Moody's downgrades Indian economy's ratings to negative.....

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
2095955-moodys-1573199977-428-640x480.jpg


https://twitter.com/x/status/1192784229815476225
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی منفی سوچ اور غلط فیصلوں نے بھارتی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کر کھڑا کردیا۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے بھارتی معیشت کی ریٹنگ کو منفی قرار دے دی ۔۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے بھارتی وزیراعظم کو بڑا جھٹکا دیدیا، بھارتی معیشت کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے مودی سرکاری معیشت کو غلط سمت میں لے جارہی ہے جس سے بھارتی اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات میں خسارے اور قرضوں میں اضافہ ہو گا۔ موڈیز کی رپورٹ کے آتے ہیں، بھارتی روپیہ اور سٹاک مارکیٹ تیزی سے گرنا شروع ہوگئے۔

ڈالر کے مقابلے بھارتی روپیہ 40 پیسے کمی کے بعد ایک سال کی کم ترین سطح 71 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا، اس طرح آج کے روز بھارتی روپیہ ایشیاء کی بدترین پرفارمنس دکھانے والی کرنسی رہی۔

بھارتی روپے کی گراوٹ اور معیشت کی منفی ریٹنگ کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آئے، بھارتی سٹاک مارکیٹ دوران ٹریڈنگ 150 پوائنٹس سے زائد گرگئی۔



 
Last edited by a moderator: