Modi govt's officials involved in biggest money laundering scam, claims Congress

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

مودی سرکار کے خلاف تہلکہ خیز اسکینڈل

628440_9985876_BJP_updates.jpg

بھارت میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس نے بی جے پی حکومت کے خلاف تہلکہ خیز اسکینڈل میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ بی جے پی کے صدر اور راجیہ سبھا کے رکن امیت شاہ کے مبینہ کرتوتوں کا اسکینڈل خفیہ کیمروں سے بنائی گئی ویڈیو کے ذریعے دنیا کو دکھا دیا۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما کپیل سبل نے انکشاف کیا ہے کہ مودی دور میں ریزرو بینک کے ذریعے ایک مہم چلائی گئی جس میں را کے لوگ بھی شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوٹ بندی ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ کا ساتھ اور مودی کا وکاس آپ نے دیکھ لیا۔

مودی نے ایجنسیوں کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کیا، را کے آدمی راہول نے بتایا کیسے بھارت میں کوئی بھی وفادار نہیں رہ سکتا، ایک لاکھ کروڑ کے جعلی کرنسی نوٹ بیرون ملک چھاپے گئے۔

کپیل سبل کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں میں جعلی کرنسی ہندن ایئر بیس لائی گئی، اس سب کام کے لیے لاجسٹکس سپورٹ امیت شاہ نے فراہم کی، ایکسچینج ٹرانزیکشن ریٹ پہلے 15فیصد بعد میں 40 فیصد کردیا گیا، معاملے کے لیے وزیر اعظم آفس میں علیحدہ شعبہ تھا۔

ایکسچینج کے کام کو دیکھنے کے لیے مختلف محکموں سے 26 لوگوں کو بھرتی کیا گیا، 26 افراد مختلف دفتروں میں تعینات کیے گئے، امیت شاہ کو رپورٹ دیتے تھے۔

ٹرانزیکشنز کے وقت کوئی محکمہ دخل اندازی نہیں کرسکتا تھا،کیوں کہ دخل اندازی کرنے والوں کو دھلی سے باس کا فون آجاتا، انہیں جگہ چھوڑنی پڑتی۔

رہنما کانگریس نے انکشاف کیا کہ فراڈ کا جو پول کھولنا چاہتا اسے انتہائی سفاکی سے ختم کر دیا جاتا، بھارتی میڈیا بھی یہ نہیں دکھائے گا، دکھائے گا تو اوپر سے کال آجائے گی۔

رہنما کانگریس نے نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ چوری ہو رہی تھی تو چوکیدار کیا سورہا تھا، را کے آدمی نے کہا یہ سب اوپر جاتا ہے، تو کیا چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں۔

Last edited by a moderator:

chhannu

Citizen

These Congress men are all ISI agents and traitors .