Stock Exchange (PSX) Gains 219 Points To Close At 35, 978 Points

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
517819_72945496.jpg


لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 35900 کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔ سٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، پورے ہفتے حصص مارکیٹ میں بڑھوتری دیکھی گئی، جس کے باعث ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس میں تقریباً 1600 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز 899 ، دوسرے روز 80، تیسرے روز 295.02 پوائنٹس، چوتھے روز 105.19 پوائنٹس جبکہ آج پانچویں روز 219٫64 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

آج بھی کاروبار کے دوران شروع سے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.61 فیصد بڑھوتری دیکھی گئی۔ ایک موقع پر مارکیٹ کا 100 انڈیکس 36048.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 219.64 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 35978.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی میں چھائی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے خاتمے کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انویسٹرز زبردست طور پر متحرک ہو گئے ہیں جبکہ آزادی مارچ کے خاتمے کے حوالے سے ممکنہ خبریں اور شرح سود میں متوقع کمی کے باعث سرمایہ کار مارکیٹ میں دھڑا دھڑا پیسے لگا رہے ہیں۔



 
Last edited by a moderator:

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
Despite Diesel's Dharna in the Capital.....Stock Market gaining for the last whole week.......The economy is in the right direction. Good job PTI finance committee.
 
Last edited: