Shahbaz Sharif says he will only join Azadi march if Bilawal does

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے آزادی مارچ میں شرکت بلاول بھٹوکی شمولیت سے مشروط کر دی، شہبازشریف نے
واضح کردیا بلاول بھٹو کے نہ ہونے پر احسن اقبال قیادت کریں گے۔


SHEHBAZ-SHARIF-750x369.jpg


تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، شہبازشریف نے آزادی
مارچ میں شرکت بلاول بھٹو کی شمولیت سے مشروط کر دی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی جس سطح کا وفد بھیجے گی، ن لیگی وفد بھی اسی سطح کا ہوگا، پیپلزپارٹی کی دوسرے درجے کی قیادت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا۔شہبازشریف نے واضح کر دیا بلاول بھٹوکے نہ ہونے پر احسن اقبال قیادت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمر درد میں مبتلا ہوں صحت بہتر ہوئی تو اسلام آباد آنے کی کوشش کروں گا۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت ملی تو 6 ماہ میں معیشت کو پیروں پر کھڑا کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں کشمیریوں کے لیے پوری جوش سے آواز اٹھائیں گے، 31 اکتوبر کو مسلم لیگ ن بھرپور
انداز میں شرکت کرے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی آزادی مارچ میں شرکت سے معذرت کرچکے ہیں۔


 
Last edited by a moderator:

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
He will be in trouble if Bilawal decided to join the March.
He should have said, I will join Azadi march if Trump does.
 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
Kya kamal ka azeem tahreek hay baqa e pakistan kay liye kay ye kameenay ab bhi mashroot himayat kar rahay hein. Is say pata chalta hay kay fazlu kay engine may desiel to hay magar engine oil nahi
 

surfer

Chief Minister (5k+ posts)
This is like when my aunt, who is trying to loose weight, says she will only eat dessert if her sister, who is not trying to loose weight, also eats it.

If you wanna march, then march! Don’t make these lame excuses