Pakistan main Shirk kee Bauhtaat, naat Ghair Allah kee madad Mangnaa

brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)

Al – Baqrah # 165---166----167
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْدَادًا يُّحِبُّوْنَهُمْ كَحُبِّ اللّٰهِ ۭ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ ۭ وَلَوْ يَرَى الَّذِيْنَ ظَلَمُوْٓا اِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ ۙ اَنَّ الْقُوَّةَ لِلّٰهِ جَمِيْعًا ۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعَذَابِ ١٦٥؁
(مگر وحدتِ خداوندی پر دلالت کرنے والے اِن کھُلے کھُلے آثار کے ہوتے ہوئے بھی)کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے سوا دوسروں کو اس کا ہمسر اور مدِّ مقابل بناتے ہیں اور ان کے ایسے گرویدہ ہیں جیسی اللہ کے ساتھ گرویدگی ہونی چاہیے۔ حالانکہ ایمان رکھنے والے لوگ سب سے بڑھ کر اللہ کو محبوب رکھتے ہیں۔ کاش ، جو کچھ عذاب کو سامنے دیکھ کر انہیں سوجھنے والا ہے وہ آج بھی ان ظالموں کو سوجھ جائے کہ ساری طاقتیں اور سارے اختیارات اللہ ہی کے قبضے میں ہیں اور یہ کہ اللہ سزا دینے میں بھی بہت سخت ہے۔(165)
(In spite of such clear signs of the Oneness of Allah), there are people who set up equals and rivals with Allah and adore them with the adoration due to Allah . whereas the Believers adore Allah most ardently. Would that these transgressors could realize now what they will realize, when they will see the chastisement before them that power and authority wholly belong to Allah and that Allah is severe in punishment!
اِذْ تَبَرَّاَ الَّذِيْنَ اتُّبِعُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْا وَرَاَوُا الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ الْاَسْـبَابُ ١٦٦؁

جب وہ سزا دے گا اس وقت کیفیت یہ ہو گی کہ وہی پیشوا اور رہنما، جن کی دنیا میں پیروی کی گئی تھی ، اپنے پیرووں سے بے تعلقی ظاہر کریں گے ، مگر سزا پا کر رہیں گے اور ان کے سارے اسباب و وسائل کا سلسلہ کٹ جائے گا۔(166)

وَقَالَ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْا لَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّاَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوْا مِنَّا ۭ كَذٰلِكَ يُرِيْهِمُ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْ حَسَرٰتٍ عَلَيْهِمْ ۭ وَمَا ھُمْ بِخٰرِجِيْنَ مِنَ النَّارِ١٦٧؁ۧ
اور وہ لوگ جو دنیامیں ان کی پیروی کرتے تھے ، کہیں گے کہ ’’ کاش ! ہم کو پھر ایک موقع دیا جاتا تو جس طرح آج یہ ہم سے بے زاری ظاہر کر رہے ہیں ، ہم ان سے بیزار ہو کر دکھا دیتے ‘‘ ۔ یوں اللہ ان لوگوں کے وہ اعمال ، جو یہ دنیا میں کر رہے ہیں ، ان کے سامنے اس طرح لائے گا کہ یہ حسرتوں اورپشیمانیوں کے ساتھ ہاتھ ملتے رہیں گے مگر آگ سے نکلنے کی کوئی راہ نہ پائیں گے۔(167)
Then those who followed them will say, "Would that we were given another chance to return to the world: then we will disown them just as they have disowned us today." Thus will Allah bring before them the deeds they did in the world in such a manner as to make them wring their hands in regret but they shall be unable to come out of the Fire
 

brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)

25,SURAH E FURQAN ,AYA NUMBER 17 TO 19
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَيَقُوْلُ ءَ اَنْتُمْ اَضْلَلْتُمْ عِبَادِيْ هٰٓؤُلَاۗءِ اَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيْلَ 17؀ۭ
اور وہی دن ہوگا جب کہ (تمہارا رب) اِن لوگوں کو بھی گھیر لائے گا اور ان کے ان معبودوں کو بھی بلائے گا جنہیں آج یہ اللہ کو چھوڑ کر پوج رہے ہیں ، پھر وہ ان سے پوچھے گا ’’کیا تم نے میرے اِن بندوں کو گمراہ کیا تھا ؟ یا یہ خود راہِ راست سے بھٹک گئے تھے ؟‘‘ (17)
And on that Day (y our Lord will gather :.II these people together as well as their deities, whom they worship besides AIlah. Then He will ask them, "Did you mislead these servants of Mine, or did they themselves go astray?"
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ مَا كَانَ يَنْۢبَغِيْ لَنَآ اَنْ نَّتَّخِذَ مِنْ دُوْنِكَ مِنْ اَوْلِيَاۗءَ وَلٰكِنْ مَّتَّعْتَهُمْ وَاٰبَاۗءَهُمْ حَتّٰي نَسُوا الذِّكْرَ ۚ وَكَانُوْا قَوْمًۢا بُوْرًا 18؀
وہ عرض کریں گے ’’ پاک ہے آپ کی ذات ، ہماری تو یہ بھی مجال نہ تھی کہ آپ کے سوا کسی کو اپنا مولیٰ بنائیں۔ مگر آپ نے اِن کو اور ان کے باپ دادا کو خوب سامانِ زندگی دیا حتی کہ یہ سبق بھول گئے اور شامت زدہ ہو کر رہے‘‘ (18)
They will answer, "Glory be to Thee! We dared not take anyguardian besides Thee: (they were misled because) Thou didst give them and their forefathers all the good things of life till they forgot the Admonition, and incurred the punishment. "
فَقَدْ كَذَّبُوْكُمْ بِمَا تَقُوْلُوْنَ ۙ فَمَا تَسْتَطِيْعُوْنَ صَرْفًا وَّلَا نَصْرًا ۚ وَمَنْ يَّظْلِمْ مِّنْكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيْرًا 19؀
یوں جھٹلا دیں گے وہ (تمہارے معبود) تمہاری اُن باتوں کو جو آج تم کہہ رہے ہو ، پھر تم نہ اپنی شامت کو بدل سکو گے نہ کہیں سے مدد پا سکو گے اور جو بھی تم میں سے ظلم کرے اُسے ہم سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے (19
)
Thus will your gods deny alI that you are professing today. Then you shall neither be able to repel your punishment nor shall get any help from anywhere; and whoso is guilty. of iniquity'' among you, We shall make him taste a severe torment.
 

brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)
27, Al Namal :62
اَمَّنْ يُّجِيْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوْۗءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَـفَاۗءَ الْاَرْضِ ۭءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ ۭ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ
کون ہے جو بے قرار کی دعا سنتا ہے جب کہ وہ اسے پکارے اور کون اس کی تکلیف رفع کرتا ہے؟ اور (کون ہے جو) تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (یہ کام کرنے والا) ہے؟ تم لوگ کم ہی سوچتے ہو۔(62)
Who is it Who heeds the prayers of the distressed when he calls out to Him and Who removes his affliction? And who is it Who makes you vicegerents of the earth? Is there any god associated with Allah (in this task)? How little do you reflect!
 

brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)

35, SURAH E AL FATIR , AYAH # 14 ,
اِنْ تَدْعُوْهُمْ لَا يَسْمَعُوْا دُعَاۗءَكُمْ ۚ وَلَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْ ۭ وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ يَكْفُرُوْنَ بِشِرْكِكُمْ ۭ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيْرٍ

انہیں پکارو تو وہ تمہاری دُعائیں سن نہیں سکتے اور سُن لیں تو ان کا تمہیں کوئی جواب نہیں دے سکتے ۔ اور قیامت کے روز وہ تمہارے شرک کا انکار کر دیں گے۔ حقیقت حال کی ایسی صحیح خبر تمہیں ایک خبردار کے سِوا کوئی نہیں دے سکتا۔(14)
If you call upon them, they cannot hear your prayer. And if they hear it, they cannot answer it. On the Day of Resurrection they will disown you for associating others with Allah in His Divinity. No one can inform you of the truth save the All-Aware.
 

Muhammad Jibran

Chief Minister (5k+ posts)
Extremely dissaponted by your response for two reasons.
I always thought you were a religious person but my God how wrong I was.
Reason no 1. Face is made by Almighty Allah. He has a beard on it to follow Sunna of prophet Muhammad PBUH.
Second . You said it is like a jamadar.
What is wrong with jamadar? If someone cleans filth then that person is filthy And should be referred as abuse ?
Why would anyone would want to be s cleaner ? Are you aware that prophet Muhammad PBUH used to clean his house himself. But you abuse the cleaner profession.
As in Pakistan all the jamadar are non Muslims. They are mostly Hindus.. in India most of the jamadar are Muslims. What do you think of their faces ?
I was talking about the phitkar not about his features..... Cant you see his face? Dont you find phitkar on it?

Besides he is a big lier..... I can prove that with evidences
 

drkhan22

Senator (1k+ posts)
Can you believe?
If you don't agree with someone then you should throw abuse at him is a common trend here.
By the way he is absolutely right.
Can someone please answer this to me.
Is it right to ask for help from Prophet Muhammad PBUH directly? I understand some people pray to Allah but using Prophet Muhammad PBUH as Vaseela. That's fine.
But bypassing Allah and asking from Prophet Muhammad is Shirk or NOT?
Can you pray " yah Muhammad meray gunahoon koh maaf ker day "
Can we pray " yah Muhammad meri mushkilaat koh dooor ker day "

Now come to Pakistan's famous naat or quwalee.
" Bher doh jholee meri yah Muhammad, lot ker may nah jaon gah khalee "
Is this naat shirk or not "
In the whole pray the word Allah is not used .
Can we pray to prophet Muhammad PBUH?
Can someone answer me ?

What you asked is all shirk. Invoking any one other than God is shirk.
No human or creation carries the Godly attributes. People who ascribe others with such attributes are committing shirk. Like praying to a Peer or pious man in his absence for divine intervention.
 

drkhan22

Senator (1k+ posts)
Dua sirf Allah se hey ye baat drust hey.
Laikin isky baad vali baatain baseless ore garhi hoi khud sakhta hain.
Doosro ko chorain khud kisi musalman ko mushrik kehy se bachain. Kionky vo kahee hoi baat aapki taraf hi palatni hey.

جو شرک ھے وہ بیان کر دیا ھے۔ جو کر ربے ھیں ان لیلئے ھدایت کی دعا کی ھے۔ اصول یہ ھونا چاھئے کہ برے کو برا نا کہو اسکے عمل کو برا کہو۔ جو شرک کرے اس سے نفرت نا کرو بلکہ اسکے شرک سے نفرت کرو۔
 

drkhan22

Senator (1k+ posts)
اس آیت مقدسہ میں رب کریم خود اللہ کے دین کی مدد کا فرما رہا ہے

پارہ 26، سورۂ محمد، آیت: 7میں ارشادہوتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷) (پ۲۶،محمد:۷)

تَرْجَمَۂ :اے ایمان والو اگر تم دینِ خدا کی مدد کرو گے اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمادے گا۔​

یہ مدد جو اللہ نے اپنے دیں کیلئے مانگی ھے اس مدد جیسی نہیم جو ھم اپنے اللہ سے مانگتے ھیں۔ ورنہ تو آپ اپنی بھای دوست کسی سے بھی مدد مانگ سکتے ھیں۔ جو اسباب کے تحت ھے اور ھر بندہ محتاج ھے۔ کسی کو اختیار غیبی نہیں کہ اس کو جب جہاں جس چیز کیلئے پکارا جائے وہ سن کر حاجت کو پورا کرسکے ۔ یہ اللہ ھی کا اختیار خاص ھے۔ یہ اسی کی صفت ربوبیت ھے جس میں شرکت کسی کی بھی چاھے نبی ھو یا ولی ۔۔ شرک ھے۔

اسی مدد کیلئے اللہ نے اسکو عبادت کے ساتھ جوڑ دیا ھے ۔۔۔
ایاک نعبد و ایاک نستعین ۔۔۔ ھم تیری ھی عبادت کرتے ھیں اور صرف تجھ ھی سے مدد مانگتے ھیں۔ جیسے عبادت اللہ کی ویسے مدد و استغاثہ بھی صرف اللہ سے
 

akinternational

Minister (2k+ posts)
dunya men zinda se dua karwana ya madad mangne bilkul jaiz hai.....ahar kisi aisi hasti se madad mangi jai jo dunya se kinara kar gaya ho..yaani ghayeb se madad qatan shirk hai...madada sirf Allah se jo hayyul qayyoom hai. kisi cheez se ya zinda se madad lena bilkul durust hai....
 

Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
جو شرک ھے وہ بیان کر دیا ھے۔ جو کر ربے ھیں ان لیلئے ھدایت کی دعا کی ھے۔ اصول یہ ھونا چاھئے کہ برے کو برا نا کہو اسکے عمل کو برا کہو۔ جو شرک کرے اس سے نفرت نا کرو بلکہ اسکے شرک سے نفرت کرو۔
Ap ne jo bayan kia hey vo SHIRK nhi hey.
Is liey km ilmi pe mbni bayan krny ki bjaey behtr ho ga k thora study kia jaey dosra version bhi.
Baki insan acha ya bura actions se hi bnta hey.
 

Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
P
یہ مدد جو اللہ نے اپنے دیں کیلئے مانگی ھے اس مدد جیسی نہیم جو ھم اپنے اللہ سے مانگتے ھیں۔ ورنہ تو آپ اپنی بھای دوست کسی سے بھی مدد مانگ سکتے ھیں۔ جو اسباب کے تحت ھے اور ھر بندہ محتاج ھے۔ کسی کو اختیار غیبی نہیں کہ اس کو جب جہاں جس چیز کیلئے پکارا جائے وہ سن کر حاجت کو پورا کرسکے ۔ یہ اللہ ھی کا اختیار خاص ھے۔ یہ اسی کی صفت ربوبیت ھے جس میں شرکت کسی کی بھی چاھے نبی ھو یا ولی ۔۔ شرک ھے۔

اسی مدد کیلئے اللہ نے اسکو عبادت کے ساتھ جوڑ دیا ھے ۔۔۔
ایاک نعبد و ایاک نستعین ۔۔۔ ھم تیری ھی عبادت کرتے ھیں اور صرف تجھ ھی سے مدد مانگتے ھیں۔ جیسے عبادت اللہ کی ویسے مدد و استغاثہ بھی صرف اللہ سے
Baat ghaibi ore zahiri ki nhi. Batt zaati ore ataee ki hey bat kul ore juz ki hey.
Allah ki hr takat uski zati hey us me koi uska ahareek nhi. Makhlokat me kisi ki b takat uski zaati nhi ataee hey yani Allah ne ataa ki hey.
Doosree baat Allah ki taqat quwat la mehdood hey zaman o makan me, makhlukaat ki takat time and place me mehdood hey jo jitni b ziada ho jaey uski limitations hain.
Ghaib sirf hmarey liey hain Allah k liey koi ghaib nhi.
 

Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
What you asked is all shirk. Invoking any one other than God is shirk.
No human or creation carries the Godly attributes. People who ascribe others with such attributes are committing shirk. Like praying to a Peer or pious man in his absence for divine intervention.
القرآن
- سورۃ نمبر 9 التوبة آیت نمبر 128 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَـقَدۡ جَآءَكُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡ عَزِيۡزٌ عَلَيۡهِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِيۡصٌ عَلَيۡكُمۡ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ‏ ۞

Rauof ore Raheem kon hey?
 

Khan125

Chief Minister (5k+ posts)

35, SURAH E AL FATIR , AYAH # 14 ,
اِنْ تَدْعُوْهُمْ لَا يَسْمَعُوْا دُعَاۗءَكُمْ ۚ وَلَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْ ۭ وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ يَكْفُرُوْنَ بِشِرْكِكُمْ ۭ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيْرٍ

انہیں پکارو تو وہ تمہاری دُعائیں سن نہیں سکتے اور سُن لیں تو ان کا تمہیں کوئی جواب نہیں دے سکتے ۔ اور قیامت کے روز وہ تمہارے شرک کا انکار کر دیں گے۔ حقیقت حال کی ایسی صحیح خبر تمہیں ایک خبردار کے سِوا کوئی نہیں دے سکتا۔(14)
If you call upon them, they cannot hear your prayer. And if they hear it, they cannot answer it. On the Day of Resurrection they will disown you for associating others with Allah in His Divinity. No one can inform you of the truth save the All-Aware.

