Pakistan Stock Exchange Gains 105 Points To Close At 35,758 Points

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
517670_23253856.jpg


لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 105.19 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد 35700 کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، آج بھی کاروبار میں شروع سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، تیزی کے باعث پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.29 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز 899 ، دوسرے روز 80، تیسرے روز تیسرے روز 295.02 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی۔ آج چوتھے روز بھی تیزی کا تسلسل دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 105.19 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

تیزی کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مزید ایک نفسیاتی حد بحال ہو گئی، بحال ہونے والی حد 35700 تھی، کاروبار کے دوران ایک موقع پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 35834 کی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم آخری لمحات میں یہ تسلسل قائم نہ رہ سکا۔

آج بھی کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 105.19 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100 انڈیکس 35758.52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق انویسٹرز سٹاک مارکیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں، اس کی سب سے بڑی وجہ سٹیٹ بینک کی طرف سے اشارہ دینا کہ آئندہ شرح سود میں کمی کی جائے گی جبکہ دوسری طرف ملک میں سیاسی حالات کے بھی بہتر ہونے کے آثار کے باعث سرمایہ کاری زبردست دلچسپی لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ رواں ہفتے کے پہلے چار روز کے دوران 100 انڈیکس میں تقریباً 1380 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ہے۔



 
Last edited by a moderator:

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
Things are going normal in fact pretty good.

It proves there is no significant effect of Dharna on day to day life whatsoever of Maulana Diesel which is supported by PPP, PMLN, fake liberals, fake seculars and pseudo-intellectuals & media.