وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے كہا ہے كہ انتخابات سے قبل عوام کو محفوظ پاکستان دے کرجارہا ہوں۔
اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے كہا كہ جب پاكستان پیپلز پارٹی نے حكومت سنبھالی اس وقت ملک دہشت گردی كا شكار تھا لیکن حكومت نے دہشت گردی كے خلاف اتفاق رائے پیدا كیا اور سوات اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں كے خلاف كامیاب آپریشن كئے اور سوات اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں كی كارروائیوں كی روک تھام كے لئے جامع حكمت عملی مرتب كی۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور قانون نافذ كرنے والے اداروں نے دہشت گردی كے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی اور تمام صورتحال کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حكومت نے مذہبی رہنماؤں كو اعتماد میں لے كر دہشت گردی كے خلاف كارروائیاں كیں اور اس میں خاطر خواہ کامیابیاں بھی حاصل کیں۔

Source: http://www.express.com.pk/epaper/