Qayamat k din mushrikeen ka koi madadgaar nhi ho ga, jinhn ne Nabion ko nauzubillah Allah ka beta bna dia.... qayamat k din mushrik unhain pukarain gey vo unki pukar nhi sunain gey na unki madad krain gey... blky vo unky shirk se inkar kr daingey.k hm me inhain aisee koi taleem nhi dee.
Bhai sab kion ghalat quote krtey ho Quran ko?
 

Oldwish

Senator (1k+ posts)
is ki shaqal dykho ....... is k baqool jo shikr kartay hain un k chehray tou noorani hai or ye shirk nahe karta phr bhe kisi jamadar say badtar is ki shaqal hai aesa kyun ??
Really disappointed bro. Not that I am a fan of that person but i had much better picture of yours.
Extreme examples on both sides are available. One accuses the other of shirk but on the other hand the accusation is of being gustakh e Rasool PBUH. We should have enough understanding a devout Muslim can not commit Shirk being aware of it and one can not be a devout Muslim and commit blasphemy while being aware of it. Be moderate in your approach. And please forgive me for putting this up front. I think you have made an error openly and as being I brother I should condemn it openly.
 
Last edited:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے تو پہلے کہا آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حقیقی کار ساز و مدد گار ہمارا الا یعنی معبود رب کریم اللہ ہے باقی سب کی عطا سے کوئی مدد گار ہے تو اس کی عطا سے اس کی دی ہوئی طاقت سے اب قران مجید کی بتوں پر نازل ہونے والی آیتوں کو نبیوں پغمبروں ولیوں پر چسپاں کرنا کوئی عقل و دانش کی بات نہیں یادرہے قران مجید جہاں بتوں کا تزکرہ آیا یا لوگوں نے جو اور خدا بنا رکھے ان کا تذ کرہ آیا تو وہاں جواب یہ ہی ہے جو آپ نے دیا لیکن رب کے بندے نبی پغمبر ولی خدا نہیں بلکہ اس کی اعلی مخلوق ہیں جن کو ہدایت کے لیے بھیجا یا چنا گیا ان کو ان بتوں سے ملانا رب کے کلام کی غلط تشریح ہے
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ
(القران 5:55)
ترجمہ : تمہارا ولی تو بس اللہ ہے، اور اس کا رسول اور وہ جو ایمان رکہتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور حالتِ رکوع میں زکوۃ ادا کرتے ہیں ۔

وَمَن يَتَوَلَّ اللّهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ فَإِنَّ حِزْبَ اللّهِ هُمُ الْغَالِبُونَ ۔ (القران 5:56)
ترجمہ : اور جو اللہ کو اور اس کے رسول کو اور مومنین کو اپنا ولی بناتے ہیں تو بیشک اللہ کی جماعت ہی غالب آنے والی ہے ۔

اس آیت کے مطابق تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم بھی دیتے ہیں : وَلَوْ أَنَّهُمْ رَضُوْاْ مَا آتَاهُمُ اللّهُ وَرَسُولُهُ وَقَالُواْ حَسْبُنَا اللّهُ سَيُؤْتِينَا اللّهُ مِن فَضْلِهِ وَرَسُولُهُ إِنَّا إِلَى اللّهِ رَاغِبُونَ ۔ (القران 9:59،چشتی)
ترجمہ : اور اگر وہ اس پر راضی ہو جاتے کی جو کچہ اللہ نے اور اس کے رسول نے انہیں دیا ہے، اور یہ کہتے کہ اللہ ہمارے لیے کافی ہے۔ اور اللہ جلد ہمیں مزید عطا کرے گا اپنے فضل سے اور اس کا رسول بھی ۔

اس آیت میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے مسلمانوں کو اتنا دیا ھے کہ ان کو غنی کر دیا ھے : يَحْلِفُونَ بِاللّهِ مَا قَالُواْ وَلَقَدْ قَالُواْ كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَكَفَرُواْ بَعْدَ إِسْلاَمِهِمْ وَهَمُّواْ بِمَا لَمْ يَنَالُواْ وَمَا نَقَمُواْ إِلاَّ أَنْ أَغْنَاهُمُ اللّهُ وَرَسُولُهُ مِن فَضْلِهِ فَإِن يَتُوبُواْ يَكُ خَيْرًا ۔
ترجمہ : یہ قسم کہاتے ہیں کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا ہے حالانکہ انہوں نے کلمہِ کفر کہا ہے اور ایمان لانے کے بعد کافر ہو گثے ہیں اور وہ ارادہ کیا تھا جو حاصل نہیں کر سکے اور انہیں صرف اس بات کا غصہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے انہیں (مسلمانوں) کو غنی کر دیا ہے۔ بہرحال یہ اب بھی توبہ کر لیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ھے ۔ (القران 9:74،چشتی)

اور یہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے مددگاروں میں اللہ کے ساتھ جبرئیل اور مومنین اور فرشتے بھی شامل ھیں : إِن تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا وَإِن تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمَلَائِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌ ۔(القران 66:4)
ترجمہ : (اے نبی کی بیویو) اب تم توبہ کرو کہ تمہارے دل ٹیرھے ہو گئے ہیں ورنہ اگر تم اس (رسول) کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو گی تو یاد رکہو کہ اس (رسول) کا ولی اللہ ہے اور جبرئیل ہیں اور صالح مومنین اور فرشتے سب اس کے مددگار ہیں۔

یہاں بھی اللہ سے کوی مددگار بھیجنے کی دعا کی جا رھی ھے : وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاء وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَ۔ذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا ۔ (القران 4:75)
ترجمہ : مرد، عورتیں اور بچے جو برابر دعا کرتے ہیں کہ اے رب ہمیں اس قریہ سے نجات دے دے جس کے باشندے ظالم ہیں اور ہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی ولی بھیج اور اپنی طرف سے کوئی مددگار بھیج ۔

