Novartis restores free medicine for cancer patients after Punjab Govt's strict action

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
ادویہ ساز کمپنی کی جانب سے کینسر کے مریضوں کی ادویات کی عدم فراہمی پر پنجاب حکومت کا ایکشن کام کر گیا

حکومت پنجاب سے سخت نوٹس ملنے پر کمپنی نے دوائیوں کی سپلائی فوراً بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پنجاب حکومت کینسر کے مریضوں کو ایک دوائی مفت فراہم کرتی ہے جو کہ صرف ایک کمپنی بناتی ہے

موجودہ وزیراعلیٰ نے اس کمپنی کی ادائیگییوں کے آڈٹ کا حکم دیا تھا جس پر کمپنی نے مبینہ طور پر پروگرام میں موجود مریضوں کی دوائی بند کرنا شروع کر دی اور نئے مریضوں کی رجسٹریشن بند کر دی

صورتحال کو بھانپتے ہوئے محکمہ صحت نے متعلقہ کمپنی کو سخت نوٹس بھیجا اور برہمی کا اظہار کیا

کمپنی نے اپنے سٹاف کو دوائی کی فوری بحالی کے احکامات جاری کر دئیے

70313062_2440393699567434_6191996617692807168_n.jpg


70372864_2440393626234108_5839216250336575488_n.jpg
 

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
پنجاب حکومت صرف دس فیصد رقم ادا کرتی تھی ، باقی کمپنی کی طرف سے عطیہ ہوتا تھا مگر حکومت نے آڈٹ کے چکر میں اس کمپنی کو ہراساں کرنا شروع کردیا اور اس نے دوائی کی فراہمی بند کردی ، اب اوم سے گالیاں خانے کے بعد حکومت کے منت ترلوں پر اس کمپنی نے دوائی کی فراہمی چالو کردی