اسلام آباد : ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت کا بخار سب پر سرچڑھ کر بولنے لگا، ہر ایک کو عالمی کپ کے سب سے بڑے مقابلے کا بےصبری سے انتظار ہے، ہر ایک کے لبوں پر قومی ٹیم کی جیت کیلئے لب قومی ٹیم کی جیت کیلئے دعاگو ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی شاہینوں کو میچ میں فاتح کیلئے اہم مشورہ دے ڈالا، انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ کے کپتان اور وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو گراؤنڈ میں دلیری دکھاناہوگی ، کھلاڑی شکست اورخوف ختم کرکےپوری جرات سےکھیلیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت ک ٹیمیں آج مانچسٹر کے اولڈٹریفورڈگراؤنڈ میں آمنے سامنے آئیں گی، میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پرعزم ہے جبکہ شائقین کرکٹ بھی ہائی ولٹیج میچ کیلئے پرجوش ہے۔
پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کیساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، کرکٹ ورلڈ کپ میں ماضی کے میچوں میں انڈیا اور پاکستان چھ بار مد مقابل آچکے ہیں اور تمام میچوں میں انڈیا کو ہی کامیابی حاصل ہوئی۔
پاک بھارت ٹاکرا : وزیراعظم کا قومی ٹیم کو جیت کیلئے اہم مشورہ - Newsone Urdu
اسلام آباد : ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت کا بخار سب پر سرچڑھ کر بولنے لگا، ہر ایک کو عالمی کپ کے سب سے بڑے مقابلے کا بےصبری سے انتظار ہے، ہر ایک کے لبوں پر قومی ٹیم کی جیت کیلئے لب قومی ٹیم کی جیت کیلئے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی …
www.newsone.tv