Sub-inspector Agha Shahnawaz, while being on duty, kissed Khursheed Shah's hand when he was brought to NAB

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)



سکھر: (دنیا نیوز) پولیس افسر کی کھلے عام ڈیوٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، دوران ڈیوٹی خورشید شاہ کے ہاتھ پر بوسہ، ایس ایس پی سکھر نے معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔

سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے لیے جب پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کو لایا گیا تو ڈیوٹی پر معمور سب انسپکٹر آغا شاہنواز نے خورشید شاہ کے گاڑی سے اترتے ہی ہاتھ پر بوسہ دیا اور مکمل پروٹوکول میں کمرہ عدالت تک پہنچایا۔

باوردی سب انسپکٹر کی یہ حرکت کیمروں کی آنکھ سے بچ نہ سکی اور منظر عام پر آ گئی جس کے باعث سکھر پولیس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔



ایس ایس پی سکھر عرفان سمو نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا اور ڈی ایس پی سائیٹ ستار پھل کو انکوائری افسر مقرر کرکے واقعے کی مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

ایس ایس پی سکھر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سب انسپکٹر نے باوردی ہو کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جو کہ ڈیوٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے اور غیر پیشہ ورانہ حرکت کا مظاہرہ ہے۔ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔



 
Advertisement

ranaji

Prime Minister (20k+ posts)
ہو سکتا ہے میٹر شاہ میراثی نے کبھی اسکے میٹر کی ریڈنگ ریورس کی ھو جو اس میٹر شاہ میراثی اور خاندانی ک ...ر ہے ان ہی ہاتھوں سے یہ ک ...ر اور میراثی ریڈنگ ریورس کرتا تھا ہاتھ چومنا تو بنتا ہے
 

Mughal1

Chief Minister (5k+ posts)
aise kaam qowm ke afraad ki dimaaghi haalat ko zahir kerte hen. qowm ki ye haalat aaj se nahin hai. malukiyati nizaam aise hi zehnoo ke afraad peda kerta hai.

 

such786

MPA (400+ posts)
shirk shirk, sajda sirf and sirf 'Allah Subhana Tala ko. Insan k osajda haram hie chahie woh ihtaramn kyun na ho.
 

aneeskhan

Chief Minister (5k+ posts)
One SP bow down to pick Mariam mobile when it fell down in SC.
Mughals may be jealous with Bhuttos n Sharifs regarding loyalties of Darbaris .
 
Sponsored Link

Latest Blogs Featured Discussion