Pakistan's foreign reserves rise to $15.9bn &Trade Deficit at $3.562bn in 2 months of FY20

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
510232_42812428.jpg


لاہور: (دنیا نیوز) ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر آئی ہے، جاری کھاتوں کے خساروں میں کمی اور زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی جولائی سے اگست کے دوران جاری کھاتوں کے خسارے گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے میں 1 ارب 56 کروڑ ڈالر کم ہو کر 1 ارب 29 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ابھی جاری کھاتوں کے خسارے معیشت کا 2 اشاریہ 8 فیصد ہیں جو گزشتہ مالی سال میں معیشت کا 5اشاریہ 5 فی صد تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری کھاتوں میں کمی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کے ساتھ درآمدات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

دوسری جانب زرمبادلہ زخائر 15 کروڑ ڈالر بڑھ کر 15 ارب 90 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 60 کروڑ ڈالر ہو گئے۔