Movement to boycott the expensive fruits in first decade of Ramadan

A-Thinker

Minister (2k+ posts)

1656662-fruits-1556987968-827-640x480.jpg

کراچی: کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزوں نے ناجائز منافع کی غرض سے مارکیٹوں سے پھل غائب کر دیئے ہیں، صارفین ان ذخیرہ اندوز منافع خوروں کی سازش کو اپنے کامیاب بائیکاٹ مہم سے ناکام بنائیں۔
کوکب اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سال سے اشیائے خور و نوش، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال بھی گرانی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، مہنگے پھلوں کی فروخت رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں عروج پر ہوتی ہے اس لیے کنزیومرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم کا پہلے ہی عشرے سے آغاز کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین کنزیومرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ منافع خور تاجروں نے اپنی اشیاء صارفین کو مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے کمر کس لی ہے، صارفین مہنگی اشیاء کی خریداری بند کردیں تو اشیائے خورد و نوش اور پھلوں کی قیمتیں خود بخود اپنی اصل سطح پر واپس آسکتی ہیں، گزشتہ دو سال میں پھلوں کی بائیکاٹ مہم کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور خصوصاً ڈپٹی کمشنرز سے اپیل ہے کہ وہ صارفین کو سستی اور معیاری اشیاء اور خصوصاً پھلوں کی قیمتوں کی چیکنگ کے نظام کو بہتر بنائیں اور منافع خوروں پر جرمانہ کرنے کے بجائے انہیں جیل بھیجا جائے۔

Source
 

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
مہنگے پھلوں کی بجائے، مردہ جانوروں کی چربی سے بنے تیل میں فرائی شدہ انتہائی مہنگے سموسے پکوڑے خریدیں گے۔
 

NasNY

Chief Minister (5k+ posts)
Its a good Idea, its simple supply and demand , if the demand is low, prices will drop in the first week.
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
I'm living in a non Muslim country where they reduce prices during Ramadan.
Our observation in Pakistan is that a person more closer to deen is more corrupt. Can someone help me why? Why after 1400 years we can't name nor more than few hundred good Muslims?
Like when Shareef family defending their corruption they try to use words like Alhamdu Lillah. Why don't they fear wrath of Allah?
 

TahiraUmmemomina

MPA (400+ posts)
پاکستان ہی نہیں ۔۔ انگلینڈ میں بھی مسلمان دوکاندار رمضان میں چیزیں مہنگی بیچتے ہیں ہر چیز ۔۔۔ڈریسز ۔۔گروسری وغیرہ سب مہنگا کر دیتے ہیں حالانکہ یہاں گیس یا پٹرول پراسز کا کرائسز نہیں ہوتا جبکہ بڑے بڑے عیسائی سٹورز رمضان میں بڑی بڑی آفرز دیتے ہیں ۔ اس لئے میرے خیال میں یہ مہنگائی سے زیادہ بے ایمانی اور ناجائز منافع خوری کی لت ہے جو ہم مسلمانوں کو دوسری اخلاقی بیماریو ں کے ساتھ لگی ہوئی ہے ۔ ہمارے دکاندار رمضان کے مہینے میں شیطان کی کمی پوری کرنے کا کام کرتے ہیں
 

NCP123

Minister (2k+ posts)
مہنگے پھلوں کی بجائے، مردہ جانوروں کی چربی سے بنے تیل میں فرائی شدہ انتہائی مہنگے سموسے پکوڑے خریدیں گے۔
Pekorey samosey tu khood bun jatey hein........
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستانی عوام کا بھی جواب نہیں
.
تین سو روپے کلو پھل بہت مہنگا ہے
لیکن آٹھ سو روپے کلو مٹھائی یا بیکری بسکٹ سستے ہیں
?☺??