ان آیات سے معلوم ھوا کہ کچھ ھستیاں ایسی ھیں جو اللہ کے ازن سے مدد کر سکتی ھیں الحمد للہ اہلسنت کا عقیدہ حق ہے ۔​
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
حقیقی مددگار اور کار ساز صرف اللہ تعالیٰ ہے ۔ اُس کی عطا سے نبی ' ولی اور مومنین بھی مدد کر سکتے ہیں ۔ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
انما ولیکم اللہ ورسولہ والذین امنوا ۔ تمہارے دوست (مددگار) نہیں مگر اللہ اور اس کے رسول اور ایمان والے (پارہ ٦ ، ع ١٢، سورہ المائدہ ، آیت ٥٥)
٭ فان اللہ ھو مولہ و جبریل و صالح المومنین والملئکۃ بعد ذلک ظہیر۔ تو بے شک اللہ ان کا مددگار ہے اور جبریل اور نیک ایمان والے (مددگار ہیں) اور اس کے بعد فرشتے مدد پر ہیں۔ (پارہ ٢٨، ع١٩، سورہ التحریم ، آیت ٤)
٭ یا یھا الذین امنوا ان تنصروا اللہ ینصرکم و یثبت اقدامکم ۔ اے ایمان والو اگر تم دین خدا کی مدد کرو گے اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جما دے گا ۔
٭ اللہ تعالیٰ کے پیارے نبی حضرت سیدنا ذوالقرنین (علی نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسلام) نے اپنے اُمیتوں سے مدد طلب کی فرمایا''فاعینونی بقوۃ تو میری مدد طاقت سے کرو ''۔ (پ١٦، ع٢، سورہ الکہف ، آیت ٩٥)
٭ قال من انصاری الی اللہ ط قال الحواریون نحن انصار اللہ ۔ (حضرت سیدنا عیسیٰ علی نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسلام ) بولے کون میرے مددگار ہوتے ہیں اللہ کی طرف ' حواریوں نے کہا ہم دین خدا کے مددگار ہیں ۔
(پارہ ٣ ،ع ١٢،سورہ آل عمران ،آیت٥٢)
احادیث مبارکہ: جس (مسلمان) نے میرے کسی اُمتی کی (جائز) حاجت کو پورا کیا اور وہ اس مسلمان کی حاجت پوری کر کے اُس کو خوش کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو یقینا اس نے مجھے خوش کیا اور جس نے مجھے خوش کیا اس نے یقینا اللہ تعالیٰ کو خوش کیا اور جس نے اللہ کو خوش کیا اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا ۔
(مشکوٰۃ شریف، کتاب الآداب باب الشفاعۃ والرحمۃ علی الخلق ، تیسری فصل )
٭ بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں لوگوں کی حاجت روائی کیلئے مقرر کیا ہے لوگ اپنی حاجتیں پوری کروانے کیلئے بے قرار ہو کر ان کی طرف جاتے ہیں ۔ وہ (حاجت روا بندے) اللہ تعالیٰ کے عذاب سے امن میں ہوتے ہیں ۔ (الجامع الصغیر)
٭ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ''جس کا میں مددگار ہوں اس کے علی مددگار ہیں ''(مشکوٰۃ کتاب الفتن باب مناقب علی ابن ابی طالب دوسری فصل، احمد فی مسندہ ، ترمذی)
قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ سے ثابت ہوا کہ اللہ و رسول (جل جلالہ، و صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ) اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندے بھی مسلمانوں کے مددگار ہیں ۔
کچھ بد مذہبوں کا یہ عقیدہ ہے کہ غیر اللہ سے مدد مانگناشرک و بدعت ہے ۔ کہتے ہیں کہ حاجت روا' مشکل کشا ء فقط ذات خدا ۔صرف اور صرف یا اللہ مدد باقی سب شرک و بدعت۔ یہ لوگ اگر اپنے عقیدہ پر سچے ہیں تو ان کو چاہیئے کہ دین و دنیا کے کسی کام میں غیر اللہ سے مدد نہ لیں ۔ کھانے پکانے' رہنے سہنے' کاروبار کرنے' سفر پر جانے کیلئے گاڑی سے مدد نہ لیں' کپڑے پہننے ہوں تو درزی سے مدد نہ لیں' بازار سے کسی دوکاندار کی مدد سے کوئی چیز نہ خریدیں ' کوئی مولوی اپنے ساتھ باڈی گارڈ نہ رکھے (وغیرہ) صرف اللہ کی بارگاہ میں عرض کریں کہ یا اللہ ہم صرف تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں 'تو ہی ہماری ہر حاجت کو پورا فرما ۔ لیکن یہ بدمذہب ایسا نہیں کرتے یہ خود دن رات ہر وقت غیر اللہ سے مدد لے کر کام کرتے اور کرواتے ہیں ۔ اور شرک و بدعت کے فتوے ہم پر لگاتے ہیں ۔ بدمذہبو !بتاؤ اگر غیر اللہ سے مدد مانگنا شرک و بدعت ہے تو اللہ و رسول (جل جلالہ، و صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ) نے قرآن و احادیث مبارکہ میں کیوں ایک دوسرے کی مدد کا حکم دیا ہے ؟ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ''نیکی اور پرہیز گاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو ۔ (پارہ ٦ ، ع ٥، سورہ المائدہ ، آیت٦)
٭اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیوں' رسولوں سے فرمایا ''تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا ۔ (پارہ ٣ ، ع ١٧، سورہ آل عمران، آیت ٨١)
اللہ تعالیٰ کے پیارے نبی حضرت ذوالقرنین نے غیر اللہ سے مدد مانگی ۔ اسی طرح حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے حواریوں سے مدد مانگی ۔ حقیقت میں شرک و بدعت کے جھوٹے فتوے لگانے والے ان بدمذہبوں کا کوئی مددگار نہیں ہے ۔
٭ وما للظلمین من انصار ۔ اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔
(پارہ ٣ ، ع ٥، سورۃ البقرہ ، آیت ٢٧٠)
٭ و من یضلل فلن تجد لہ ولیا مرشداً ۔ اور جسے گمراہ کرے (اللہ عزوجل) تو ہر گز اس کا کوئی حمایتی (مددگار) راہ دکھانے والا نہ پاؤ گے ۔اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت فرماتے ہیں:
حاکم حکیم داد و دوا دیں یہ کچھ نہ دیں
مردود یہ مُراد کس آیت خبر کی ہے​