Pakistan refuses backdoor negotiations with India

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
5bc48bb028583.jpg

اسلام آباد: پاکستان نے بڑی طاقتوں اوربعض اسلامی ممالک کے اصرار کے باوجود بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلیے ’’بیک چینل‘‘ مذاکرات شروع کرنے سے انکارکردیا ہے ۔

ان ممالک نے وزیراعظم عمران خان پرزور دیا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بارے میں اپنا لہجہ نرم کریں اور انہیں اپنی تقریروں میں ایڈولف ہٹلر قرار دینے سے گریز کریں تاہم پاکستان نے ان کی یہ درخواستیں مسترد کردی ہیں اور کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ خاموش یا روایتی سفارتکاری کے تحت اسی صورت میں مذاکرات ہوسکتے ہیں جب وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور دیگر پابندیوں کوختم اورمقبوضہ ریاست کی خصوصی حیثیت کو بحال کرے۔

سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ 3 ستمبر کواپنی قیادت اور بعض بڑی طاقتوں کی طرف سے بھارت سے کشیدگی کم کرنے کا پیغام لیکر ہی آئے تھے۔اس دورے میں سعودی نائب وزیرخارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارت کے وزیرخارجہ عبداللہ بن النہیان نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقاتیں کی تھیں ۔

وہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملے تھے۔یہ ملاقاتیں اتنی خفیہ تھیں کہ وزارت خارجہ کے صرف سینئر حکام کو ہی ان میں بیٹھنے کی اجازت تھی۔ایک اعلیٰ افسر کے بقول سعودی اور اماراتی ایلچیوں نے کشمیر پر کشیدگی ختم کرانے کی بھی پیشکش کی تھی۔ وہ دونوں ملکوں کو بیک چینل ڈپلومیسی کے ذریعے مذاکرات پر آمادہ کرنا چاہتے تھے۔وہ مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں ختم کرانے کیلیے بھارت کو اس بات پر آمادہ کرنے کو بھی تیار تھے اور ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی قیادت سے درخواست کی تھی کہ بھارتی وزیراعظم کے بارے میں لب ولہجے میں نرمی لائی جائے۔ 5 اگست کے بعد سے وزیراعظم عمران خان مودی کے بارے میں باربار سخت الفاظ استعمال کررہے ہیں۔

وہ ان کے آرایس ایس کے ساتھ رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں نازی جرمنی کے لیڈرایڈولف ہٹلر سے تشبیہہ دیتے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں بھی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ان پر کیے جانے والے سخت حملوں کی شکایت کرچکے ہیں۔

گو ان کوششوں سے پاکستان اوربھارت میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے میں تو مدد ملی ہے جس کا اظہارحال ہی میں صدر ٹرمپ بھی کرچکے ہیں لیکن پاکستان بھارت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات شروع کرنے پر تیار نہیں ۔پلوامہ حملہ جس کے بعد دونوں ملک جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے تھے، پاکستان نے بعض بڑی طاقتوں کے ذریعے کشیدگی کو روکنے کیلیے بھارت سے بیک چینل رابطے کیے تھے تاہم اس بار پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ وہ تیسرے فریق کی مداخلت اور گارنٹی کے بغیر بھارت سے کوئی بات چیت نہیں کریگا۔گزشتہ ہفتے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے ساتھ بیک چینل ڈپلومیسی سے انکار کیا تھا۔پاکستان نے عالمی سطح پر کشمیرکے بارے میں ملنے والی سفارتی کامیابیوں کے بعد بھارت کے بارے میں اپنا موقف مزید سخت کرلیا ہے اور وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس تک اس کو برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان اعلان کرچکے ہیں کہ وہ 27 سمتبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی پالیسیوں کو ننگا کریں گے ۔ اس سب کچھ کے باوجود عالمی طاقتوں نے ابھی تک پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلیے اپنی کوششیں ترک نہیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان کے 19 ستمبر کو دورہ سعودی عرب کے دوران بھی کشمیرکا معاملہ بات چیت میں سرفہرست ہوگا۔ 5اگست کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان 4 بار ٹیلی فون رابطہ ہوچکا ہے ۔سعودی ولی عہد کے وزیراعظم عمران خان اورمودی دونوں سے اچھے تعلقات ہیں۔ وہ دونوں ملکوں میں کشیدگی ختم کرانے کیلیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرینگے ۔

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
یہ سب لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان بھی نواز اور زرداری کی طرح بےغیرت ہو گا اور انکی گیڈر بھبکیوں سے ڈر جائے گا

اصل میں ان لوگوں کا اس بیک چینل کے پیچھے اپنا مفاد ہے . انکو پتا ہے پاکستان کی بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو اسکا ان لوگوں کی اپنی معیشتوں پر کیا اثر پڑے گا اور انکی تجارت وجارت سب وڑ جائے گی . یہ نقطہ خان پہلے بھی کئی مرتبہ بیان کر چکا ہے . اسی لئے خان کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں . لیکن یہ سب لوگ یہ بھول گئے کہ کشمیر کے معاملے میں ٢٢ کروڑ محب وطن پاکستانی عوام خان کے پیچھے متحد ہے
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
مخصوص قسم کے تجزئیے کسی خفیہ مقام پر مرتب کئے جاتے ہیں ، ان کو سنتے سالوں بیت گئے مگر انکی کوکھ میں سے کچھ بھی نہ نکلا سواے چوہے کے ایک بچے کے
یواین او میں انڈیا کو کیا ننگا کرنا ہے ساری دنیا اندھی تو نہیں؟
جیسے آپ چین کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف نہیں بول سکتے ایسے ہی عربوں کی بھی مجبوریاں ہونگی جنکی وجہ سے وہ انڈیا کے خلاف نہیں اٹھ سکتے ، آجکل اکنامک پالیسیز کی بدولت دوستیان ہوتی ہیں جغرافیای مسئلے اب اس گلوبل ولیج میں ننانوے فیصد حل ہوچکے ہیں ان پر کوی ملک جنگ نہیں کررہا لہذا اپنے مسئلے خود حل کرو
 
Wake Up Pakistan

JAISY PAKISTAN KO PICHLAY 10 SAAL GAANDA KIYA GAYA HAI
AAB INDIAAA KE BARI HAI

MASLAY HAAL HOU NA HOU

ISS MODI KO TERRORIST DECLARE KARWANA ZAROORI HAI

AUR DUNYA KA MUNAFIQAT BE SAMNAY AJAYI
 
مودی لوگوں کے گھروں میں ایک برتن مانجھنے والی نوکرانی کا بیٹا ہے اس کو ہمارے کرپٹ امیرزادے کیا ذلیل کریں گے؟
اور مسئلہ حل تو ہونا ہی نہیں بغیر جنگ کے، اورجنگ ہم جیت نہیں سکتے
 
Who told you we can't win war?
 
sbn4game

New Member
Instead it was a request from GCC to pakistan to go for a backdoor meeting. Because they know what happens at front door .. LOL
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
Who told you we can't win war?
ہار یا جیت کا کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، تاریخ کا سچ سامنے ہوتا ہے جسے نگلنا ہی پڑتا ہے

اکہتر کی جنگ میں پاکستان دولخت ہوگیا تھا، کارگل کی جنگ میں پہاڑیوں پر قبضہ کیوں چھوڑا؟؟
 
RAW AGENT

Chief Minister (5k+ posts)
cow cola drinkers/dung eaters know for sure that, any misadventures with Pakistan will result in universal humiliation and ass whipping.
They can only complain to their masters, “oui , he calls me hitler”.
They don’t have guts or nawaz Sharif.

after surrender of niazi sahab in 1971 story has turned down.
1971_1450264043_725x725.jpg
 
Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)

ہار یا جیت کا کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، تاریخ کا سچ سامنے ہوتا ہے جسے نگلنا ہی پڑتا ہے

اکہتر کی جنگ میں پاکستان دولخت ہوگیا تھا، کارگل کی جنگ میں پہاڑیوں پر قبضہ کیوں چھوڑا؟؟
71 KE JAANG ? SIR ISS MAI AAAP KAY LOOG AIK POORI BENGALI QAUM AAP KA SATH CHOOR GAYEE THEE

IT WAS SEPARATION MOVEMENT

OFF COURSE WE DID LOTS OF MISTAKES

KARGIL WE DIDNT LOSS SIR
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
71 KE JAANG ? SIR ISS MAI AAAP KAY LOOG AIK POORI BENGALI QAUM AAP KA SATH CHOOR GAYEE THEE

IT WAS SEPARATION MOVEMENT

OFF COURSE WE DID LOTS OF MISTAKES

KARGIL WE DIDNT LOSS SIR
بالکل بنگلہ دیش اسی لئے بنا کہ بنگالی ہم سے ناراض ہوگئے ان کو جیت کے باوجود حکومت نہیں دی گئی آپ مانتے ہیں کہ قوم پیچھے نہ ہو توفوج کچھ بھی نہیں کرسکتی؟
آج پھر پاکستان بھر می فوج کے خلاف جذبات ہیں اور فوجی اپنی ترقیوں پلاٹوں اور زرعی رقبوں سے باہر نہیں سوچ رہے
کارگل میں کیا ہوا تھا سب کو پتا ہے ایک تلخ حقیقت ہے کہ اپنے ہی نوجوان چوٹیوں پر بھیج کر انکی مدد نہ کی گئی انہیں مرتا چھوڑ دیا گیا ہم تو بس انڈین فوج کی ان چوٹیوں کو واپس لینے کی کاروای اور انکی توپوں کی گھن گرج کا تماشا کرتے رہے
 
QAUM KAY WAHEE JAZBAAT HAI JO 65 MAI THAY

WE ARE ALL READY FOR ANY KIND OF WAR AND FIGHT FOR OUR COUNTRY

REGARDING PLOTS AND OTHER LANDS I M ALSO AGAINT THESE PERKS FOR ARMY GENERALS BUT THIS HAS NOTHING TO DO WITH 71
 
چلئے آپ کی بات مان لیتے ہیں کہ پینسٹھ والے جذبات ہیں اور سارئ قوم فوج کے ساتھ ہے تو پھر آگے کیوں نہیں بڑھتے؟
 
Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
چلئے آپ کی بات مان لیتے ہیں کہ پینسٹھ والے جذبات ہیں اور سارئ قوم فوج کے ساتھ ہے تو پھر آگے کیوں نہیں بڑھتے؟
BHARNA CHAHIYA KUO NAHEE

I agree with you

ALLAH bahtar loog lai ayai gain Phir