کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ 160 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کارروائی میں کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ عبادت میں مصروف تھے۔
کولمبو میں شانگری ہوٹل اور سینیمین گراؤنڈ میں بھی دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچیں۔
سری لنکن پولیس کے مطابق دھماکوں میں 80 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
https://urdu.arynews.tv/explosions-hit-2-churches-in-sri-lanka-on-easter/