Petrol crisis: US declares state of fuel emergency in 17 states

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)

امریکا میں پیٹرول بحران: 17 ریاستوں میں فیول ایمرجنسی نافذ​


واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے پیٹرول کی قلت کے باعث متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کلونیل پائپ لائن جلد بحال نہ ہوئی تو ملک میں تیل کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم ہیکرز کے سائبر حملوں کے باعث امریکا کو پیٹرول بحران کے دہانے پر پہنچ گیا ہے جس کے نمٹنے کےلیے امریکی حکام نے 17 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے وہاں پیٹرول کی 45 فیصد سپلائی مشرقی ساحل سے کلونیل پائپ لائن کے ذریعے کی جاتی ہے۔


خیال رہے کہ امریکا کے مشرقی اور جنوبی حصے کو خلیجی ساحل سے فیول پائپ لائن آپریٹر کلونیل کے ذریعے تیل سپلائی کیا جاتا ہے جس پر نامعلوم ہیکرز نے سائبر حملہ کرکے تیل کی رسد روک دی تھی۔

کمپنی کی جانب سے کلونیل پائپ لائن آپریٹر پر ہیکرز کے حملوں کا علم ہوتے ہی سسٹم کو بند کردیا گیا تھا کہ سائبر حملوں کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تیل کی رسد بند کی وجہ سے نیویارک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ گیس، جیٹ فیول اور دیگر پیٹرولیم منصوعات میں کمی واقع ہورہی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ پائپ لائن کے ذریعے ساڑھے پانچ ہزار میل تک روزانہ 100 ملین تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔

Source
 
Last edited: