Pakistan rejects Indian's FM statement about AJK

Siasi Jasoos

Minister (2k+ posts)



اسلام آباد : دفترخارجہ نے کہاہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کے حالیہ آزاد کشمیر اور پاکستان سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے آزاد کشمیر پر بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر پر بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتاہے اور اس کو مسترد کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کے سب سے بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیاہے اور وہاں پر ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے اورا من کیلئے خطرناک ہیں، انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر عالمی حمایت نہ ہونے پر بھارت ایسے بیانات دے رہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ بے بنیاد الزامات سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈھیٹائی سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے جواز پیش کررہاہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم فوری بند کرے اور مقبوضہ کشمیر کاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم کرے۔پاکستان امن کاحامی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دیا جائیگا۔

 
Advertisement
Last edited by a moderator:
Sponsored Link

Latest Blogs Featured Discussion