Main Gunahon Se Itna Tauba Nahi Krta Jitna Imran khan Ko Vote De kr Krta Hoon

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
محمد کریم مصر کا حکمران تھا
اچانک فرانس نے مصر پہ حملہ کر دیا نپولین فرانس کا بادشاہ تھا
محمد کریم اپنے ملک کے لیئے جتنا لڑ سکتا تھا لڑا
لیکن بدقسمتی سے فرانس نے اس کو ہرا دیا اور مصر پر قبضہ کر لیا
نپولین بونا پارٹ کے فوجیوں نے محمد کریم کو زنجیروں میں جکڑ کر اس کے سامنے پیش کر دیا
نپولین نے کہا تم نے میرے بہت سے فوجی مار دیئے
لیکن جس دلیری اور بہادری سے تم نے اپنا ملک بچانے کی کوشش کی ھے میں تمہیں ایک موقعہ دینا چاہتا ہوں
تم نے جتنے میرے فوجی مارے ہیں ان کا فدیہ دے دو
میں تمہیں چھوڑ دوں گا
فرانس کے فوجی محمد کریم کو زنجیروں میں جکڑ کر مصر کے بڑے بڑے تاجروں کے پاس لے گئے
محمد کریم کا خیال تھا کہ وہ اس کی بھرپور مدد کریں گے
کیونکہ اس نے ان کی آزادی کے لیئے ایک طویل جنگ لڑی تھی لیکن مصر کے تاجروں نے اس سے منہ پھیر لیا
اور فدیہ کے لیئے رقم دینے سے انکار کر دیا
شام کو جب محمد کریم کو نپولین کے سامنے پیش کیا گیا
تو اس کا سر شرم سے جھکا ہوا تھا
نپیولین نے کہا میں تمہیں سزائے موت اس لیئے نہیں دوں گا کہ تم نے میرے بہت سے فوجی مارے ہیں
تمہیں سزائے موت اس لیئے دوں گا کہ تم ایک جاہل قوم کے لیئے لڑتے رھے
آج جب میں عمران خان کو دیکھتا ہوں تو مجھے مصر کا محمد کریم یاد آ جاتا ھے
عمران خان بھی ایک جاہل قوم کے لیئے لڑ رہا ھے
ایک ایسی قوم کے لیئے لڑ رہا ھے جس کے نزدیک قوم کا سارا پیسہ چوری کر لینا
سال حکومت ملنے کے باوجود قوم کو غریب سے غریب تر بنا دینا کوئی جرم نہیں

یہاں آج بھی میاں دے نعرے وجن گے اور زرداری سب پر بھاری کے فلک شگاف نعرے لگانے والوں کی کمی نہیں

بہت خوب، میں تو سمجھا تھا کہ بونگی صرف پاکستان کا مہاتیر ہے ، آج علم ہوا کہ وہ تو مصر کا محمد کریم بھی ہے ☺ ۔