Nawaz Sharif leaves Jati Umra for Lahore airport's Haj Terminal

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

nawaz-airport-750x369.jpg



لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کےلئے بیرون ملک روانگی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، نواز شریف 10بجے ائیرایمبولینس سے لندن روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، قطرائیر ایمبولینس لاہورائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی، سابق وزیراعظم دس بجے فلائنگ ہاسپٹل میں براستہ دوحہ لندن روانہ ہوں گے۔

ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، نوازشریف کو ائیرپورٹ منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس جاتی امراء میں موجود ہے جبکہ متوالے بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، نواز شریف جاتی امرا سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئے۔

نواز شریف،شہبازشریف ، ڈاکٹر عدنان،محمد عرفان،عابداللہ جان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کردیئےگئے جبکہ نواز شریف کی میڈیکل فائل قطر ایئرویز کے ڈاکٹرز کے حوالے کردی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرز نواز شریف کا بلڈپریشر،شوگر چیک کریں گے جبکہ نوازشریف کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جائےگا، ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز پائلٹ کو اڑان کی اجازت دیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف صبح 10بجے لندن روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ 5 لوگ ایئرایمبولینس میں روانہ ہوں گے ، جن میں شہباز شریف اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں ، ایئرایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سفر پر روانگی سےقبل ڈاکٹرز کا محمد نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا ، سفر میں خطرات سے بچانے کے لئے اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز اور ادویات دی گئیں، ڈاکٹرز نے تمام طبی احتیاط پیش نظر رکھی ہیں ، جس سے محفوظ سفریقینی ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق قطرایئرویز کی ایئر ایمبولینس اے سیون ایم ای ڈی نواز شریف کو براستہ دوحہ لندن پہنچائے گی ،ایئر ایمبولینس کو دوپہر بارہ بجے تک کی کلیئرنس دی گئی ہے، دوحہ ایئرپورٹ پر ایئر ایمبولینس کا طبی عملہ تبدیل کردیا جائے گا، ایئرایمبولینس دوحہ سے مقامی وقت کے مطابق 2 بجے لندن کے لئے روانہ ہوگی، لندن روانگی سے پہلے پلیٹ لیٹس چیک کیے جائیں گے، 50 ہزارپلیٹ لیٹس کی صورت میں نوازشریف سفرکرسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس لندن کے وقت کے مطابق ساڑھے6 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ اترے گی ، جس کے بعد نواز شریف کو ایئرپورٹ سے پارک لین فلیٹس لایا جائے گا۔


دوسری جانب ن لیگ کے 21رہنماؤں کو حج ٹرمینل تک آنےکی اجازت دے دی گئی ، جن میں راجہ ظفرالحق،احسن اقبال،خواجہ آصف ،ایازصادق ، مریم اورنگزیب،خرم دستگیر سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

خیال رہے امیگریشن حکام نے بتایا ہے کہ نوازشریف کا نام بدستور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رہے گا ، نوازشریف عدالتی حکم دکھا کربیرون ملک علاج کے لئے جاسکیں گے، انہیں صرف ایک بار بیرون ملک جانیکی اجازت ملی ہے۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔



 
Last edited by a moderator:

Toni Khan

MPA (400+ posts)
Million Dollar Question:

Why the F Govt did not even try to challenge the LHC decision for at-least some face saving?


Answer: Oay kioo marana ay Nikkay nu Abbay day hatho ?
 

v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
karknoun ko mana ker diya gaya hay airport na aain ager iss nayab nasal kay khotay ka deedear ho gaya to pata na chal jiay k nawaz sharif kitna beemar hay kitna dramay ker raha hay
 

Tototiti

Politcal Worker (100+ posts)
شیر آیا شیر آیا کرنے وال جاہل پٹواریوں
گیدڑ بھاگ چکا ہے
 

NeutralMafia

Chief Minister (5k+ posts)
Imran niazi b finally list may shamil ho gya... k pakistan may her cheez ki qeemat ha...

Bikaoo mall logo ka mulk...