Pakistan Stock Exchange Gains 88 Points To Close At 35,358 Points

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
517329_31640941.jpg


لاہور: (ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس مزید 80 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد 35300 کی حد بھی بحال ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز بھی تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث حصص مارکیٹ میں پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.23 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین سیشنز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 899 پوائنٹس کی تیزی ہوئی تھی جس کے بعد مزید 9 حدیں بحال ہو گئیں تھیں، اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری روز بھی حصص مارکیٹ میں 173.93 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان تین سیشنز کے دوران 1152 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

آج بھی کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ایک موقع پر انڈیکس 35600 کی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم انویسٹرز کی عدم دلچسپی کے باعث انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر بڑی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس دوبارہ 35243.22 پوائنٹس پر آ گرا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع کو ترجیح دی گئی اور شیئرز فروخت کرنا شروع کر دیئے۔

کاروبار کے اختتام پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 80.85 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 35358.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کا کہنا کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کی پشینگوئی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد کا بحال ہوا ہے، آزادی مارچ کے حوالے سے بریک تھرو کی امید کی جا رہی تھی تاہم وقتی ڈیڈ لاک کی وجہ سے انویسٹرز دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہو گئے۔ اگر آج آزادی مارچ پر بریک تھرو ہو جاتا ہے تو رواں ہفتے قوی امکان ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔


 
Last edited by a moderator:

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
So stock exchange got confidence after Corps Commanders sought to ensure stability and peace!!
 

sab_tamasha_hai

Minister (2k+ posts)
So stock exchange got confidence after Corps Commanders sought to ensure stability and peace!!
It was in upward trend even before those statements. Pakistan stock market fluctuates due to few heavy investors. It was brought down by them to put pressure on government. A clear sign of improvement was seen when businessman met Army Chief and resultantly got NAB off their behinds.

It will go back to its level in few months ... and probably will crash again when government goes after business mafia again...