Real hustle:

Annie

Moderator
چاہے ہم کتنے ہی ہوشیار ، عقلمند، پڑھے لکھے ہوں یا اپنے آپ کو بہت سیانا سمجھیں ، یہ بات تو حقیقت ہے کے ہم میں سے اکثر زندگی میں کہیں نہ کہیں دھوکہ کھاتے ہیں ، کبھی اپنی لاپرواہی سے، کبھی اپنی حد سے زیادہ خود اعتمادی سے تو یا کبھی ناسمجھی یا بیوقوفی سے کسی نہ کسی موڑ پر دھوکہ کھا کراپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں، اللہ کا کرم اگر ساتھ ہو تو کبھی عقل یا قسمت دھوکہ دہی کے ان جالوں سے بچا لیتی ہے ،

دھوکہ دینے والے ہر سوسایٹی میں ہوتے ہیں چاہے امیر ملک ہو یا کوئی غریب ملک ، دھوکہ دے کر کسی کو ٹھگنے کے اس کمال کو ایکسپرٹ 'آرٹ' کا نام دیتے ہیں ، اور اس میں سرگرم لوگوں کو کان آرٹسٹس کا نام دیا جاتا ہے ، ہر گلی محلے اور مقام پر یہ لوگ عام لوگوں کو تاڑ کر اندازہ لگا لیتے ہیں کے کون کتنا آسان شکار ہے ، جرائم پر کام کرنے والے ایکسپرٹس کا کہنا ہے یہ لوگ بھی ایک عام فرد کی طرح صبح تیار ہو کر کام کے لیے نکلتے ہیں انکا روپ ایک بھکاری سے لے کر ایک پاش امیر کبیر جیسا بھی ہوسکتا ہے ،

اکیلے بھی کام کر سکتے ہیں اور گروپ بنا کر بھی پلان کر سکتے ہیں ، گھر سے ہر طرح کا ہوم ورک کر کے نکلتے ہیں اور عام پبلک میں اپنا شکار جسکو 'مارک' کہتے ہیں تلاش کر لیتے ہیں ، سنگدل اور بے رحم ہوتے ہیں انکا دھوکہ دہی کا پھلایا ہوا جال ہی اصل 'رئیل ہسل ' ہے ، منٹوں میں کسی کو بیوقوف بنا کر ٹھگنا اور چلتے بننا ہی انکا کمال ہوتا ہے

آج کے اس دور میں گلی محلوں سے لے کر آن لائن تک کان آرٹسٹس سرگرم ہیں یہی انکا پیشہ ہے جو چلتے پھرتے دھوکے کا کھیل کھیلتے ہیں ، اس تھریڈ میں ہم سب اپنے ساتھ یا دوسروں کے ساتھ ہونے والے فراڈ کے سچے واقعات شیئر کریں گے تاکے ہم سب ایک دوسرے سے ہونے والے ان واقعات سے سبق حاصل کریں ، ممکن ہے کوئی واقعہ ہمیں ہنسا دے تو کوئی اداس کر دے اور کوئی حیران اور پریشان کر کے شاک دے ،

ہر صورت میں ہر واقعہ ہمارے لیے ایک سبق ہوگا کے ہمیں کسطرح کان آرٹسٹ کے دھوکے کے جال سے بچنا ہے ، واقعات پر ڈیبیٹ کے ساتھ ہنسی مذاق بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ ذہن میں رکھیں کیا پتا کسی کا شیئر کیا ہوا واقعہ کسی کو آئیندہ کے لیے اس قسم کے دھوکے سے بچا لے ، دوسروں کی بھلائی کے لیے ہی 'رئیل ہسل' کے سچے واقعات شیئر کریں
 
Last edited:

saeenji

Minister (2k+ posts)
عامر بھائی شروع ہو جاؤ میرے حصے دا واقعہ بھی تسی سنانا ہے
(bigsmile)
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
آپ کو آج جس نے ٹھگا ہے، جس کے بعد آپ کو یہ تھریڈ شروع کرنے کا خیال آیا، پہلے ذرا وہ واقعہ تو شیئر کریں۔
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
ہزار واقعات ایسے کہ ہر واقعہ پے کانوں سے دھواں نکلے غصے سے

ایک میل ملی ، آپ کا پچیس لاکھ کا انعام نکلا ہے مائیکروسافٹ کی قرعہ اندازی میں ، معلوم تھا دھوکہ ہے لیکن تجسس کے لیے دیئے گئے نمبر پے کال کی ، ٹوٹی پھوٹی انگلش میں کوئی اپنے آپ کو بیرسٹربتا رہا تھا ، دس ہزار مانگے پیسے بھیجنے کے چارجز

ایک دفعہ کال آئی ، آپ کا پانچ لاکھ کا انعام نکلا ہے پی ٹی سی ایل کی قرعہ اندازی میں ، جلدی سے اپنا کریڈٹ کارڈ نمبر دیں تا کہ آپ کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دیئے جائیں ، پی ٹی سی ایل والوں کو کال کی ، کوئی ایسی سکیم نہیں تھی ، دوبارہ وہی کال آئی ، بتایا کہ وہ تو کہہ رہے ہیں کوئی ایسی سکیم نہیں ، جواب ملا اچھا ؟؟ کوئی سکیم نہیں ؟؟ اور ساتھ ہی ٹوں ٹوں ٹوں ، کال کٹ گئی ساتھ ہی فون آف

دو چار دن پہلے میسج آیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں آپ کے نام پچیس ہزار منظور ہو گیا ہے ، فلاں نمبر پے فوری رابطہ کریں ، جواب دیا .......... آپ کا نمبر پولیس کو دے دیا ہے ، وہ جلد آپ سے رابطہ کر لے گی

سننے میں آیا ہے بہت اسے ایسے گروپ کام کر رہے ہیں جو کسی پوش علاقے میں گھر رینٹ پے لیتے ہیں ، پوری فمیلی کی شکل میں رہتے ہیں ، اچھے اچھے سکولوں میں بچوں کو داخل کراتے ہیں ، وہ امیر بچوں سے دوستی کرتے ہیں پھر بچوں کے بہانے ماں باپ ملنا شروع کر دیتے ہیں ، پوری معلومات حاصل کر کے ان کے بچوں کو اغوا کر لیتے ہیں ، ہمدرد بھی بن جاتے ہیں تھوڑی بہت پیسوں کی امداد بھی دیتے ہیں ، ماں باپ کو مشورہ دیتے ہیں پولیس کو انوالو نا کریں بچوں کی زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے ، تاوان ملنے کے کچھ عرصہ بعد نیا علاقہ نیا شکار

افسوس کی بات یہ ہے کہ پورا معاشرہ اسی بے حسی کا شکار ہے ، جو جتنا فراڈ کر سکتا ہے کر لیتا ہے ، جھوٹ بول کے خراب مال بیچ دیتے ہیں پھر کہتے ہیں خریدا ہو مال واپس نہیں ہو گا ، جو مال بچتے وقت اس کی خامی جان بوجھ کے چھپائے ، پوچھنے پے بھی جھوٹ بولے کہ نہیں نہیں کوئی گڑ بڑ نہیں سب اے ون ہے ، وہ بھی ویسا ہی فراڈ ہے جیسا اوپر ذکر کیا گیا

Last edited:

ansarppu

Minister (2k+ posts)
میں ایک دفع سرکس دیکھنے کے لیا گیا تھا میرے کزن نے مجھے ہزار کا نوٹ دیا تا کہ چینج بھی مل سکے میں نے دو ٹکٹس لیں اس ٹکٹ والے نے مجھے پچاس روپے کم دے میں نے کہا بھائی جان پچاس کم ہیں اس نے دوبارہ گننے کے لئے مجھ سے سارے پیسے لئے اور میرے سامنے گنے تو پچاس کم تھے اس نے مجھے وہ پیسے دے اور بعد میں پچاس کا نوٹ بھی بھی دیا .....میں نے پیسے لئے اور واپس آ کر کزن کو دے جب اس نے دیکھے تو اب کی بار دو سو کم تھا ...وہ دن اور آج کا دن میں بقیہ لیکر گنتا ضرور ہوں دوسری بار بھی.......
 
Annie

Moderator
آپ کو آج جس نے ٹھگا ہے، جس کے بعد آپ کو یہ تھریڈ شروع کرنے کا خیال آیا، پہلے ذرا وہ واقعہ تو شیئر کریں۔
اس تھریڈ کو شروع کرنے کا خیال میرا بہت پرانا تھا لیکن آج کر ہی دیا ، ہاں واقعات تو ہیں میرے پاس بھی پر پہلے دوسروں کا انتظار ہے پھر میں بھی کروں گی ، آپ شروع ہو جائیں چلیں شاباش ،
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
عامر بھائی شروع ہو جاؤ میرے حصے دا واقعہ بھی تسی سنانا ہے
(bigsmile)

آپ کو آج جس نے ٹھگا ہے، جس کے بعد آپ کو یہ تھریڈ شروع کرنے کا خیال آیا، پہلے ذرا وہ واقعہ تو شیئر کریں۔

لگتا ہے انہی کو انکے انہے نے تازہ تازہ دھوکہ دیا ہے
معاملہ اب برداشت سے باہر ہو گیا ہے
:lol:
 
Annie

Moderator
میں ایک دفع سرکس دیکھنے کے لیا گیا تھا میرے کزن نے مجھے ہزار کا نوٹ دیا تا کہ چینج بھی مل سکے میں نے دو ٹکٹس لیں اس ٹکٹ والے نے مجھے پچاس روپے کم دے میں نے کہا بھائی جان پچاس کم ہیں اس نے دوبارہ گننے کے لئے مجھ سے سارے پیسے لئے اور میرے سامنے گنے تو پچاس کم تھے اس نے مجھے وہ پیسے دے اور بعد میں پچاس کا نوٹ بھی بھی دیا .....میں نے پیسے لئے اور واپس آ کر کزن کو دے جب اس نے دیکھے تو اب کی بار دو سو کم تھا ...وہ دن اور آج کا دن میں بقیہ لیکر گنتا ضرور ہوں دوسری بار بھی.......
:lol::lol:.....معذرت کے ساتھ مجھے ہنسی آرہی ہے آپکو پتا ہے میری تھریڈز میں ہنسنا ہنسانا لازمی ہوتا ہے امید ہے آپ برا نہیں مانیں گے ، تسی وی کمال ہو پچاس روپے کم تھے تسی دو سو کم کر آے

Thanks for sharing. Yeah we must always count our change.
 
Last edited:

Annie

Moderator
ہزار واقعات ایسے کہ ہر واقعہ پے کانوں سے دھواں نکلے غصے سے

ایک میل ملی ، آپ کا پچیس لاکھ کا انعام نکلا ہے مائیکروسافٹ کی قرعہ اندازی میں ، معلوم تھا دھوکہ ہے لیکن تجسس کے لیے دیئے گئے نمبر پے کال کی ، ٹوٹی پھوٹی انگلش میں کوئی اپنے آپ کو بیرسٹربتا رہا تھا ، دس ہزار مانگے پیسے بھیجنے کے چارجز

ایک دفعہ کال آئی ، آپ کا پانچ لاکھ کا انعام نکلا ہے پی ٹی سی ایل کی قرعہ اندازی میں ، جلدی سے اپنا کریڈٹ کارڈ نمبر دیں تا کہ آپ کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دیئے جائیں ، پی ٹی سی ایل والوں کو کال کی ، کوئی ایسی سکیم نہیں تھی ، دوبارہ وہی کال آئی ، بتایا کہ وہ تو کہہ رہے ہیں کوئی ایسی سکیم نہیں ، جواب ملا اچھا ؟؟ کوئی سکیم نہیں ؟؟ اور ساتھ ہی ٹوں ٹوں ٹوں ، کال کٹ گئی ساتھ ہی فون آف

دو چار دن پہلے میسج آیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں آپ کے نام پچیس ہزار منظور ہو گیا ہے ، فلاں نمبر پے فوری رابطہ کریں ، جواب دیا .......... آپ کا نمبر پولیس کو دے دیا ہے ، وہ جلد آپ سے رابطہ کر لے گی

سننے میں آیا ہے بہت اسے ایسے گروپ کام کر رہے ہیں جو کسی پوش علاقے میں گھر رینٹ پے لیتے ہیں ، پوری فمیلی کی شکل میں رہتے ہیں ، اچھے اچھے سکولوں میں بچوں کو داخل کراتے ہیں ، وہ امیر بچوں سے دوستی کرتے ہیں پھر بچوں کے بہانے ماں باپ ملنا شروع کر دیتے ہیں ، پوری معلومات حاصل کر کے ان کے بچوں کو اغوا کر لیتے ہیں ، ہمدرد بھی بن جاتے ہیں تھوڑی بہت پیسوں کی امداد بھی دیتے ہیں ، ماں باپ کو مشورہ دیتے ہیں پولیس کو انوالو نا کریں بچوں کی زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے ، تاوان ملنے کے کچھ عرصہ بعد نیا علاقہ نیا شکار

افسوس کی بات یہ ہے کہ پورا معاشرہ اسی بے حسی کا شکار ہے ، جو جتنا فراڈ کر سکتا ہے کر لیتا ہے ، جھوٹ بول کے خراب مال بیچ دیتے ہیں پھر کہتے ہیں خریدا ہو مال واپس نہیں ہو گا ، جو مال بچتے وقت اس کی خامی جان بوجھ کے چھپائے ، پوچھنے پے بھی جھوٹ بولے کہ نہیں نہیں کوئی گڑ بڑ نہیں سب اے ون ہے ، وہ بھی ویسا ہی فراڈ ہے جیسا اوپر ذکر کیا گیا

لاکھوں کا انعام نکلنے کا سن کر آپکی کیا حالت ہوئی ہوگی ، وہ میں سوچ سکتی ہوں ، فون کرنے والے بھی سوچتے ہونگے کتنا پکا بندا ہے اپنے کریڈٹ کارڈ کی ڈیٹیل نہیں بتاتا
:lol:
 
eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
August 2010 mein mujhey London jana para, aik kaam k silsilay main Elephant & Castle gyaa, wahan EuroTraveller Hotel k pass kisi banday se milna thaa, Hotel se thori he peechay aik car mein 3 nojawan aaey aor bola laptop lena hai .... unn k pass Sony Vaio laptop thaa, brand new, high spec machine, wahan main ne uss ki details check ki system properties aor BIOS main ... mujhey laga machine to achi hai ... qeemat poochi to unhon ne 250 pounds bataey leiken negotiate kernay k baad 150 ki baat ban gayee ... main pass he cash machine se paisay le aaya to unhain diye they handed over the laptop bag.

Meray sath mera aik dost bhee thaa, hum baray khush k chalo aaj acha chance lag gyaa warna yehee laptop 600 pounds se kam nahee milna thaa, ghar jaa ke laptop ko charging pe laganay laga to bag kholnay k baad meri aankhain aor dost ki baachain khuli ki khuli reh gayee ke saday naal te hath ho gyaa,

Bag ke andar laptop ki jagah 2 litre pani ki 2 bottles paree hui thee. Phr jo jo gali zehan main aa rahee thee woh woh zubaan se ada bhee ho rahee thee saath paseena thaa k ruknay ka naam na le .... ooper se sir mein aor baki jism pe kharish bhee shuru ho gayee ... jesa k normally hota hai khass ker ke jab app bahot itraa rahay hoon k mein bara siyana hoon aor teer maar ke aaya hoon per sachayee samnay anay pe banday ki bolti band ho jatee ... buss wohee huaa.

iss tarah humain 3 manhooson ne gorron ke dais main thagga thaa ... 150 pounds ka choona lagaya badlay mein 1 pound se kam maleeyet ki pani ki botlain aor 3 pounds wala ghateeya sa bag dia woh bhee andar se phatta hua.

Moral: Kabhi road kinaray guzarnay walon se koi cheez na lain, khass ker ke Laptops aor mobile phones.
 
سعد

Minister (2k+ posts)
اس تھریڈ میں ...وہ جو لڑکیاں پیار کے چنگل میں پھنسا کر شادی کر لیتی ہیں ..... اور زندگی بھر اپنے شوہر کو ٹھگتی رہتی ہیں ..... وہ قصے بیان کرنے کی ہو رہی ہے ؟؟؟:pا
 
ansarppu

Minister (2k+ posts)
:lol::lol:.....، تسی وی کمال ہو پچاس روپے کم تھے تسی دو سو کم کر آے

.
[hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar]
مجھے بھی آپ کی یہ لائن پڑھ کر بوہت ہنسی آ رہی ہے .....
بس کیا کریں عمران نے کہا ہے کہ انصر بھی میری طرح شریف آدمی ہے ....اوہ غلط لکھ دیا دراصل خٹک صاحب کے بارے میں کہا تھا خان صاحب نے
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)

لاکھوں کا انعام نکلنے کا سن کر آپکی کیا حالت ہوئی ہوگی ، وہ میں سوچ سکتی ہوں ، فون کرنے والے بھی سوچتے ہونگے کتنا پکا بندا ہے اپنے کریڈٹ کارڈ کی ڈیٹیل نہیں بتاتا
:lol:

خوشی سے مر نا جاتے اگر اعتبار ہوتا
 
Annie

Moderator
اس تھریڈ میں ...وہ جو لڑکیاں پیار کے چنگل میں پھنسا کر شادی کر لیتی ہیں ..... اور زندگی بھر اپنے شوہر کو ٹھگتی رہتی ہیں ..... وہ قصے بیان کرنے کی ہو رہی ہے ؟؟؟:pا
میری معصوم تھریڈ کو اپنی دکھی زندگی سے نا جوڑا جاۓ ، لڑکیاں نہیں ٹھگتئیں بیویاں لوٹ مچاتی ہیں اب صرف صبر کریں
 
Annie

Moderator
August 2010 mein mujhey London jana para, aik kaam k silsilay main Elephant & Castle gyaa, wahan EuroTraveller Hotel k pass kisi banday se milna thaa, Hotel se thori he peechay aik car mein 3 nojawan aaey aor bola laptop lena hai .... unn k pass Sony Vaio laptop thaa, brand new, high spec machine, wahan main ne uss ki details check ki system properties aor BIOS main ... mujhey laga machine to achi hai ... qeemat poochi to unhon ne 250 pounds bataey leiken negotiate kernay k baad 150 ki baat ban gayee ... main pass he cash machine se paisay le aaya to unhain diye they handed over the laptop bag.

Meray sath mera aik dost bhee thaa, hum baray khush k chalo aaj acha chance lag gyaa warna yehee laptop 600 pounds se kam nahee milna thaa, ghar jaa ke laptop ko charging pe laganay laga to bag kholnay k baad meri aankhain aor dost ki baachain khuli ki khuli reh gayee ke saday naal te hath ho gyaa,

Bag ke andar laptop ki jagah 2 litre pani ki 2 bottles paree hui thee. Phr jo jo gali zehan main aa rahee thee woh woh zubaan se ada bhee ho rahee thee saath paseena thaa k ruknay ka naam na le .... ooper se sir mein aor baki jism pe kharish bhee shuru ho gayee ... jesa k normally hota hai khass ker ke jab app bahot itraa rahay hoon k mein bara siyana hoon aor teer maar ke aaya hoon per sachayee samnay anay pe banday ki bolti band ho jatee ... buss wohee huaa.

iss tarah humain 3 manhooson ne gorron ke dais main thagga thaa ... 150 pounds ka choona lagaya badlay mein 1 pound se kam maleeyet ki pani ki botlain aor 3 pounds wala ghateeya sa bag dia woh bhee andar se phatta hua.

Moral: Kabhi road kinaray guzarnay walon se koi cheez na lain, khass ker ke Laptops aor mobile phones.
:lol::lol:.... لیپ ٹاپ خریدنے کے چکر میں خود پانی پانی ہو گۓ وہ بھی ڈیڑھ سو پاؤنڈز کی پانی کی دو بوتلوں کے ساتھ
آپکی تحریر کا لال حصہ پڑھ کر بہت ہنسی آرہی ہے
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
ہال روڈ لاہور کی سب سے بڑی الیکٹرانکس مارکیٹ ہے ، وہاں ا یک بندہ میرے پاس سے گزرا دوسرا اس کے پیچھے پیچھے کہتا جا رہا تھا چل یار ست لے لے ،پہلا بولا نہیں یار دس سے ایک پیسہ کم نہیں ، تجسس ہوا آگے جا کے دیکھا تو پچیس کا فون دس میں بیچ رہا تھا کہ پیسوں کی ضرورت ہے مجبوری ہے ، ڈیل بہت اچھی لگی لیکن پیسے ساتھ نہیں لے کے گیا تھا اتنے ، اس بندے کو کنونس کرنے کی کوشش کی کہ اپنا ایڈریس دے دو میں کل آ کے لے لوں گا دس میں لیکن اس نے نہیں دیا ایڈریس

کچھ عرصے بعد دوبارہ وہاں جانا ہوا پھر بلکل یہی سین ، پاس سے ایک بندہ نہیں نہیں کرتا گزارا دوسرا پیچھے پیچھے چل یار آٹھ میں دے دو کہتا گزرا ، اس کے کچھ عرصے بعد دوبارہ جانا ہوا پھر بلکل یہی سین

پھر بڑے بھائی نے واقعہ سنایا کہ کسی نے ہال روڈ میں اسے ٹھگ لیا ہے ، آٹھ ہزار میں اصل فون کی کاپی بیچ دی جو کہ چار پانچ ہزار سے زیادہ کی نہیں ہوتی

:lol::lol::lol::lol:

Annie

Moderator
ایک عزیز نے یہ اپنے دوست کے ساتھ ہونے والا سچا واقعہ سنایا تھا ، دوست کا نام آسانی کے لیے ناصر رکھ لیتے ہیں
یہ پرانا واقعہ ہے جب پاکستان میں گھر گھر میں فون نہیں تھے اکثر کمیونیکشن خط وغیرہ سے ہوتی تھی، نیٹ بھی عام نہیں تھا،

ناصر گپ شپ لگانے والا ایک باتونی قسم کا بندا تھا ، اور اکثر لوگوں میں گھل مل جانے والا، راولپنڈی فوج میں کام کرتا تھا اور ہفتہ اتوار کو اپنے گھر چھٹی آتا تھا ، گھر میں بوڑھے والدین تھے ، بیچارے کی چند ہفتے پہلے نئی نئی شادی ہوئی تو چھٹی گزار کر واپس کوچ میں پنڈی جا رہا تھا، کوچ میں اسکو ایک اور بندا ملا جو کے اسکے ساتھ بیٹھا تھا اس سے عادت کے مطابق گپ شپ لگانے لگ گیا، باتوں باتوں میں شرما کر بتا دیا کے اسکی ابھی کچھ ہفتے پہلے شادی ہوئی ہے اور اسی ویک اینڈ پر گھر والوں سے مل کر آرہا ہے ، باتوں باتوں میں اس نے یہ بھی بتا دیا کے وہ پنڈی میں کس آرمی یونٹ میں کام کرتا ہے دوسرے بندے نے بتایا کے جس محلے سے وہ آرہا ہے وہاں تو اسکی خالہ بھی رہتی ہے یوں ناصر نے بھی بتایا کے اسکا گھر بھی کس محلے میں ہے، یوں روانی میں وہ بہت کچھ کہہ گیا ، کوچ کا سفر ختم ہوا، ایک دوسرے کو خدا حافظ کہہ کر وہ اپنی اپنی منزل چل دیۓ
.

اگلے دن شام کو وہی آدمی پوچھتا پوچھتا ناصر کے محلے میں پہنچا اور اسکا نام بتا کر لوگوں سے اسکے گھر کا معلوم کیا کے اسکا گھر کہاں ہے ، جب اسکے گھر بیل دی تو ناصر کے والد نے دروازہ کھولا تو انکو کہتا ہے کے میں ناصر کا دوست ہوں اور پنڈی آرمی کی فلاں یونٹ میں دونوں کام کرتے ہیں ظاہر ہے اس نے صحیح یونٹ بتائی تھی اسکے والد نے اسے ڈرائنگ روم میں بٹھایا ،والد صاحب نے پوچھا بیٹا آپکو شادی میں نہیں دیکھا کہتا ہے میری ڈیوٹی دور علاقہ میں تھی اس لیے شادی میں نہیں اسکا انکو آنے کی وجہ بتاتے ہوۓ کہتا ہے کے ناصر کل ہی یہاں سے پنڈی پہنچا تو پتا چلا کسی افسر کی کل صبح شادی ہے اوراس نے کہا ہے کے اسکے چار نئے جوڑے ،دس ہزار روپیہ اور ساتھ میں اپنی بیوی یعنی کے میری بھابی کو بھی بھیج دیں کے سب آرمی افسروں کی بیویاں بھی ہونگیں کہتا تھا کے اسے کہنا شادی والے کپڑے
اور زیور ساتھ لے کر آے کیوں کے موقع ہی ایسا ہے، آج رات کی کوچ سے میں پنڈی جارہا ہوں کے شادی صبح ہے

ناصر کے والد نے کہا کے بیٹا آپ کھانا کھا کر جانا، ان لوگوں نے اسکو کھانا کھلایا اسکی خاطر کی،، اس وقت فون
گھروں میں تھے نہیں کے وہ ناصر سے فون کر کے پوچھتے ،ویسے بھی وہ بندا ہر بات ٹھیک بتا رہا تھا ناصر کی آرمی یونٹ سے لے کر اسکی چھٹی تک اور شادی کی تاریخیں تک صحیح کہہ رہا تھا اس لیے والد کو کوئی شک نا ہوا خیر
ناصر کے بوڑھے والد نے اس بندے کو ناصر کے چار نئے سوٹ اور دس ہزار روپیہ بھی دیا، لیکن بوڑھے والد جو کے

پرانے خیالات کے تھے انہیں یہ بات مناسب نہیں لگی کے وہ اپنی بہو کو ایک غیر مرد کے ساتھ روانہ کریں انہوں نے
سوچا میں جو اچھا بھلا ہوں میں خود کیوں نہ اپنی بہو کو چھوڑ کر آوں، انہوں نے اس بندے سے کہا بیٹا آپ یہ کپڑے اور پیسے لے چلو میں اور میری بہو فجر کی نماز کے بعد چلنے والی کوچ سے روانہ ہو جائیں گے اور صبح شادی سے پہلے پہنچ جائیں گے ، وہ فراڈ آدمی سمجھ گیا کے بوڑھا بہو کو ساتھ نہیں بھیجے گا، اس لیے وہ کپڑے اور دس ہزار لے کر کھسک گیا

