Pakistan Celebrates The 27th Anniversary of World Cup Winning . ٹاس سے ورلڈ کپ اٹھانے تک

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
ٹاس سے ورلڈ کپ اٹھانے تک

پچیس مارچ 1992 ملکی تاریخ کا سنہری دن ہے۔ اس دن قومی کرکٹ ٹیم نے تب کے کپتان اور آج کے وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان کو ورلڈ چیمپئین بنایا تھا۔

آسٹریلیا کا تاریخی میلبورن کرکٹ گراونڈ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا تھا۔ میچ شروع ہونے سے قبل سٹیڈیم میں بیٹھے ستاسی ہزار سے زائد تماشائی اور دنیا بھر میں ریڈیو اور ٹی وی کے سامنے بیٹھے کروڑوں شائقین میچ کے نتیجے سے تو یقینا" بے خبر تھے مگر جس بات کا انہیں یقین تھا وہ عمران خان کی ریٹائرمنٹ تھی۔ یہی وجہ ہے شائقین کرکٹ نے شروع سے لے کے آخر تک اس میچ کا ایک ایک لمحہ انجوائے کیا۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان عمران خان تھا جو ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل ہی اپنی ٹیم کو کہہ چکا تھا یہ کپ ہمارا ہے۔ پاکستان ٹورنامنٹ کے ابتدائی پانچ میچوں میں سے تین بری طرح ہار چکا تھا، اس کا ایک میچ بے نتیجہ رہا جبکہ ایک میں وہ کامیاب ہوا تھا۔ پہلے پانچ میچوں کی کارکردگی کے بعد جہاں ٹیم کے کھلاڑی اور مینیجمنٹ پاکستان واپسی کی تیاری میں تھے وہیں کپتان یہ سوچ رہا تھا ہم فائنل کس کے ساتھ کھیلیں گے۔

پاکستان کا چھٹا میچ آسٹریلیا سے تھا اور اس میچ سے قبل عمران خان نے ٹیم میٹنگ کی اور کھلاڑیوں سے کہا یہ ورلڈ کپ ہمارا ہے اور آج کا میچ ہم نے ہر حال میں جیتنا ہے۔ اگر ہم یہ میچ جیت گئے تو پھر ہمیں کوئی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر نہیں کر سکے گی۔ قدرت خدا کی دیکھئیے پاکستان وہ میچ با آسانی جیت گیا اور پھر واقعی اسے کوئی ٹیم روک نہیں پائی۔

فائنل میں پاکستان کا سامنا ورلڈ کپ کی سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ کے ساتھ ہوا۔ پاکستانی کپتان عمران خان کارنرڈ ٹائیگر والی ٹی شرٹ پہنے جب ٹاس کرنے آئے تو ان کی باڈی لینگوئیج بتا رہی تھی وہ اپنی کامیابی کے لئیے انتہائی پرامید ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان گراہم گوچ تھوڑے دباو میں دکھائی دے رہے تھے۔

ٹاس پاکستان نے جیتا اور کپتان کے بیٹنگ کے فیصلے سے سٹیڈیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے تمام تماشائی یکطرفہ طور پر پاکستان ہی کے لئیے آئے ہیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد جب عمران خان نے اپنے بیان میں کہا میں اپنے کھلاڑیوں سے چاہتا ہوں وہ پورا زور لگا کے کھیلیں، ہم میچ جیتیں یا ہاریں مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے مگر ہم نے کوشش پوری کرنی ہے تو پورا سٹیڈیم تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا۔ عمران خان کے اس بیان نے انگلش کپتان کے چھکے ہی چھڑا دئیے تھے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 249 رنز بنائے جن میں کپتان 72 رنز کے ساتھ نمایاں تھے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 227 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی بیٹنگ تباہ کرنے میں وسیم اکرم نے انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ آخری کھلاڑی کو کپتان عمران خان نے ہی ٹھکانے لگایا۔ یوں پاکستان 22 رنز سے کامیاب ہو کے ورلڈ چیمپئن بن گیا اور پورا ملک خوشی سے جھوم اٹھا۔

آج اس اہم ترین کامیابی کی ستائیسویں سالگرہ ہے۔ میں قوم کو اس شاندار کامیابی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کپتان کے ماضی کو دیکھتے ہوئے میں آج جب وزیراعظم سے پاکستان کے بارے یہ سنتا ہوں کہ
"ہم مشکل وقت سے ضرور گزر رہے ہیں لیکن آپ نے گھبرانا نہیں، ان شاءاللہ ہم پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکال لیں گے" تو میرا دل بار بار کہتا ہے یہ ضدی شخص جس چیز کی ٹھان لیتا ہے وہ کر گزرتا ہے۔ اب اگر اس نے پاکستان کی ترقی کی ٹھان لی ہے تو یہ اس مقصد کے حصول کے لئیے آخری حد تک جائے گا چاہے اس کے لئیے اسے اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑے۔

جس طرح عمران خان نے قوم کو کرکٹ کا ورلڈ کپ، تین شوکت خانم ہسپتال اور ایک نمل کالج جیسا ادارہ تحفے میں دیا ہے اسی طرح بطور وزیراعظم وہ ہمیں ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان بھی دے گا۔

بقول کپتان کے:

"اللہ نے انسان کے ہاتھ میں صرف نیت اور کوشش دی ہے، کامیابی وہ دیتا ہے"

پاکستانیوں، عمران خان کی نیت صاف ہے اور محنت وہ دن رات کر رہا ہے۔ آپ نے اس کا ساتھ نہیں چھوڑنا، انشاءاللہ یہ کٹھن وقت کٹ کے ریے گا پھر آسانیاں ہی آسانیاں ہیں۔

میری طرف سے پوری پاکستانی قوم کو ایک دفع پھر ورلڈ کپ جیتنے کی ستائیسویں سالگرہ مبارک ہو۔

پاکستان ۔۔۔ زندہ باد

 

SahirShah

Minister (2k+ posts)

بھائی کہاں غائب تھے آپ ؟ بہت خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر ! امید ہے سب خیر خیریت ہو گی انشاللہ
گو کہ میں کبھی بھی کرکٹ کا بہت شوقین نہیں رہا لیکن یہ بات معلوم ہے کہ بانوے ورلڈ کپ میں بھی کپتان جیتنے کے لئے جم گیا تھا اور اس مرتبہ پاکستان کے لئے جم کر کھڑا ہوا ہے، نیت کا صاف ہے اور سب سے بڑھ کر اللہ پر بھروسہ کرتا ہے
اللہ ایسے لوگوں کی لاج رکھتا ہے
میرا یقین ہے کہ پاکستان میں اچھا وقت آئے گا اور کپتان کی ہی زیر قیادت اللہ کی رحمت سے آئے گا
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
قائداعظم کے بعد واحد انسان نظر آیا جسے اپنے ملک کی بے پناہ فکر ہے۔۔۔ الله کی خاص رحمت ہے اس بندے پہ
My leader Mian Nawaz is more committed to his country even in jail he doesn't want treatment from a foreign country rather treated in his own country UK. Mian day naary wajjan gay.....
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی کہاں غائب تھے آپ ؟ بہت خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر ! امید ہے سب خیر خیریت ہو گی انشاللہ
گو کہ میں کبھی بھی کرکٹ کا بہت شوقین نہیں رہا لیکن یہ بات معلوم ہے کہ بانوے ورلڈ کپ میں بھی کپتان جیتنے کے لئے جم گیا تھا اور اس مرتبہ پاکستان کے لئے جم کر کھڑا ہوا ہے، نیت کا صاف ہے اور سب سے بڑھ کر اللہ پر بھروسہ کرتا ہے
اللہ ایسے لوگوں کی لاج رکھتا ہے
میرا یقین ہے کہ پاکستان میں اچھا وقت آئے گا اور کپتان کی ہی زیر قیادت اللہ کی رحمت سے آئے گا

اسلام و علیکم

سب سے پہلے آپ کا بہت بہت شکریہ

جب سے حکومت بنی ہے تھوڑے سے ہم آرام کے طلب گار ہو گئے ہیں اور تھوڑا سا پٹواریوں کو بھڑاس نکلنے کا موقع بھی دے رہے ہیں ورنہ کھوتے کے قیمے والے نان کھانے والی یہ گندی مخلوق خود کش حملہ آور ثابت ہو سکتی ہے

آپ کیسے ہیں ؟؟ امید کرتا ہوں الله کے کرم سے سب کچھ ٹھیک چل رہا ہو گا ؟

سب سے