Lakhoon Choor Karoron Beybus by Riaz ur Rehman

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
اس ملک میں لاکھوں چور چور
کوئی بڑا چور کوئی چھوٹا چور
اور کوئی رشوت خور
باقی ہیں سارے مور مور
کوئی بڑا مور کوئی چھوٹا مور
جو کہتے ہیں ڈومور
کچھ جنگل کاٹ چراتے ہیں
کچھ ان کا جرم چھپاتے ہیں
جو سنتے ہیں اور دیکھتے ہیں
وہ افسر آنکھ چراتے ہیں
کوئی بڑا چور کوئی چھوٹا چور
ہیں لاکھوں رشوت خور
سب کہتے ہیں ڈومور
کچھ کھڑے ہوئے ہیں ناکوں پر
کچھ گئے ہوئے ہیں ڈاکووں پر
کچھ ریڈ الرٹ ہیں پر ان کا
بس چلتا نہیں دھماکوں پر
کوئی جاگا چور کوئی سویا چور
اور کوئی بھاگا چور
کچھ گھروں میں بیٹھے چور
سب کہتے ہیں ڈو مور
اہل ایمان کروڑوں ہیں
اچھے انسان کروڑوں ہیں
جو اچھا رہنا چاہتے ہیں
دکھ درد بھی سہنا چاہتے
عالی مقام کئی نیک نام
چلتا نہیں ان کا زور
حاوی ہیں ان پر چور​
 

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
Hadayat Nama, Siyasat Aur Hakumat by Riaz ur Rehman

سچی زباں نہ کھولو
جی بھر کے جھوٹ بولو
جو لفظ لب پہ لاو
اس کو نہ پہلے تولو
جب ہو سوال تم سے
جھوٹا جواب گھڑ لو
چشمہ پہن کے کالا
چہروں کو خوب پڑھ لو
اک فن ہے یہ سیاست
جھوٹا لو حلف خدمت
قومی خزانہ لوٹو
جب تک رہے حکومت
لوگوں کے دکھ سنو جب
آنکھیں ذرا بھگو لو
چشمہ اتار کر پھر
تم ان کے ساتھ رولو
جس کا نہ ہو ارادہ
اس شے کا کرو وعدہ
تم گرگ باراں دیدہ
بھیڑیں عوام سادہ
مردہ ضمیر اپنا!
سینے میں مت ٹٹولو
معصوم کے لہو سے
دامن کے داغ دھو لو
اے سانپو اور نیولو
انسانیت کو ڈس لو
رونے دو قوم کو تم
اے رہنماو ہنس لو​