Pakistan appearing on World Map

Educationist

Chief Minister (5k+ posts)
آٹھ سال میں پہلی دفعہ میں نے اپنی کمپنی کے اونر سے پاکستان کے وزیراعظم کے بارے میں کوئی بات سنی۔

ہر جمعرات کو ہمارے آفس میں دوپہر کا کھانا کمپنی کی طرف سے منگوایا جاتا ہے۔ معمول کے مطابق ہم کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک میری ایم ڈی جو آئرلینڈ سے تعلق رکھتی ہے مجھ سے مخاطب ہو کر کہنے لگی کہ تمہارے ملک کا وزیراعظم بہت ہی زبردست بولتا ہے اور خاص کر جس طرح اس نے انڈیا کے متعلق بات کی ہے میں واقعی میں حیران رہ گئی ہوں۔۔یقین کریں میں نے پہلی دفعہ اپنی ایم ڈی سے پاکستانی وزیراعظم کی ایسی تعریف سنی جس نے مجھے بھی حیرت میں ڈال دیا۔

ساتھ ہی میری کولیگ جو مصر سے تعلق رکھتی ہے وہ بھی گفتگو میں شامل ہوئی اور اس نے کہا واقعی میں عمران خان دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے اور وہ تبدیلی لانا چاہتا ہے لیکن افسوس اس دنیا میں جو بھی ایسا کرنا چاہتا ہے اس کو مروا دیا جاتا ہے۔ عمران خان کی جان کو بھی یقینا خطرہ ہوگا کیونکہ اسکا بیانیہ بھی دنیا میں مقبول ہو رہا ہے۔

میں نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا بلکل عمران خان کو بیرونی خطرات کے ساتھ ساتھ ملک میں اندرونی خطرات کا سامنا بھی ہے۔ جو چور لٹیرے تیس تیس سال سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتے آئے ہیں وہ سب مل کر عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوگئے ہیں صرف اپنی کرپشن اور لوٹا ہوا مال بچانے کی خاطر۔ میں نے بتایا بیوروکریسی سے لے کر اداروں میں بیٹھے چوروں کے سپورٹرز ابھی بھی اس کو ٹھیک سے کام کرنے نہیں دے رہے۔

گفتگو کے اختتام پر میری ایم ڈی اور میرے کولیگ نے عمران خان کے لیے اپنی بیسٹ وشز دیں اور کہا ان شاء اللہ وہ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوگا۔۔

یقین جانیں مجھے اس وقت انتہاء کی خوشی ہورہی تھی کہ آج پاکستان کے وزیراعظم کو باہر بیٹھے ملک میں عام لوگ بھی جانتے ہیں اور کشمیر کے متعلق یو این میں کی گئی تقریر کا اثر آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں ہے۔ مجھے ان لوگوں پر شدید ترس آتا ہے جو بغض عمران کو لے کر اس پر یہ الزام لگاتے تھے کہ اس نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے۔ میرے خیال سے آج ایک عام انسان تک اگر کشمیر کا ایشو پہنچا ہے تو اسکا سارا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔ باقی ویلج آفیسر اور پینتالیس فیصد گروتھ والے جو ہمیشہ چوروں اور لٹیروں کے حامی رہے ہیں وہ کبھی بھی عمران خان سے خوش نہیں ہوسکتے کیونکہ عمران خان نے ان کے بنائے ہوئے بتوں کو توڑ ڈالا ہے۔ اللہ عمران خان کو اس ملک میں حقیقی تبدیلی لانے اور کشمیر کے ایشو کو ایسے ہہ دنیابھر میں پہنچانے میں کامیاب کرے۔ آمین

تحریر: فاروقی
 

Reason

Minister (2k+ posts)
This BS has been said by all past governments. They all claim how Pakistan is rising. It is not. Pakistan as a country has only gone downhill since 1947.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Thank you for sharing the personal experience of your friend from abroad.

Imran khan is the positive face of Pakistan and is respected around the world.
 

AWAITED

Senator (1k+ posts)
This BS has been said by all past governments. They all claim how Pakistan is rising. It is not. Pakistan as a country has only gone downhill since 1947.
Please make 32 of your pessimist attitude and take it