PSX sees bullish trend, gains 952 points

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کا اختتام 952 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33158 پر تھا اور شروع میں ہی تیزی دیکھی گئی۔ ابتدائی ایک گھنٹے میں800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسکرین شاٹکاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران 235,682,452 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 11,144,917,899 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور انڈیکس میں605 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ منگل کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 32 ہزار 553 پر تھا تاہم سارا دن تیزی کا رحجان رہا اور 110,974,444 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت6,901,363,034 پاکستانی روپے رہی۔

رواں کاروباری ہفتے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا تھا جبکہ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

 
Last edited by a moderator: