Special Request for Pray

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)
Thank you brother.

بھائی جی

خوش رہو ، ہنستے کھیلتے رہو ، لڑتے جھگڑتے رہو ، ہنستے ہنساتے رہو.

زندگی موت ، بیماری صحت ، غمی خوشی معمولی سی آنی جانی چیزیں ہیں . دل پر نہیں لینی

مسکراؤ :D، رب تعالی مسکرانے والوں کے ساتھ ہے
 
Last edited:

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
السلام و علیکم محترم قاسم زیدی بھائی

الله تعالیٰ آپکو صحت و تندرستی اور لمبی عمر عطا فرمائے اور تمام مشکلیں آسان کرے، آمین

ہماری تمام دعائیں اور نیک تمنائیں آپکے ساتھ ہیں

ہم سب ایک جسم کی مانند ہیں. جسم کے کسی ایک حصے تکلیف ہوتی ہے تو اس کا درد سارے جسم میں محسوس ہوتا ہے

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے یاد نہیں ہے زیدی قاسم نے مجھے کبھی کوئی غلط بات کہی ، الله تعالیٰ زیدی قاسم کی مشکلات آسان فرمائے اور ان کے ساتھ نرمی اور عافیت والا معاملہ فرمائے

آمین
 
Annie

Moderator
یہ تو بلکل ایسے ہی ہے جیسے جج ملزم کو سزا دیتے ہوئے کہے کہ میں آپ کو پھانسی دے رہا ہوں دل میں نہ رکھیئے گا کیوں کہ یہ میرا کام ہے مجرم کو سزا دینا

:geek:

پتا نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں میں ماڈ بہت بعد میں بنی تھی پہلے عام ممبر ہی تھی ابھی بھی عام ممبر ہی ہوں شوقیہ ماڈ کا ٹائٹل سجا رکھا ہے

زیدی قاسم سمیت سب پرانے ممبران میرے دوستوں میں شامل ہیں ابھی تک ہر ٹاپک پر ان سب سے پہلے کی طرح ہی گپ شپ ہوتی رہتی ہے اور وہ کیا ہے کے پوسٹ ڈیلیٹ بھی کرنا پڑتا ہے اور بین بھی کرنا پڑتا ہے زیدی صاحب نے کبھی ناراضگی نہیں بنائی اور بھی بہت سارے ممبرز ہیں جو میرے ہاتھوں بین ہوکر ابھی تک مجھ سے اچھے دوستوں کی طرح بات کرتے ہیں جبکے کچھ لوگ ایسا نہیں کرسکتے اور اگر پوسٹ ڈیلیٹ ہی کر دوں تو دل میں ناراضگی رکھتے ہیں

زیدی صاحب تو ایسے نہیں ہیں لیکن میں نے سوچا میں بھی کسی قسم کی شکایت پر ان سے معافی مانگ لوں اللہ انھیں جلدی صحتمند کردے پھر سے بحث کی بیٹھک جما کرے گی
 
SaRashid

Minister (2k+ posts)

پتا نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں میں ماڈ بہت بعد میں بنی تھی پہلے عام ممبر ہی تھی ابھی بھی عام ممبر ہی ہوں شوقیہ ماڈ کا ٹائٹل سجا رکھا ہے
آپ 'ماڈ' اس لیے بن گئی ہوں گی کیوں کہ آپ خاتون ہیں ;) پاکستانی لوگ خواتین کو صرف اس وجہ سے اہم پوزیشنز پر رکھ لیتے ہیں کیوں کہ وہ خواتین ہیں ہی ہی۔ پاکستانی ہی نہیں غیر ملکی گورے بھی ایسے ہی ہیں۔ سگریٹ اور ریزر کے اشتہارات میں لڑکیوں کو بھر لیتے ہیں، یونائیٹڈ نیشنز کی اہم پوزیشنز انجلینا جولی وغیرہ کو دے دیتے ہیں اور امیتابھ بچن کو نہیں پوچھتے۔
 
آپکی اطلاع کیلئے عرض ہے یہاں میں اکیلی خاتون ممبر نہیں ہوں اس فورم پر اور بھی کئی خواتین ہیں

:rolleyes:...سڑیا نہ کرو دعا کریا کرو

Abdul jabbar

Minister (2k+ posts)
message.jpg
 
Last edited:

socrates khan

Councller (250+ posts)
زیدی! اللہ آپ کو صحت وتندرستی عطا فرمائے..مصیبت و تنگدستی سے انساں اپنے نفس کی تباہ کاریوں کی طرف رجوع تو کرتا ہے لیکن دل کی سیاہی مٹانے کیلئے اک عمر چاہئے.. اللہ ہم سب پر رحم فرمائے اور دلوں کی کالک و خناس سے نجات دلائے..