Shahbaz Ke Perwaaz K Sadqay..

adnan78692

MPA (400+ posts)
1101018497-1.jpg
 

thepearl

Minister (2k+ posts)
وقت کی پکار...قلم کمان …حامد میر


یہ محض ایک اتفاق تھا یا نفاق پھیلانے کی منظم سازش؟ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جیسے ہی صدر آصف علی زرداری کو مشورہ دیا کہ وہ برطانیہ کا دورہ ملتوی کردیں تو اگلے ہی روز کراچی میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر کو مسجد میں گھس کر قتل کردیاگیا۔ اس ایک قتل نے صرف کراچی شہر کو نہیں بلکہ پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔
ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کی سب سیاسی جماعتوں اور اداروں کو متحد ہوکر خیبر ۔جس دن کراچی میں رضا حیدر کا قتل ہوا میں عیسیٰ خیل میں وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی آہ و بکا سن رہا تھا۔
ایک اسکول کی عمارت میں پناہ گزین لٹی پٹی عورتیں شہباز شریف سے رو رو کر خیموں کی درخواست کررہی تھیں کہ مجھے کراچی سے ایک دوست نے ایس ایم ایس کے ذریعہ رضا حیدر کے قتل کی اطلاع دی۔ اس اطلاع کے بعد نجانے کیوں میری نظریں شہباز شریف کے اردگرد موجود متاثرین سیلاب میں سے مشکوک افراد کو تلاش کرنے لگیں۔ میں نے موقع پر موجود ایک پولیس افسر سے کہا کہ کیا آپ یہاں سیکورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہیں کیونکہ شمالی وزیرستان یہاں سے زیادہ دور نہیں؟ پولیس افسر پھٹ پڑا۔ دبی دبی چیخیں مار کر کہنے لگا کہ وزیر اعلٰی صاحب مشرق کی طرف جاتے جاتے اچانک گاڑی کا رخ مغرب کی طرف موڑتے ہیں اور جہاں ہجوم انہیں روکتا ہے رک کر گاڑی سے نیچے اتر کر ان سے ایسے ملتے ہیں کہ جیسے وہ سارے کے سارے ان کے عزیز ہیں، ہماری تو سمجھ میں نہیں آتا کہ وزیر اعلیٰ کو کیسے روکیں خدانخواستہ کوئی سانحہ ہوگیا تو آپ میڈیا والوں نے کہنا ہے کہ پولیس سوئی ہوئی تھی۔ پھر اس پریشان پولیس افسر نے ہاتھ جوڑ کر مجھے کہا کہ آپ وزیر اعلٰی کو سمجھائیں کہ وہ جگہ جگہ گاڑی سے اتر کر لوگوں سے نہ ملیں۔ ہم اسکول کی عمارت سے باہر نکلے تو ایک بوڑھی عورت سڑک پر آکھڑی ہوئی۔ شہباز شریف نے گاڑی روکی اور اس کی فریاد سن کر احکامات جاری کرنے لگے جبکہ میری نظریں ایک دفعہ پھر ان کے اردگرد مشکوک افراد کو تلاش کررہی تھیں
۔ میں سوچ رہا تھا کہ رضا حیدر کے قتل نے مجھے عیسیٰ خیل میں خوفزدہ کردیا ہے تو کراچی میں رہنے والوں کی ذہنی حالت کیا ہوگی؟کاش کے خوف و ہراس اور قدرتی آفت کی اس گھڑی میں ہم سب متحد ہوتے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بلاتاخیر اہم سیاسی جماعتوں کی ایک کانفرنس طلب کرتے اور سب مل جل کر آفت زدہ علاقوں کا دورہ کرتے۔ شہباز شریف میانوالی کا دو مرتبہ دورہ کرچکے ہیں اور سرگودھا سے سات گھنٹے کا زمینی سفر طے کر کے کوٹ ادو پہنچ گئے۔ نواز شریف بارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مظفر آباد پہنچ گئے اور نوشہرہ سے بھی ہو آئے۔
 

rakeem

Senator (1k+ posts)
Khadim Aala sahab, you say to State Bank of Pakistan you don't have money you have shelved Lahore development projects and here you are carrying this huge media contingent[baraat] and ask beforehand if their are mediapersons in the area.
 

lord_sultan

Councller (250+ posts)
shehbaz ki parwaz ke sadqe by riaz ur rehman saghar

پنجاب میں شہباز کی پرواز کے صدقے
اجڑے ہوئے انسانوں کے دمساز کے صدقے
دے ہمت و توفیق اسے اور خدایا
اس مرد کے دکھ درد کے ہمراز کے صدقے
ثابت کیا اس نے کہ ہے وہ خادم اعلیٰ
انسان کے جذبات کو پہچاننے والا
مجھ کو ہے یقیں اجر اسے رب سے ملے گا
رحمت سے نوازے گا اسے اللہ تعالیٰ
ہیں اور بھی حاکم جو کھڑے ساتھ ہیں اسکے
افسر جو کئی چھوٹے بڑے ساتھ ہیں اسکے
دل دیتا ہے ان کو بھی مرا خوب دعائیں
دن رات جو آفت میں جڑے ساتھ ہیں اسکے
شہباز! قصیدہ نہیں یہ دل کی صدا ہے
کچھ شک نہیں اس میں کہ تو انسان بڑا ہے
نیت ہے تری نیک عمل ہر طرح خالص
مفلس سے ترا پیار خدا دیکھ رہا ہے
اس وقت وزیروں پہ سفیروں پہ ہے لازم
عہدے کا لیا حلف جو ہوں اس پہ وہ قائم
ہے وقت کڑا ملک پہ کام آئیں وطن کے
سوئے جو ہیں سینوں میں جگائیں وہ عزائم
گیلانی و زرداری بھی اب فرض نبھائیں
ہر حال میں جلدی سے سبھی ڈیم بنائیں
اس آفت سیلاب سے لیں کچھ تو سبق وہ
فردا میں وہ نسلوں کو تباہی سے بچائیں
جو سال ترسیٹھ گئے بیکار وہ اب تو
آئندہ جو ہیں تین برس کام میں لائیں
 

lord_sultan

Councller (250+ posts)
guys apart from politics wether u like it or not but this guy deserve the appreciation hats off shehbaz (clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)
 

furry87

Senator (1k+ posts)
Pearl again my sincere advise to pml n is to dump nawaz and elect this guy as their leader , as ive said to you on a million occasions...ideally he should form his own party because the illiterate and jali jali degree mpas and nazims of pml n cannot be trusted
 

GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
Pearl again my sincere advise to pml n is to dump nawaz and elect this guy as their leader , as ive said to you on a million occasions...ideally he should form his own party because the illiterate and jali jali degree mpas and nazims of pml n cannot be trusted

The reason he is a good Administrator is because he is a very Stubborn personality.
He demands results and has no hestitation to sack non performers. He is not popular leader for MNA and MPAs hence PLMn will have no real strength without Nawaz.

Hats off to Shahbaz, he works for 20 hours in a day, every day and his efforts for the relief of flood affected people are really commendable.
He should not make his own party but join PTI, I am sure Pearl will agree with me, lol.