سعودی عرب نے جموں و کشمیر کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تنازع بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب جموں و کشمیر کے موجووہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ جس کی وجہ انڈین آئین کے آرٹیکل 370کی منسوخی ہے۔ آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کےلئے خودمختاری کی ضمانت ہے‘ ۔
سعودی عرب نے جموں و کشمیر کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ز ور دیا کہ متعلقہ بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق تنازع کا پر امن طریقے سے حل نکالا جائے۔متعلقہ فریق خطے میں امن و استحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا لحاظ کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا تھا۔

’آرٹیکل 370 کشمیر کی خودمختاری کی ضمانت‘
سعودی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق تنازع حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
www.urdunews.com