اگلے دن صبح سویرے جب ناصر کے والد بہو کو لے کر آرمی یونٹ پہنچے تو ناصر اپنے والد اور برقع میں اپنی بیوی کو دیکھ کر پریشان ہو گیا جب والد نےبتایا کے تمہارا دوست آیا تھا اور کہہ رہا تھا شادی ہے تو میں اپنی بیٹی کو خود چھوڑنے آیا ہوں ، ناصر تو شاک میں تھا کے یہ کیا ہوا خیر وہ سمجھ گیا کے یہ کون بندا ہو سکتا ہے ، اس دن کے بعد اسکو نصیحت ہوئی کے راہ جاتے لوگوں کو اپنی باتیں نام اور گھر کی باتیں نہیں بتانا چاہئیے، زیادہ ٹر ٹر کرنے سے اسکا ہی نقصان ہوا ، ناصر اپنے پرانے خیالات والے باپ کا شکر گزار تھا کے چلو کپڑے گۓ پیسے گۓ پر اسکے باپ نے اسکی بیوی کو اس بندے کے ساتھ نا بھیج کر اسکی عزت بچا لی ، ورنہ وہ کسی کو کیا منہ دکھاتے اس سچے واقعہ کا سبق یہ ہے کے زیادہ باتیں نہیں کرتے اور نا ہی اجنبی لوگوں کو اپنا بھید دینا چاہئیے
 
Last edited:

سعد

Minister (2k+ posts)
محلے کے ایک جگت ماموں ہیں .... کچھ سال پہلے کی بات ہے بقرعید کے دن تھے اور ماموں رات کو بکرا خریدنے بکرا منڈی چلے گئے.... تھوڑی دیر میں ایک معصوم سا بکرا پسند آ گیا ... بکرے والے نے کہا کہ صاحب یہ آخری جانور رہ گیا ہے اور میں نے گاؤں جانا ہے تو آپ کو اچھی قیمت میں دے دونگا حسب معمول تھوڑی بہت تکرار، بحث و مباحثے کے بعد ماموں نے مارکیٹ سے کافی کم دام میں بکرا خرید لیا .... اور خوشی خوشی گھر روانہ ہوے ..... جب بکرے کو سوزوکی پک اپ میں چڑھایا تو سوزوکی والے نے کہا کہ ..... بھائی جان یہ تو بکری ہے...... آپ کو کوئی ٹھگ گیا

ماموں الٹے پیر بکرا منڈی گئے اسی جگہ جہاں ان کو چونا لگا تھا مگر بکرے والا وہاں نہ تھا ..... بیچارے پریشان کھڑے تھے کہ ایک اور بکرے والا آیا اس نے ماموں کی روداد سنی اور کہا کہ اس قسم کی دو نمبریاں بہت ہوتی ہیں .... یہ تو ایک واقعہ ہے ہر عید پر لوگوں کو یہاں مختلف طریقوں سے لوٹا جاتا ہے .... بہرحال میں آپ کی یہ مدد کر سکتا ہوں کہ اگر آپ مجھے یہ بکری اور پانچ ہزار روپے دے دو تو میں اپنا بکرا اپ کو دے دیتا ہوں..... یہ بکری تو ہمارے کام آ جائے گی ..... ماموں نے جھٹ سے پانچ ہزار روپے دے اور بکرا لے کر گھر آ گئے

گھر کے باہر ماموں نے اپنا بکرا کھڑا کیا اور شان سے کرسی لگا کر قریب بیٹھ گئے ... میں اور کچھ محلے کے دوست ماموں کے پاس بیٹھے ماموں کی کہانی سن کر ان کو لٹنے سے بچنے کی مبارک باد دے ہی رہے تھے کہ اس بکرے نے ''سو سو'' کرنی شروع کر دی ....... پتا چلا یہ بھی بکری تھی

:lol::lol::lol:
اور یوں ....ماموں دو گھنٹے میں دو بار ماموں بن گئے... وہ بھی دیہاتیوں کے ہاتھوں