Naya Pakistan Housing Programme and how it will be designed

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق آج 50 لاکھ گھروں کے "نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام" کا باقاعدہ افتتاح کیا

یہ منصوبہ کیا ہے اور کیسے آگے بڑھے گا؟

1) اس منصوبے کے تحت 5 سال میں پاکستان بھر میں بے گھر افراد کے لیے 50 لاکھ گھر بنائیں جائیں گے
2) یہ گھر عوام کو 15 سے 20 سالہ آسان اقساط میں مہیا کیے جائیں گے
3) ابتدائی منصوبہ بندی یہ ہے کہ حکومت زمین فراہم کرے گی، بنک اور تعمیراتی کمپنیاں سرمایہ فراہم کریں گی
4) ملک بھر میں وفاقی، صوبائی، ضلعی حکومتوں کی بیکار زمین کو اس پراجیکٹ کے لیے استعمال میں لائی جا سکتی ہے جس کے لیے رپورٹس مانگی جا چکی ہیں
5) کیوں کہ یہ پاکستان ہی دنیا بھر کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبوں میں سے ایک ہے اس لیے کسی جلد بازی کی بجائے عوام کی ضروریات اور وسائل کے مطابق یہ پروگرام ڈیزائن کیا جائے گا
6) منصوبہ بندی کے لیے اور لوگوں کی ڈیمانڈز اور ضروریات کو سمجھنے کے لیے 22 اکتوبر سے 2 ماہ کے لیے ملک کے 7 اضلاع میں نادرا دفاتر میں اس پراجیکٹ کے لیے درخواستیں لی جائیں گی جس سے اندازہ لگایا جائے گا کہ ضروریات کیا ہیں، کونسی جگہیں مناسب ہیں، اور کیسا ماڈل کامیاب ہو گا
7) اضلاع کے نام: فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر، اسلام آباد، گلگت، مظفر آباد
8.) ان درخواستوں پر ہر کسی کو گھر نہیں ملنے بلکہ یہ رجسٹریشن ہو گی جس سے ضروریات کو سمجھا جائے گا اور بعد ازاں قرعہ اندازی اور جانچ پڑتال کے بعد صرف بے گھر خاندانوں کو گھر فراہم کیے جائیں گے
9) انہی ساٹھ دن (یعنی کہ 22 دسمبر تک) وفاقی وزارت خزانہ فائنیشنل پلان پر کام کر کے عوام کے لیے مناسب ماڈل سامنے لائے گی
10) ان ساٹھ دن میں وفاقی وزارت قانون تمام قوانین پر کام کرے گی
11) سب سے پہلا ہاؤسنگ پراجیکٹ وفاقی ایمپلائز ہاؤسنگ کے تحت گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے لیے شروع کیا جائے گا
12) وفاق کے ساتھ ساتھ ہی صوبائی وزارت ہاؤسنگ کے نیچے منصوبے بھی اسی اتھارٹی کی زیر نگرانی شروع کیے جائیں گے


561887_8079518_updates.jpg


43747886_921132888081133_3898856708696440832_n.jpg

43663951_921132891414466_4141039855704473600_n.jpg

43748276_921132828081139_89700967502577664_n.jpg


43679405_921132931414462_7024432571819753472_n.jpg


Courtesy : https://twitter.com/MashwaniAzhar/
 
Last edited by a moderator:

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
جب یہ صرف انفارمیشن حاصل کرنے کے لئے ہے تو پھر 250 روپے فیس کس مد میں وصول کی جائے گی؟
پاکستانی قوم کبھی بھی پھرکی بازی سے باز نہیں آنی
اگر ایک لاکھ فارم بھی وصول کیے گئے تو فیس کی مد میں ڈھائی کڑور اکٹھے ہو جانے ہیں۔ نادرا کا پورا سال کا خرچہ تو اسی سے ہی نکل آنا ہے۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Country can progress only when rulers start thinking about the other 99%.

Thank you Imran Khan.
 

nomy823

MPA (400+ posts)
پورے پاکستان کے لوگ اپلائی کرسکتے ہیں یا صرف انہیں 7 اضلاع کے؟
 

vvaqar

Senator (1k+ posts)
مبارک ہو
آپ کا نمبر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں رجسٹر ہے . آپ کا مکان نکل آیا ہے ملکیت کے حصول کے لیے فون نمبر ٠٣٠٧٩٣٢٠٨١١ پر ٢٠٠٠ روپے کا بیلنس بھیج دیں تاکہ رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا سکے
شکریہ

نیا ٹرینڈ اسٹارٹ نہ ہو جائے

:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

Dawood Magsi

Minister (2k+ posts)
جب یہ صرف انفارمیشن حاصل کرنے کے لئے ہے تو پھر 250 روپے فیس کس مد میں وصول کی جائے گی؟
پاکستانی قوم کبھی بھی پھرکی بازی سے باز نہیں آنی
اگر ایک لاکھ فارم بھی وصول کیے گئے تو فیس کی مد میں ڈھائی کڑور اکٹھے ہو جانے ہیں۔ نادرا کا پورا سال کا خرچہ تو اسی سے ہی نکل آنا ہے۔

Ji wo uss liye hai k jo serious hoga wohi form submit karay ga, warna Pakistan main itlay Welay log hain k jinn ka kaam hi form submit karwana hoga saara din.
 

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
Ji wo uss liye hai k jo serious hoga wohi form submit karay ga, warna Pakistan main itlay Welay log hain k jinn ka kaam hi form submit karwana hoga saara din.
بات میں تو وزن ہے پر پھر بھی سروے کرنے والا الٹا پیسہ بھی لے گا ایسا ہوتا تو نہیں ہے مہذب دنیا میں۔ بلکہ سروے کروانے والے کو الٹا پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں جیب سے
 

Dawood Magsi

Minister (2k+ posts)
بات میں تو وزن ہے پر پھر بھی سروے کرنے والا الٹا پیسہ بھی لے گا ایسا ہوتا تو نہیں ہے مہذب دنیا میں۔ بلکہ سروے کروانے والے کو الٹا پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں جیب سے

Ji yeh Survey nain hai, bal k actual applications hain jinn main sey randomly applicants select hoon gay, fee aik baar hi deni hai 250 rupay