PM Imran Khan takes notice of Fawad Ch's statement

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

11467558_57861177.jpg


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فوادچودھری کے نوکریوں اور 400 اداروں کی بندش کے بیان کا نوٹس لے لیتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

جی این این کے مطابق تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے
اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔وزیراعظم نے فوادچودھری کے نوکریوں اور 400 اداروں کی بندش کے بیان کا نوٹس لے لیا، عمران خان نے فواد چودھری کو ایسے بیانات کے متعلق محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ پرگفتگونظراندازکردی ۔ وزیراعظم نے کہا عوام کی خدمت ترجیح ہے، دھرنے پر گفتگو سے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے، معیشت کوٹھیک کرناحکومت کی ترجیح ہے،اس پرتوجہ مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، کمیٹی کی سربراہی وزیر دفاع پرویز خٹک کریں گے، مگر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے استعفے سے پہلے حکومت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔



 

Imran the legend

Chief Minister (5k+ posts)
What a Haraami media out of nothing they’ve trying to make something all he said was don’t rely on government jobs it destroys departments with political over employees