Pakistan Stock Exchange ends week on a positive note

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
492997_89356813.jpg

کراچی: (دنیا نیوز) روپیہ مضبوط اور ڈالر کے دام گرنے لگے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 151 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 54 پیسے گراوٹ دیکھی گئی جس کے امریکی کرنسی کی قیمت 150 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔دو روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 4 پیسے کم ہوئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب سے ادھار تیل ملنے کی خبر کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ مستقبل میں روپے پر دباو مزید کم ہو گا۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد حکومت کو معاشی پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔

دوسری طرف روپیہ کے تگڑے ہوئے ہی سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 70 ہزار 400 روپے ہو گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 60 ہزار 357 روپے ہو گئی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے گولڈ مزید سستا ہونے کا امکان ہے۔


دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 35 پزار 703 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔۔

تجزیہ کاروں کے مطابق روپے کی قیمت میں استحکام، شرح سود میں اضافے کے اعلان کے بعد بے یقینی کے بادل کافی حد تک چھٹ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کار شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

 

Mr. A

MPA (400+ posts)
Allah pak Pakistan K halat pr haram farmaye
Or Pakistan ko androni or beroni dushmano say mehfozz rekhay Ameen