OGRA's strange formula about Gas Prices

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


اوگرا نے آئندہ مالی سال سے امیروں کے لیے گیس سستی اور غریبوں کے لیے مہنگی کرنے کی سفارش کردی۔

اوگرا نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے لیے گیس قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے اور گھریلو صارفین کےلئے گیس استعمال کے 6 سلیبز بنانے کی سفارش کی تھی۔

اوگرا نے اپنی سفارش میں گھریلو صارفین کےلئے آخری چار سیلبز کو 2،2 حصوں میں توڑنے کی تجویز دی ہے،جس سے غریب صارفین کو گیس مہنگے نرخ پر فراہم کی جائے گی۔

ماہانہ 274 روپے کا بل دینے والے غریب صارفین کے لئے گیس کی قیمت 789روپے یعنی 515روپے کے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ماہانہ 550روپے کا بل دینے والےمتوسط طبقے کے صارفین کےلئے گیس کی قیمت 1555روپے یعنی پورے 1005روپے اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

دوسرے سلیب کے متوسط طبقے کے صارفین کے1005 روپے کے اضافے کے مقابلے میں تیسرے سلیب کے پہلے حصے میں میں ماہانہ 1229روپے بل دینے والے صارفین کی گیس کی قیمت 1777 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے،یعنی ماہانہ اضافہ548 روپے ہے۔

تیسرے سلیب کے دوسرے حصے میں ماہانہ 2215روپے بل دینے والے صارفین کی گیس کی قیمت 3854روپے کرنے یعنی 1639روپے مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

چوتھے سلیب کے پہلے حصے میں ماہانہ 2421روپے بل دینے والے صارفین کی گیس کی قیمت 4160روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے،اس طرح اس سلیب میں اضافہ 1739روپے کا کیا گیا۔

اوگرا نےدوسرے حصے میں ماہانہ 3449روپے بل دینے والےصارفین کی گیس کی قیمت 6918روپے کرنے کی سفارش کی ہے،یعنی اس سلیب کے صارفین پر ماہانہ 3469روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے ماہانہ 10ہزار 64روپے کا بل دینے والے صارفین کی گیس کی قیمت کم کے 7378روپے کرنے کی سفارش کی ہے،اس سلیب کے امیر گیس صارفین کو ہر ماہ2686روپے کی رعایت دینے کی تجویز دی ہے۔

ماہانہ 12ہزار 979 روپے کی گیس استعمال کرنے والے امیر گھریلو صارفین کا بل 11ہزار 515 روپے یعنی 1464روپے کی رعایت ہر ماہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سائنس پر کئی ماہرین معاشیات حیران ہیں، کیوں غریبوں پر گیس بم مارا جارہا ہے؟ انہیں رعایت کیوں نہیں دی گئی؟ جبکہ جو لوگ زیادہ گیس استعمال کرتے ہیں اور زیادہ بل بھرسکتے ہیں انہیں ریلیف کیوں دیا جا رہا ہے؟

 
Last edited by a moderator:

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Gas ki keemat pehle hee buhat mehngi he.

Hakumat income tax akatha kerne mein naakaam rahee he aur izaafi bojh gas aur bijli ki keemat mehngi ker ke nikaal rahee he. Buhat zulm hoga agar aisa kia.
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
گیس کے سلیب انتہائی نامعقول قسم کے تھے پہلا سلیب دو سو کا دوسرا پندرہ سو کا تیسرا چار ہزار کا . . . . . . . . شکر ہے کچھ بہتری ہوئی
 

SahirShah

Minister (2k+ posts)
یہ امیر غریب نہیں بلکہ گھریلو صارفین اور صنعتی صارفین میں تفریق کی گئی ہے
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں جب تیل گیس نکلتی تھی تو وہ اسکا بڑا حصہ اپنی انڈسٹری کو دیتے تھے کیونکہ تیل گیس کے ذخائر نے تو ایک دن ختم ہونا ہی ہے البتہ اگر اس سے ایک انڈسٹری کھڑی ہو گئی تو وہ نسلوں کو فائدہ پہنچاۓ گی
ہمارے پیارے وطن میں گیس کا اتنا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا اور ہم نے اسے خواجہ جی کی نیاز کی طرح لوگوں میں مفت بانٹنا شروع کر دیا
خود سوچو، تین سو روپے میں آج کل اچھے سگریٹ کی چار پیکٹ نہیں آتے اور گیس کا ماہانہ بل ہماری آدھی سے زیادہ آبادی کا کتنے ہی عرصے سے تین سو ماہانہ سے بھی کم آ رہا تھا.....اور یہی نہیں، اسکے ساتھ ساتھ گیس چوری بھی ہوتی تھی الحمدللہ
عیاشی پیریڈ اب ختم ہو چکا ہے،چاہے عمران خان کی حکومت ہو، بھلے سے مریم یا بلاول کی آ جاۓ یا پھر مارشل لاء لگ جاۓ....آگے معاشی سختی ہے
 

AhmadSaleem264

Minister (2k+ posts)
Koi is jahil reporter ko btai banda kitna bhi ameer ho 11 hazar ki gas istimaal nhi kar sakta 11 12 hazar walay commercial ya small industrial connection hotay han
 

islamabadi

Minister (2k+ posts)
This joker PM says Uturns are necessary quality of leadership....whereas in fact repeated UTURNS create a TRUST DEFICIT between gov and population. Direct tax akathey kar nahi sakey ye basterds.....so relying on indirect taxes. Direct tax kiun nahi kar sakey? Because after 10 months there is a trust deficit between this joke of a government and the population. By building panahgahs for 0,000001% of the populaiton they think they are helping the country? The wheel of the economy has to keep turning for economic growth and prosperity...but it will not turn because you have nobody who understands or wants to work on macro economics. Stability kahan hogi when u have monthly and now daily devaluation by this joker of a govenrment...one day PM says anyone selling dollar over 144 will be prosecuted....next day the state bank ITSELF is selling it at 148!
50 lakh ghar kahan gae?
1 million naukrian kahan hen? Answer? EVAPORATED

After 5 years the excuse will be : Hum ne koshish ki thi
 
Last edited: