New Zealand's women show solidarity with Muslims by wearing Hijab

baalti

Minister (2k+ posts)
humaray haan log hain jo mazhab ke naam pe ustaadza tak ko qatal kar daitay hain, aur yahan ghair muslim jinhain jahanami kaafir tak kaha jaata hai, inhi se kuch sharam haya aur tarbiyat seekh lain.... sirf naam ka musalmaan hona aur barkain unhci unchi marnay se nahin, apnay amaal, haq aur insaaf, aur deen ke haqeeqi rah pe chaltay hoay hi banda proper muslim hota hai.... khair, let this one fall on deaf ears too...
 
Annie

Moderator
کتنی عجیب بات ہے غیر مسلم نیوزی لینڈ کی خواتین نے مسلمانوں سے یکجہتی اور انکے مذھب کو احترام دیتے ہوۓ دوپٹے اوڑھے انکی وازیر عظم سے لیکر ٹی وی رپورٹر اور سرکاری ملازمین پولیس خواتین اور عام خواتین سب نے اسلام سے محبت دکھاتے ہوۓ دوپٹے اوڑھے لیکن پاکستان کی مسلمان رپورٹز کو ایک دن کیلئے دوپٹہ سر پر لینے کی توفیق نہ ہوئی
 
Zinda_Rood

سبحان اللہ۔۔ آپ نے بھی معاملے کو ایک تنگ نظر مسلمان کی نظر سے ہی دیکھا۔۔ آپ کو یہ کیوں نہیں محسوس ہوا کہ جیسا نیوزی لینڈ کے غیر مذہب اور غیر مسلم لوگ مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہونے پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں، ویسے پاکستانی مسلمانوں نے کبھی اپنی اقلیتیوں کے ساتھ کیا؟ پاکستان میں سیالکوٹ میں خود مسلمانوں نے ہلہ بول کر احمدیوں کی مسجد پر حملہ کردیا، احمدیوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور مسلمانوں نے ان کی مسجد کا پرزہ پرزہ کردیا۔ کچھ سال قبل لاہور میں احمدیوں پر حملہ ہوا اور 93 احمدی مارے گئے۔۔ کیا پاکستانیوں نے ان کے ساتھ کوئی اظہارِ یکجہتی کیا؟ ان کو تو پاکستان میں اذان پڑھنے کی، نماز پڑھنے کی اپنی مسجد بنانے کی اجازت تک نہیں۔
اور آپ دوپٹے کی بات کررہی ہیں، آپ خاتون ہوکر عورتوں کو دوپٹہ نہ لینے کا طعنہ ماررہی ہیں، کیا یہ عورت کا حق نہیں کہ وہ دوپٹا لے یا نہ لے؟ کیا اس پر کوئی پابندی ہے کہ لازمی اس نے دوپٹا لینا ہے، آپ خواتین خود اپنی آزادی اور حقوق کو سماج اور مردوں کے تسلط میں دیتی ہیں، آپ چونکہ پاکستان میں مقیم نہیں، اس لئے آپ کو ان مسائل سے واسطہ نہیں پڑتا، آپ مغربی ملک میں بیٹھ کر "کافروں" کی دی ہوئی آزادیوں کو انجوائے کررہی ہیں، کیا آپ کو یہ طرزعمل منافقانہ نہیں لگتا کہ خود تو آزاد سیکولر سماج چن لیا اور دوسروں کو اسلامی وعظ و تبلیغ کررہی ہیں؟
 
ارے بابا حوصلہ
میں کسی کو واعظ نہیں دے رہی نہ کسی کو کہہ رہی ہوں کے دوپٹہ کرے یا نہ کرے
میں ایک موقع کی بات کر رہی ہوں کے یہ موقع سولی ڈیرٹی دکھانے کا تھا بھلا پاکستانی

رپورٹر دوپٹہ سر پر نہ اوڑھتی لیکن صرف ایک دن کیلئے یکجہتی دکھا دیتیں جسطرح غیر
مسلم نیوزی لینڈ کی خواتین نے دکھایا

رہ گئی پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق نہ دینے کی بات تو میں سمجھتی ہوں کے اس معاملے میں پاکستان کو ابھی بہت وقت لگے گا رواداری اور برداشت پیدا کرنے کیلئے اور اقلیتوں سے برے سلوک کے پیچھے بھی چند مٹھی بھر مولویوں کی آگ

اگلتی زبانیں ہیں لیکن میرے جسے کروڑوں پاکستانی اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے کے حق میں نہیں قائد کا پاکستان سب کا پاکستان ہے لیکن یہ بات چند شر پسندوں کو سمجھ نہیں آتی
 
عینی صاحبہ۔۔ نیوزی لینڈ کی غیر مسلم خواتین نے سر پر اس لئے دوپٹا اوڑھا کیونکہ وہ غیر مسلم ہیں اور دوپٹا چونکہ وہاں مسلمانوں کی علامت سمجھتا جاتا ہے، اس لئے انہوں نے بطور غیر مسلم سر پر دوپٹا اوڑھ کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا (ایک طرح سے ایک دن کیلئے خود کو مسلمان کمیونٹی میں شامل کیا)، اس کا یہ مطلب نہیں کہ نیوزی لینڈ کی ساری مسلمان خواتین دوپٹا اوڑھتی ہیں۔ وہ نیوزی لینڈ ہے کوئی افغانستان یا سعودی عرب نہیں۔ ۔یہی اصول پاکستانی مسلمان نیوز کاسٹرز یا فی میل اینکرز پر لاگو نہیں ہوتا، کیونکہ وہ تو پہلے سے ہی مسلمان ہیں، وہ تو اسی کمیونٹی کا حصہ ہیں، جن کے ساتھ ظلم ہوا، وہ کیوں دوپٹہ اوڑھیں؟
دوسری بات، میرا اصل نکتہ آپ نظر انداز کرگئیں، مسلمانوں کے ساتھ نیوزی لینڈ کے لوگ جس طرح اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں، اس سے مسلمانوں کو جو چیز سیکھنے کی ضرورت ہے وہ ہے مذہبی ہم آہنگی، برداشت، رواداری۔ وہ دوپٹہ نہیں ہے۔ مسلمان صرف دوپٹے پر آکر اٹک جاتے ہیں، یہ نہیں دیکھتے کہ یہ ان غیر مسلموں کی رواداری ہے، مسلمان یہاں بھی اپنے دوپٹے، اپنے کلچر اور اپنی روایات کی بانگیں دینا شروع کردیتے ہیں۔ اگر پاکستان میں کوئی عیسائیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے میری کرسمس کہہ دے تو یہاں کے مسلمانوں کو آگ لگ جاتی ہے، ہندوؤں کے ساتھ دیوالی یا ہولی منانے والا تو کافر ہی ہوجاتا ہے، نواز شریف پر آج تک فتوے لگتے ہیں کہ اس نے ہندوؤں کے بھگوان اور مسلمانوں کے خدا کو ایک کہہ دیا تھا۔ یہ چیزیں ہیں جن سے مسلمانوں کو پیچھا چھڑانے کی ضرورت ہے، رواداری اور برداشت سیکھنے کی ضرورت ہے، نہ کہ دوپٹہ دوپٹہ کے نعرے بلند کرنے کی۔۔۔
 
آپکی بہت ساری باتیں درست ہیں اور ان سے ایگری کرتی ہوں لیکن آپ مجموعی طور پر مذہبی رواداری نہ ہونے پر ساری پاکستانی قوم کو الزام نہیں دے سکتے یہ جو مذہبی برداشت نہیں عرض کیا چند مٹھی بھر شرپسند ہیں جو بڑہکاتے ہیں اور دوسرے مذہب کیلئے رواداری نہیں رکھتے
جہاں تک نواز شریف کی مظلومیت کا تعلق ہے کے اس نے یہ کہا تو وہ کہا وہ تو اسکی سیاسی چمچہ گیری تھی وہ تو یہ بھی کہتا تھا پاکستان بنا کر ہندوستان کی تقسیم نہ ہوتی اسکا کاروبار جو وہاں ہے ، اس مکار کی باتوں پر مظلومیت نشتہ
 
یہ بیشتر لوگوں کی بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں صرف مٹھی بھر لوگ شرپسند یا انتہا پسند ہیں، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں لوگوں کی اکثریت انتہا پسند ہے۔۔ عمومی معاملات میں پاکستانی معتدل مزاج اور روادار لگتےہیں، مگر انتہا پسندی یا عدم برداشت کا پتا عمومی معاملات سے نہیں چلتا، یہ اس وقت چلتا ہے جب کسی کے عقیدے یا نظریے سے اختلاف ہوتا ہے، کیا پاکستانی لوگ اپنے سے مخالف عقیدے والے کو برداشت کرتے ہیں، کیا وہ احمدیوں کو اپنے معاشرے میں سپیس دینے پر رضا مند ہیں، زمینی حقیقتوں کا جائزہ لیں تو جواب نفی میں آتا ہے، پاکستان بھر میں احمدیوں کا جینا حرام ہوا ہے، وہ جہاں تک ہوسکے اپنی شناخت چھپا کررہتے ہیں۔ مجھے بتائیے پاکستان میں کوئی ایسا شہر، کوئی ایسا گاؤں، کوئی ایسی جگہ ہے جہاں لوگوں نے احمدیوں کو کھل کر عبادت کرنے کی، اپنی مسجد بنانے کی اجازت دے رکھی ہو؟ کیا پاکستان میں لوگ غیر مسلموں، ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں کو اپنے مذہب کی تبلیغ کی اجازت دیتے ہیں؟
یہ بھی بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ صرف مٹھی بھر مولوی ہیں جو شر پھیلاتے ہیں، آپ غور کریں، مٹھی بھر مولویوں کو طاقت کون دیتا ہے، جب تک لوگوں کی اکثریت مٹھی بھر مولویوں کی حامی نہ ہو، ان کو نظریاتی سپورٹ نہ فراہم کرتی ہو تب تک ان مولویوں کی کیا طاقت یا کیا اوقات ہے، ان سارے مولویوں کو ٹرک بھر کر کسی سیکولر ملک میں لے جائیں، جہاں کوئی ان کی بات نہ سننے والا ہو، وہاں ان کی طاقت صفر ہوگی، کیوں۔۔۔؟ کیونکہ وہاں لوگ ان کو نظریاتی سپورٹ فراہم نہیں کریں گے اور ان کی بات کی ویلیو صفر ہوگی۔ پاکستان میں مولوی اس لئے طاقت ور ہے کیونکہ یہاں لوگوں کی اکثریت مذہب کے معاملے میں صرف مولوی کی بات سنتی ہے، مولوی کو ووٹ بھلے نہ دے، مگر مذہبی معاملات میں مولوی ہی لوگوں کیلئے اتھارٹی ہے، مذہبی معاملات میں لوگ کسی داڑھی منڈے یا کسی لبرل کی بات نہیں سنتے، بلکہ مولوی کی بات سنتے ہیں، اسی کی بات پر چلتے ہیں، مولوی کی طاقت مولوی بذاتِ خود نہیں، بلکہ وہ اکثریتی عوام ہے جو مولوی کو یہ طاقت فراہم کرتی ہے۔ اس لئے آپ اس غلط فہمی سے نکل آئیں کہ پاکستانی عوام انتہا پسند نہیں یا عدم برداشت کی حامل نہیں۔
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
Well, well, well. What do you know. Pakistanis do like mom-batti mafia. In other countries, that is.