https://twitter.com/PakistanNavyNHQ
اسلام آباد/ کراچی:
پاک بحریہ نے 1971 میں بھارتی بحریہ کے جہازوں کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز ’ہنگور‘ کی لازوال کامیابی کی یاد میں پرومو جاری کردیا ہے۔
9 دسمبر 1971 میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی آب دوز کی یاد میں آج ’ ہنگور ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس حوالے سے پاک بحریہ نے ایک پرومو بھی جاری کیا جس میں نوجوانوں کی مہارت اور عزم و حوصلے کی لازوال کہانی بیان کی گئی ہے۔
پرومو میں جرات و بہادری کے تاریخی واقعے کی عکس بندی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی آب دوز ہنگور نے بھارت کے بحری جہاز ککری کو سمندر برد اور کرپان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا۔ یہ کارنامہ جنگِ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار سر انجام دیا گیا تھا۔