Poetry and Music for the Tired Minds

MirzaGhalib

Voter (50+ posts)

حسرتوں کا موسم ہے
پھر بھی سوچ رکھا ہے
تم سے اب نہیں ملنا

نامعلوم

 

MirzaGhalib

Voter (50+ posts)
ایسا نہ ہو یہ درد بنے درد لا دوا
ایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو

( صوفی تبسسم )
 
Last edited:

MirzaGhalib

Voter (50+ posts)
ابھی کچھ دیر میں مُحسن وہ پتھر ٹُوٹ جاۓ گا
میں اُس کی سرد مُہری پر مُحبت مار آیا هُوں.

 

MirzaGhalib

Voter (50+ posts)
کسی کی انکھ جو پر نم نہیں ہے
نہ سمجھو یہ کہ اس کو غم نہیں ہے

کنارہ دوسرا دریا کا جیسے
وہ ساتھ ہے مگر محرم نہیں ہے


(امجد اسلام امجد)
 

MirzaGhalib

Voter (50+ posts)
موسم تھا بےقرار تمھیں سوچتے رہے

کل رات بار بار تمھیں سوچتے رہے

بارش ہوئی تو گھر کے دریچے سے لگ کے ہم

چُپ چاپ سوگوار تمھیں سوچتے رہے

فرحت عباس
 

MirzaGhalib

Voter (50+ posts)
خاموش لب ہیں جھکی ہیں پلکیں دلوں میں اُلفت نئی نئی ہے
ابھی تکلف ہے گفتگو میں ابھی محبت نئی نئی ہے
ابھی نہ آئے گی نیند تم کو ابھی نہ ہم کو سکوں ملے گا
ابھی تو دھڑکے گا دل زیادہ ابھی یہ چاہت نئی نئی ہے
بہار کا آج پہلا دن ہے چلوچمن میں ٹہل کے آئیں
فضا میں خوشبو نئی نئی ہے گلوں میں رنگت نئی نئی ہے
جو خاندانی رئیس ہیں وہ مزاج رکھتے ہیں نرم اپنا
تمہارا لہجہ بتا رہا ہے تمہاری دولت نئی نئی ہے
ذرا سا قدرت نے کیا نوازا کہ آ کے بیٹھے ہو پہلی صف میں
ابھی سے اڑنے لگے ہوا میں ابھی تو شہرت نئی نئی ہے

(شبینہ)

 

MirzaGhalib

Voter (50+ posts)
لائی ہے کس مقام پہ یہ زندگی مجھے
محسوس ہو رہی ہے خود اپنی کمی مجھے

علی احمد
 

MirzaGhalib

Voter (50+ posts)
انہی راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے
مجھے روک روک پوچھا تیرا ہمسفر کہاں ہے
 

MirzaGhalib

Voter (50+ posts)
جن کو اپنی خبر نہیں اب تک
وہ مرے دل کا راز کیا جانیں

داغؔ دہلوی