Shadab Khan doubtful for World Cup 2019, England series

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم باولر شاداب خان کے ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس طرح ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔


کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، سپنر شاداب خان ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ بھی کئے جاتے ہیں جس کے دوران شاداب خان کو ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا ہے تاہم حکام حتمی فیصلے سے قبل ان کے مزید ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے شاداب خان کی شرکت بہت اہم ہے تاہم اگر حتمی فیصلہ ان کی عدم شرکت ہوئی تو متبادل سپنر کا انتخاب کر لیا جائے گا۔


http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/487966_1#.XLwFyegzbIV

57504385_2324659444474194_2190134631754366976_n.jpg


57409169_2324659407807531_2694708746898112512_n.jpg


57471818_2324659421140863_7688355625822060544_n.jpg
 
Last edited: