Property dispute: Brothers kill young sister

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں دو بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر جوان بہن کو قتل کر دیا۔

205016_8295374_updates.jpg


رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے بڑے بھائی سجاد سلیم کی مدعیت میں بہن کے قتل کا مقدمہ درج ہوا۔

درج ہونے والے قتل کے مقدمہ میں بڑے بھائی سجاد سلیم نے الزام لگایا گیا کہ چھوٹے بھائی وقاص سلیم اور اعجاز سلیم نے اپنی بہن سمیرا سلیم پر مبینہ تشدد کیا ہے اور اسے زہر دے کر قتل کیا ہے۔

ایف آئی آر متن کے مطابق جائیداد کی فروخت کے بعد بہن بھائیوں میں تقسیم پر جھگڑا رہتا تھا تاہم ملزم وقاص سلیم اپنی بہن سمیرا سلیم کو اپنے ہمراہ اعجاز کے گھر لے گیا جہاں اسے زہر دیا گیا۔

پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 

islamabadi

Minister (2k+ posts)
Maybey the mother can forgive the brother or offer some blood money under the arab tribal laws we have in our penal code that way we can save alot of time for everyone. Naya Pakistan MPA doing any legislation? Nooo...they are busy picking up kachra from karachi