر[SUP]20[/SUP]۔
آخر کار جب وہ کان بہرے کر دینے والی آواز بلند ہوگی
[SUP]21[/SUP]۔۔۔۔ اُس روز آدمی اپنے بھائی اور اپنی ماں اور اپنے باپ اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے بھاگے گا[SUP]22[/SUP]۔ ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آپڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا[SUP]23[/SUP]
۔ کچھ چہرے اُس روز دَمَک رہے ہوں گے ہشّاش بشّاش اور خوش و خرّم ہوں گے۔ اور کچھ چہروں پر اُس روز خاک اُڑ رہی ہوگی اور کَلَونس چھائی ہوئی ہوگی۔ یہی کافرو فاجر لوگ ہیں ۔ ؏١
 

famamdani

Minister (2k+ posts)
Re: The Quran Recitation Thread

[FONT=Attari_Quraan_Word]سُوْرَةُ الْاَعْلٰی[/FONT]
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ۰۰۱الَّذِيْ خَلَقَ فَسَوّٰىۙ۰۰۲وَ الَّذِيْ قَدَّرَ فَهَدٰى ۪ۙ۰۰۳وَ الَّذِيْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰىۙ۰۰۴فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ۰۰۵سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ۰۰۶اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا يَخْفٰىؕ۰۰۷وَ نُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرٰى ۚۖ۰۰۸فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰى ؕ۰۰۹سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَّخْشٰى ۙ۰۰۱۰وَ يَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ۰۰۱۱الَّذِيْ يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰى ۚ۰۰۱۲ثُمَّ لَا يَمُوْتُ فِيْهَا وَ لَا يَحْيٰى ؕ۰۰۱۳قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى ۙ۰۰۱۴وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ۰۰۱۵بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَاٞۖ۰۰۱۶وَ الْاٰخِرَةُ خَيْرٌ وَّ اَبْقٰى ؕ۰۰۱۷اِنَّ هٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْاُوْلٰى ۙ۰۰۱۸صُحُفِ اِبْرٰهِيْمَ وَ مُوْسٰىؒ۰۰۱۹

اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے۔
﴿اے نبی ؐ ﴾ اپنے ربِّ برتر کے نام کی تسبیح کرو[SUP]1[/SUP] جس نے پیدا کیا اور تناسُب قائم کیا[SUP]2[/SUP]، جس نے تقدیر بنائی[SUP]3[/SUP] پھر راہ دکھائی[SUP]4[/SUP]، جس نے نباتات اُگائیں[SUP]5[/SUP] پھر اُن کو سیاہ کُوڑا کرکٹ بنا دیا[SUP]6[/SUP]۔
ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے
[SUP]7[/SUP] سوائے اُس کے جو اللہ چاہے[SUP]8[/SUP] ، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جوکچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی[SUP]9[/SUP]۔
اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں، لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو
[SUP]10[/SUP]۔ جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے[SUP]11[/SUP] گا، اور اس سے گریز کرے گا وہ انتہائی بد بخت جو بڑی آگ میں جائے گا، پھر نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے[SUP]12[/SUP] گا۔
فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی
[SUP]13[/SUP] اور اپنے ربّ کا نام یاد کیا[SUP]14[/SUP] پھر نماز پڑھی[SUP]15[/SUP]۔ مگر تم لوگگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو[SUP]16[/SUP]، حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے[SUP]17[/SUP] ۔ یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی، ابراہیم ؑ اور موسیٰ ؑ کے صحیفوں میں[SUP]18[/SUP]
۔ ؏
 

famamdani

Minister (2k+ posts)
سُوْرَةُ الْفَجْر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَ الْفَجْرِۙ۰۰۱وَ لَيَالٍ عَشْرٍۙ۰۰۲وَّ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِۙ۰۰۳وَ الَّيْلِ اِذَا يَسْرِۚ۰۰۴هَلْ فِيْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِيْ حِجْرٍؕ۰۰۵اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ۪ۙ۰۰۶اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ۪ۙ۰۰۷الَّتِيْ لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ۪ۙ۰۰۸وَ ثَمُوْدَ الَّذِيْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ۪ۙ۰۰۹وَ فِرْعَوْنَ ذِي الْاَوْتَادِ۪ۙ۰۰۱۰الَّذِيْنَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ۪ۙ۰۰۱۱فَاَكْثَرُوْا فِيْهَا الْفَسَادَ۪ۙ۰۰۱۲فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍۚۙ۰۰۱۳اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ۠ؕ۰۰۱۴فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ١ۙ۬ فَيَقُوْلُ رَبِّيْۤ اَكْرَمَنِؕ۰۰۱۵وَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهٗ١ۙ۬ فَيَقُوْلُ رَبِّيْۤ اَهَانَنِۚ۰۰۱۶كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْيَتِيْمَۙ۰۰۱۷وَ لَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِۙ۰۰۱۸وَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّاۙ۰۰۱۹وَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ۰۰۲۰كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ۰۰۲۱وَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ۰۰۲۲وَ جِايْٓءَ يَوْمَىِٕذٍۭ بِجَهَنَّمَ١ۙ۬ يَوْمَىِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰى ؕ۰۰۲۳يَقُوْلُ يٰلَيْتَنِيْ قَدَّمْتُ لِحَيَاتِيْۚ۰۰۲۴فَيَوْمَىِٕذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ۰۰۲۵وَّ لَا يُوْثِقُ وَ ثَاقَهٗۤ اَحَدٌؕ۰۰۲۶يٰۤاَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّةُۗۖ۰۰۲۷ارْجِعِيْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةًۚ۰۰۲۸فَادْخُلِيْ فِيْ عِبٰدِيْۙ۰۰۲۹وَ ادْخُلِيْ جَنَّتِيْؒ۰۰۳۰

اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے۔
قسم ہے فجر کی، اور دس راتوں کی ، اور جُفت اور طاق کی ، اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو۔ کیا اِس میں کسی صاحب ِ عقل کے لیے کوئی قسم ہے[SUP]1[/SUP]؟
تم نے
[SUP]2[/SUP] دیکھا نہیں کہ تمہارے ربّ نے کیا برتاوٴ کیا اُونچے ستونوں والے عادِ اِرَم [SUP]3[/SUP] کے ساتھ ، جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی[SUP]4[/SUP]؟ اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں[SUP]5[/SUP]؟ اور میخوں والے فرعون[SUP]6[/SUP] کے ساتھ؟ یہ وہ لوگ جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی اور ان میں بہت فساد پھیلا تھا۔ آخر کار تمہارے ربّ نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ تمہارا ربّ گھات لگائے ہوئے ہے[SUP]7[/SUP]۔
مگر
[SUP]8[/SUP]انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا ربّ جب اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے ربّ نے مجھے عزت دار بنا دیا۔ اور جب وہ اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے ربّ نے مجھے ذلیل [SUP]9[/SUP]کر دیا۔ ہرگز نہیں[SUP]10[/SUP]، بلکہ تم یتیم سے عزّت کا سلوک نہیں کرتے[SUP]11[/SUP] اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دُوسرے کو نہیں اُکساتے[SUP]12[/SUP]، اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو[SUP]13[/SUP]، اور مال کی محبت میں بُری طرح گرفتار ہو[SUP]14[/SUP]۔ ہرگز نہیں[SUP]15[/SUP]، جب زمین پے در پے کوُٹ کوُٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی، اور تمہارا ربّ جلوہ فرما ہوگا [SUP]16[/SUP] اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے، اور جہنّم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل[SUP]17[/SUP] ؟ وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا! پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں، اور اللہ جیساباندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں۔
﴿دُوسری طرف ارشاد ہوگا﴾ اے نفسِ مطمئن
[SUP]18[/SUP]، چل اپنے ربّ کی طرف[SUP]19[/SUP]
اِس حال میں کہ تُو ﴿اپنے انجامِ نیک سے﴾ خوش﴿ اور اپنے ربّ کے نزدیک﴾ پسندیدہ ہے۔ شامل ہو جا میرے ﴿نیک﴾ بندوں میں اور داخل ہو جا میری جنّت میں۔ ؏١
 

famamdani

Minister (2k+ posts)
سُوْرَةُ الْبَلَد

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ۰۰۱وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ۰۰۲وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَۙ۰۰۳لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْ كَبَدٍؕ۰۰۴اَيَحْسَبُ اَنْ لَّنْ يَّقْدِرَ عَلَيْهِ اَحَدٌۘ۰۰۵يَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًاؕ۰۰۶اَيَحْسَبُ اَنْ لَّمْ يَرَهٗۤ اَحَدٌؕ۰۰۷اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَيْنَيْنِۙ۰۰۸وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَيْنِۙ۰۰۹وَ هَدَيْنٰهُ النَّجْدَيْنِۚ۰۰۱۰فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَٞۖ۰۰۱۱وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُؕ۰۰۱۲فَكُّ رَقَبَةٍۙ۰۰۱۳اَوْ اِطْعٰمٌ فِيْ يَوْمٍ ذِيْ مَسْغَبَةٍۙ۰۰۱۴يَّتِيْمًا ذَا مَقْرَبَةٍۙ۰۰۱۵اَوْ مِسْكِيْنًا ذَا مَتْرَبَةٍؕ۰۰۱۶ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ۰۰۱۷اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِؕ۰۰۱۸وَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِؕ۰۰۱۹عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌؒ۰۰۲۰

اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے۔
نہیں[SUP]1[/SUP]، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی[SUP]2[/SUP] اور حال یہ ہے کہ ﴿اے نبی ؐ ﴾ اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے[SUP]3[/SUP]، اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی[SUP]4[/SUP]، درحقیقت ہم نے انسان کو مشقّت میں پیدا کیا ہے[SUP]5[/SUP]۔ کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا[SUP]6[/SUP]؟ کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اُڑا دیا[SUP]7[/SUP]۔ کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا[SUP]8[/SUP]؟ کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے[SUP]9[/SUP]؟ اور دونوں نمایاں راستے اُسے ﴿نہیں ﴾ دکھا دیے[SUP]10[/SUP]؟ مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمّت نہ کی[SUP]11[/SUP]۔ اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟ کسی گردن کو غلامی سے چھُڑانا، یا فاقے کے دن کسی قریبی یتیم یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا[SUP]12[/SUP]۔ پھر ﴿اِس کے ساتھ یہ کہ ﴾ آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے[SUP]13[/SUP] اور جنہوں نے ایک دُوسرے کو صبر اور ﴿خلقِ خدا پر﴾ رحم کی تلقین کی[SUP]14[/SUP]۔ یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے۔ اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں[SUP]15[/SUP]، ان پر آگ چھائی ہوئی[SUP]16[/SUP] ہو گی۔ ؏١
 

famamdani

Minister (2k+ posts)
سُوْرَةُ الشُّعَرَآء

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
طٰسٓمّٓ۰۰۱تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ۰۰۲لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا يَكُوْنُوْا مُؤْمِنِيْنَ۰۰۳اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰيَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِيْنَ۰۰۴وَ مَا يَاْتِيْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِيْنَ۰۰۵فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَيَاْتِيْهِمْ۠ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ۠۰۰۶اَوَ لَمْ يَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِيْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيْمٍ۰۰۷اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ۰۰۸وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۹

اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے۔
ط۔س۔م۔ یہ کتابِ مبین کی آیات ہیں۔ [SUP]1[/SUP]
اے محمدؐ ، شاید تم اس غم میں اپنی جان کھو دو گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔
[SUP]2[/SUP] ہم چاہیں تو آسمان سے ایسی نشانی نازل کر سکتے ہیں کہ اِن کی گردنیں اس کے آگے جُھک جائیں۔ [SUP]3[/SUP] اِن لوگوں کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو نئی نصیحت بھی آتی ہے یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ اب کہ یہ جھُٹلا چکے ہیں، عنقریب اِن کو اس چیز کی حقیقت ﴿مختلف طریقوں سے ﴾ معلوم ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اُڑاتے رہے ہیں۔ [SUP]4[/SUP]
اور کیا انہوں نے کبھی زمین پر نگاہ نہیں ڈالی کہ ہم نے کتنی کثیر مقدار میں ہر طرح کی عمدہ نباتات اس میں پیدا کی ہیں؟یقیناً اس میں ایک نشانی ہے
[SUP]5[/SUP] ، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا ربّ زبردست بھی ہے اور رحیم بھی۔ [SUP]6[/SUP] ؏
 

simple_and_peacefull

Chief Minister (5k+ posts)
ayat14-11-11.jpg
 

hroonj2k3

Politcal Worker (100+ posts)
Amazzzzzzzing eye watering, most emotional recitation of quran,

THE MOST BEAUTIFUL RECITATION OF QURAN I EVER HEARD


 

rana14801

Senator (1k+ posts)
Re: Amazzzzzzzing eye watering, most emotional recitation of quran,

please post recitation video as soon as possible.
 

gazoomartian

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Surah Muzzamil with Urdu Translation Recited by Qari Obaid Ur Rehman

Salam all those who dont already have it

I finally found this link to hear tajweed by Abdul Basit asSamad. There is entire Baqarah on this video, over 4 hours long.

I have been truly looking for such a link with the entire surah in it

http://www.youtube.com/watch?v=aBlagNzn2cg&feature=colike

I am listening to it right now. SubhanAllah kya awaz hai