Novelist Mazhar Kaleem of 'Imran Series' fame passes away

irfan gul

Politcal Worker (100+ posts)

معروف ناول نگار اور عمران سیریز کے سیکڑوں ناول لکھنے والے مظہر کلیم ملتان میں انتقال کر گئے۔

muzhar-kaleem1.jpg


نامور ادیب مظہر کلیم طویل عرصےسے بیمار تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج دوپہر ملتان کی ابدالی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

مظہر کلیم کا شمار پاکستان کے کامیاب قانون دانوں میں ہوتا تھا لیکن ان کی ایک وجہ شہرت معروف جاسوسی ناول عمران سیریز بھی تھی۔

22 جولائی 1942ء کوملتان میں پیدا ہونے والے مظہر کلیم نے ریڈیو ملتان کا مشہور سرائیکی ٹاک شو "جمہور دی آواز" کے اینکر پرسن بھی رہے۔

مظہر کلیم نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی (سابقہ جامعہ ملتان) سے اردو ادب میں ایم اے اور ایل ایل بی کیا۔ جس کے بعد وہ ملتان بار کونسل کے نائب صدر بھی منتخب ہوئے اور ملتان کی ضلعی عدالتوں کی سربراہ بھی رہے۔

جاسوسی ناول ’’عمران سیریز ‘‘ کا آغاز اگرچہ ابن صفی نے کیا لیکن مظہر کلیم نے اپنی عمران سیریز نئے کرداروں کو متعارف کروایا۔

mazhar-kaleem2.jpg


http://urdu.abbtakk.tv/معروف-ناول-نگار-مظہر-کلیم-انتقال-کر-گئے/
 
Last edited by a moderator:

RashidAhmed

Moderator
Staff member
Siasat.pk Web Desk
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
عمران سیریز کا اصل خالق ابن صفی تھا لیکن 1980 میں ابن صفی کی وفات کے بعد یہ سلسلہ رک گیا تھا پھر مظہرکلیم نے اس سلسلے کو شروع کیا اور عروج پر پہنچادیا


مظہرکلیم سے میری کئی با ر ملاقات ہوچکی ہے یہاں تک کہ سکول کے زمانے میں بھی ۔ سادہ آدمی تھا اسکے ناول پڑھنے والا اسے کوئی آئیڈیا دیتا توبڑے غور سے سنتا تھا
 

SahirShah

Minister (2k+ posts)
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
بہت افسوس ہوا
مظہر کلیم کی عمران سیریز سے بچپن/لڑکپن کی بہت یادیں وابستہ ہیں
اردو جاسوسی ادب کا بہت بڑا نام چلا گیا
 

Waseem

Moderator
Staff member
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

چھٹی ساتویں جماعت سے اگر کتابیں پڑھنے کا چسکا لگا تو اس میں بڑا ہاتھ مظہر صاحب کی عمران سیریز کا تھا ، جاسوسی سیریز کچھ اور بھی تھیں جیسے انسپکٹر جمشید سیریز وغیرہ لیکن مظہر صاحب کی عمران سیریز کے سامنے کبھی وہ اتنی تھرلنگ نہیں لگیں - الله مرحوم کی مغفرت عطا فرمائے - امین
 

Humi

Prime Minister (20k+ posts)
Inna Lillahi Wa Inna Illahi Rajioon....

May he rest in peace.... I got my hand on some old copies of the imran series books once in my childhood and thoroughly enjoyed them...